بریکنگ نیوز

تلہ گنگ کی عوام کے نام ایک کھلا خط ۔

IMG-20171203-WA0008-1.jpg

منجانب طاہر ملک

چند روز پیشتر ایاز امیر نے تلہ گنگ کی سیاست پر تبصرہ کرتے ہوئے یہ کہا کہ تلہ گنگ غیرت مند اور باشعور اعوانوں کا علاقہ کہلاتا ھے یہاں تلہ گنگ کو ضلع بناننے کی بھرپور مہم بھی جاری رھی اور مسلم لیگ ن نے گجرات کے چوھدری پرویز الہٰی کے یہاں سے انتخابات میں حصہ لینے کو تلہ گنگ کی پگ گجرات لے جانے کے مترادف قرار دیا ۔ایاز امیر ضمنی انتخابات میں مسلم لیگ ن کے امیدوار فیض ٹمن کی مسلم لیگ قاف کے امیدوار چوھدری شجاعت حسین کے صاحبزادے چوھدری سالک حسین کے حق میں دستبردار ہونے پر تبصرہ کر رھے تھے یہاں تک تو بات ٹھیک تھی لیکن وہ اعوانوں کی تضحیک پر اتر آئے اعوانوں کی پگ اور مونچھوں کا تزکرہ ہوا ۔جناب ایاز امیر صاحب میں آج چکوال کے سیاسی ٹھیکیدار وں سے بھی پوچھنا چاھتا ھوں کے آپ سمیت سردار غلام عباس سے لے کر دیگر اشرافیہ تک اس کھلی دھاندلی پر خاموش رھے جب چکوال کے علیم خان مسلم لیگ ن کے ٹکٹ ھولڈر سردار ذوالفقار دلہہ کو تحریک انصاف کا ٹکٹ جاری کیا گیا اس عمل کا کیا میرٹ تھا اور سردار غلام عباس جیسے سیاستدان جو اقتدار کی خاطر ہر نظریہ اصول قربان کرنے کے عادی ہیں کیوں اس پر احتجاج نہ کر سکے ۔
تلہ گنگ کے باسیوں سے اس ضمن میں آج کچھ سوالات کرنا چاھتا ہوں ۔
تلہ گنگ کے لوگ غریب ضرور ہیں لیکن بے غیرت اور بے شعور نہیں ان کا المیہ یہ ھے کہ انہیں اسلام نظریہ پاکستان افواج پاکستان سے محبت کا نعرہ لگا کر ان کی حب الوطنی کو جگا کر بیوقوف بنایا گیا سیاسی مقاصد حاصل کئے گئے ۔اج تلہ گنگ کے ہر گاؤں کے قبرستانوں میں شہیدوں کی قبریں وطن کی مٹی سے وفا کی داستانیں رقم کر رھی ہیں ۔تلہ گنگ نے جرنیل کور کمانڈر سیکرٹری دفاع اور گورنر پیدا کئے لیکن یہ سب لوگ تلہ گنگ کو فوجی فاؤنڈیشن ھسپتال یونیورسٹی یا عوامی فلاح و بہبود کا کوئی بڑا منصوبہ نہ دے سکے ۔
تلہ گنگ کی سیاست ٹمن کے گرد گھومتی رھی اور یوں تلہ گنگ سیاسی جاگیرداری کا شکار رھا یہ سرداران اپنے بچوں کے لئے حکمرانوں سے مراعات حاصل کرتے تھے لیکن عام لوگ ان کی ترجیحات میں شامل نہ ھو سکے ۔
تلہ گنگ کے سیاسی کارکن وفا کی مثال بن کر جگمگا رھے ہیں صفدر ھمٰدانی سابق طالب علم راھنما کا ذکر محترمہ بینظیر بھٹو کی کتاب دختر مشرق میں سنہرے حروف میں درج ھے ۔صفدر ھمدانی نے اپنی زندگی پیپلز پارٹی کے نام وقف کردی اور ایک جان لیوا بیماری کا شکار ھو کر لندن کے ھسپتال میں زندگی کی بازی ھار گیا ۔کرنل رفعیع جیل سپرٹنڈنٹ تھے ان کی ڈیوٹی ذوالفقار علی بھٹو کو پھانسی دینا تھی تلہ گنگ سے تعلق رکھنے والے اس فوجی افسر نے بھٹو کو ہر ممکن سہولت دی اور بھٹو کی پھانسی کے بعد اپنی جیل میں بھٹو سے ملاقاتوں پر کتاب بھی تحریر کی ۔اسی طرح ایک پیپلز پارٹی ھی نہیں ھر سیاسی جماعت میں ایسے جفا کش وفا شعار سیاسی کارکن بھرے پڑے ہیں جنہوں نے کسی مصلحت کا شکار ھوئے بغیر کڑے وقت میں اپنی قیادت اور پارٹی سے جفا کی وہ ن لیک کے ملک کبیر ھوں عبد الرزاق جامی ھوں ایسی لاتعداد مثالیں بھری پڑی ہیں ۔جب ایسے ھی ایک ضمنی انتخاب میں مسلم لیگ ن کا ٹکٹ ملک کبیر کو دیا گیا تو سرداران ٹمن اور ملک سلیم اقبال نے سازش کرکے ملک کبیر جیسے درمیانے طبقے کے نظریاتی تعلیم یافتہ امیدوار کا پارٹی ٹکٹ کینسل کروا دیا ۔تلہ گنگ کے لوگو آج مسلم لیگ ن کی مقامی قیادت سے یہ سوال بھی اٹھاؤ کہ ایک جعلی ڈگری پر نااھل ھونے والا اور اخلاقی الزامات کا شکار ھونے والا فیض ٹمن مسلم لیگ ن کا امیدوار کیسے بنا۔گزشتہ پانچ سال تلہ گنگ کی سیاست سے غائب رھنے والا شخص اپنے ڈیرے پر ایک دعوت افطار دے کر ان ھوگیا ۔فیض ٹمن کو پارٹی ٹکٹ جاری کرتے وقت کورنگ متبادل امیدوار کیوں نہیں دیا گیا ۔اب جبکہ میاں نواز شریف رھا ھوچکے ہیں ان کی پارٹی ایک لاکھ سے زائد ووٹ حاصل کر چکی ھے لیکن ضمنی انتخاب میں ان کا کوئی امیدوار نہیں ھوگا اور مریم نواز میاں نواز شریف اس حلقے میں جلسہ بھی نہیں کر سکیں گے اس ساری صورتحال کا ذمہ دار ملک سلیم اقبال اور شہر یار اعوان ھے جس نے ن لیگ کے ووٹر کو گروی رکھ دیا ھے اور تیسری جگہ بیچ دیا ھے ۔
تلہ گنگ کے پیارے لوگو تم نے ہر شعبہ زندگی میں کامیابی کے جھنڈے گاڑے لیکن سیاست میں تم ھمیشہ استعمال ھوتے رھے ھو ۔کوئی سرداران ٹمن کا بندہ ھے کوئی سرداران چکوال کا بندہ ھے کوئی سلیم اقبال کا بندہ ھے تو کوئی یاسر عمار کا لیکن تم تلہ گنگ اور پاکستان کے بندے کب بنو گے تب بنو گے جب تم بڑے بڑے محلات ڈیروں کی غلامی کرنا بند کرو گے تم ان کی بڑی گاڑیوں کے آگے ناچنا بند کرو گے اور تلہ گنگ کے مزدور کسان پر اعتماد کرنا سیکھو گے ۔
اور آخر میں میں یہ کہنا چاہوں گا کہ جب الیکشن سیلکش بن جائے تو پھر ایسے انتخاب میں ووٹ ڈالنا ایک بیکار رسم بن جاتی ھے موجودہ صورتحال میں انتخاب کا بائیکاٹ ھی درست اقدام ھے ۔
طاہر ملک

شیئر کریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Top

blog lam dep | toc dep | giam can nhanh

|

toc ngan dep 2016 | duong da dep | 999+ kieu vay dep 2016

| toc dep 2016 | du lichdia diem an uong

xem hai

the best premium magento themes

dat ten cho con

áo sơ mi nữ

giảm cân nhanh

kiểu tóc đẹp

đặt tên hay cho con

xu hướng thời trangPhunuso.vn

shop giày nữ

giày lười nữgiày thể thao nữthời trang f5Responsive WordPress Themenha cap 4 nong thonmau biet thu deptoc dephouse beautifulgiay the thao nugiay luoi nutạp chí phụ nữhardware resourcesshop giày lườithời trang nam hàn quốcgiày hàn quốcgiày nam 2015shop giày onlineáo sơ mi hàn quốcshop thời trang nam nữdiễn đàn người tiêu dùngdiễn đàn thời tranggiày thể thao nữ hcmphụ kiện thời trang giá rẻ