بریکنگ نیوز

جنوبی چین میں سمندری طوفان سپر ٹائیفون مانگغٹ اور بہادر ریسکیو اہلکاروں کی خدمات

merlin_143805393_7a6eec36-c609-4e12-bd31-05f1c90ac214-articleLarge.jpg

(خصوصی رپورٹ):۔ رواں مہینے ستمبر کے وسط میں سولہ ستمبر کو اتوار کے روز جنوبی چین کے صوبے گوانگ دونگ میں سمندری طوفان سپر ٹائیفون مانگغٹ نے گردو نواح کے ساحلی علاقوں کو شدید متاثر کیا۔ یہ سمندری طوفان ساحلی علاقوں میں اس قدر شدید نوعیت کا تھا کہ اس سے ساحلی علاقے میں بہت سے مضبوط درخت جڑوں سمیٹ اکھڑ گئے، کئی گھروں کی کھڑکیاں اور دروازے اکھڑ گئے اور پیدل چلنے والے لوگ اور گاڑیاں شدید ہوا سے بہت متاثر ہوئیں ۔ اس شدید طوفان کے دوران جب ساحلی علاقوں کی بیشتر آبادی محفوظ پناہ گاہوں میں پناہ لینے پر مجبور تھیں کچھ بہادر لوگ ایسے بھی تھے جنہوں نے اس شدید بادو باراں کا جوانمردی سے مقابلہ کیا تاکہ ایک بڑی آبادی کو اس شدید طوفان کی ممکنہ تباہ کاریوں سے محفوظ رکھا جا سکے۔ اس حوالے سے پیٹرولنگ پولیس آفیسرز کی خدمات فراموش نہیں کی جا سکتیں جنہوں نے اپنی جانوں کی پروا کیئے بغیر گلیوں اور ساحلی علاقوں میں ایمرجنسی الرٹس جاری کیئے اور لوگوں کو محفوظ پنا ہ گاہوں میں پناہ لینے پر نقل مکانی پر مائل کیا۔ اسی طرح شیدید طوفان کے دوران سڑکوں چوکوں میں موجود ٹریفک پولیس کے اہلکاروں نے بھر پور تعاون کیا تاکہ ایمرجنسی کی صورت کسی قسم کا ٹریفک تعطل پیدا نہ ہو۔ دوسری جانب میڈیا نمائندگان اور رپورٹرز سے عوام کو طوفان سے آگاہ رکھنے کے لیئے ایک متحرک کردار ادا کیا اور میڈیا پر طوفان کے حوالے سے اپ ڈیٹس کا سلسلہ جاری رکھا، فائر فائٹرز نے طوفان میں گھرے لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کے لیے انتھلک پریشن یقینی بنایا۔ اس کیساتھ ساتھ آرمڈ پولیس فورسز کسی بھی ناگہانی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیار رہیں۔ سولہ ستمبر کی سہ پہرجس وقت یہ شدید طوفانی ہواہوں کا سلسلہ شروع ہوا ایک پندرہ سال کا لڑکا شدید ہوا کی موجودگی میں شانزن صوبے میں ہوانگ ڈونگ روڈ پر ایک درخت کے نیچے پناہ لینے پر مجبور ہوگیا۔ ہوا کی رفتار اس قدر شدید تھی کہ وہ درخت کے نیچے شدید خوف مبتلا مدد کے لیے پکار رہا تھا۔ پولیس کو جب اس حوالے سے رپورٹ حاصل ہوئی تو دو پولیس افسران شینگ بائوجن اورچن ڈیڈیان فوری مدد کے لیے روانہ ہوئے اور شدید ہوا میں پیدل اس سائٹ تک پہنچنے میں کامیاب ہوئے کیونکہ تیز ہوا سے بہت سے درخت سڑکوں پر گرے پڑے تھے، اس صورتحال میں ان دونوں پولیس اہلکاروں نے ٹریفک پولیس اور فائر فائٹر پولیس اہلکاروں کی مدد سے اس معصوم لڑکے کو ریسکیو کیا۔ اسی طرح شدید سمندری طوفانی ہوا کے باعث اور چالیس ہزار ٹن وزن کا بحری جہاز جو ہئونگزو بندرگاہ پر لنگر انداز تھا تیز ہوا کے باعث تیزی سے کھلے سمندر کی جانب لڑھکنا شروع ہو گیا۔ اس جہاز میں 73 لوگ سوار تھے۔ اس ایمرجنسی صورتحال میں گونگ دونگ میری ٹائم سیکیوریٹی نے دیگر حکام کیساتھ تیزی سے تعاون یقینی بنایا اور اس جہاز کے لوگوں کو ریسکیو کرنے کے لیے ایمرجنسی کشتیوں کو اس جہاز کی جانب روانہ کیا گیا۔ تین ہائی پاورڈ ٹگ کشتیاں اس ایمرجنسی سائٹ پر پہنچیں اور جہاز پر موجود 73 لوگوں کو نہ صرف ریسکیو کیا گیا بلکہ طاقتور Tug Boatsکی مدد سے چالیس ہزار وزنی بحرہ ی جہاز کو بھی ریسکیو کیا۔ گوانگ ڈونگ صوبے کے اعلی حکام کی رپورٹ کے مطابق اس سمندری طوفان کے باعث ڈھائی لاکھ لوگوں کو محفوظ وپناہ گاہوں پر منتقل کیا گیا۔ اور سولہ ستمبر کی شام چھ بجے تک صوبے بھر میں انیس ہزار پناہ گائیں یقینی بنائی کا چکی تھیں تاکہ لوگوں کو ریلف اور خوراک مہیا کی جا سکیں اس طرح صوبے میں تیس ہزار زیرِ تعمیر عمارتوں اور 640 قدرتی سائٹس کو بند کر کے کسی بھی نا گہانی صورتحال سے نمٹنے کا سامان مکمل کیا گیا۔اسی طرح صوبے کے ساحلی علاقوں میں 48,000فشنگ کشتیوں کو سمندری طوفان کے بعد محفوظ کیا گیا۔ مقامی حکام نے طوفان کے بعد ازاں بجلی کے بحران سے نمٹنے کے لیے تیزی سے کام کیا اور الیکٹری سٹی کو تیزی سے متاثرہ علاقوں میں بحال کیا۔ کیونکہ شدید طوفان کے باعث اس علاقے کے1.57ملین گھروں کی بجلی بند ہو چکی تھی۔ اس طرح گوانگ ڈونگ کے ساحلی علاقوں میں سپر تائیفون مانغگٹ کے زمینی علاقوں سے ٹکرانے سے پہلے لگ بھگ 71ملین لوگوں کے موبائل فونز پر طوفان سے متعلق الرٹس بھیجا جا چکا تھا۔ اس طرح متاثرہ علاقوں کو لوگوں کو ممکنہ رہنمائی سوشل میڈیا اور ٹی وی کی مدد سے بروقت پہنچائی جاتی رہی تاکہ کسی بھی قسم کے نقصان کا خدشہ کم ہو۔۔

شیئر کریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Top

blog lam dep | toc dep | giam can nhanh

|

toc ngan dep 2016 | duong da dep | 999+ kieu vay dep 2016

| toc dep 2016 | du lichdia diem an uong

xem hai

the best premium magento themes

dat ten cho con

áo sơ mi nữ

giảm cân nhanh

kiểu tóc đẹp

đặt tên hay cho con

xu hướng thời trangPhunuso.vn

shop giày nữ

giày lười nữgiày thể thao nữthời trang f5Responsive WordPress Themenha cap 4 nong thonmau biet thu deptoc dephouse beautifulgiay the thao nugiay luoi nutạp chí phụ nữhardware resourcesshop giày lườithời trang nam hàn quốcgiày hàn quốcgiày nam 2015shop giày onlineáo sơ mi hàn quốcshop thời trang nam nữdiễn đàn người tiêu dùngdiễn đàn thời tranggiày thể thao nữ hcmphụ kiện thời trang giá rẻ