بریکنگ نیوز

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کی امریکی ہم منصب سے ملاقات 2 اکتوبر کو ہوگی

D79D6040-2406-48C2-A1A5-2812C4E18850_cx0_cy2_cw0_w1023_r1_s.jpg

نیویارک: وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی اپنے امریکی ہم منصب مائیک پومپیو سے ملاقات 2 اکتوبر کو ہوگی۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اقوام متحدہ کے جنرل اسمبلی اجلاس میں شرکت کی غرض سے اِن دنوں امریکا میں موجود ہیں، جہاں 29 ستمبر کو نیویارک میں وہ جنرل اسمبلی سے خطاب کے دوران عالمی امور پر پاکستان کا مؤقف پیش کریں گے، جبکہ کشمیریوں پر ہونے والے بھارتی مظالم بھی دنیا کے سامنے رکھیں گے۔

اس سے قبل واشنگٹن میں پاکستانی سفیر علی جہانگیر صدیقی کے ہمراہ نیوز کانفرنس کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ ‘پاک امریکا تعلقات سے ہمیشہ امریکا نے فائدہ اٹھایا، لیکن اب ہم وہ کریں گے جو پاکستان کے مفاد میں بہتر ہوگا’۔

وزیر خارجہ کا کہنا تھا، ‘ہماری پالیسی پاکستان ہے ،پاکستان صرف پاکستان’۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ ‘امریکا سے روابط برقرار رکھنے ہیں۔ ہماری جو ذمے داری ہے وہ نبھائیں گے، مگر کیا خطے میں ذمے داری صرف ہماری ہی ہے؟’

ان کا کہنا تھا کہ ‘پاک امریکا تعلقات سے ہمیشہ امریکا نے فائدہ اٹھایا، لیکن اب ہم وہ کریں گے جو پاکستان کے مفاد میں بہتر ہوگا’۔

شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ ‘ہم امریکا کے ساتھ ساتھ چین سے بھی رابطے رکھیں گے، کیونکہ دونوں سے تعلقات اہم ہیں۔ ہم باہمی احترام اور برابری کی سطح پر خارجہ تعلقات چاہتے ہیں’۔

بھارت کی جانب سے وزرائے خارجہ ملاقات کی منسوخی پر حیرانی ظاہر کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ‘آمادگی کے بعد ملاقات کی منسوخی سمجھ سے بالاتر ہے’۔

انہوں نے مزید کہا کہ ‘کرتارپور کا راستہ کھولنا ہماری امن کی خواہش کا عکاس ہے’۔

اس موقع پر اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی کا کہنا تھا کہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی جنرل اسمبلی اجلاس میں مقبوضہ کشمیر کی صورتحال سمیت عالمی اور علاقائی صورتحال پر پاکستان کا موقف پیش کریں گے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ وزیر خارجہ کی امریکا میں چالیس سے زائد ملاقاتیں ہوں گی

شیئر کریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Top

blog lam dep | toc dep | giam can nhanh

|

toc ngan dep 2016 | duong da dep | 999+ kieu vay dep 2016

| toc dep 2016 | du lichdia diem an uong

xem hai

the best premium magento themes

dat ten cho con

áo sơ mi nữ

giảm cân nhanh

kiểu tóc đẹp

đặt tên hay cho con

xu hướng thời trangPhunuso.vn

shop giày nữ

giày lười nữgiày thể thao nữthời trang f5Responsive WordPress Themenha cap 4 nong thonmau biet thu deptoc dephouse beautifulgiay the thao nugiay luoi nutạp chí phụ nữhardware resourcesshop giày lườithời trang nam hàn quốcgiày hàn quốcgiày nam 2015shop giày onlineáo sơ mi hàn quốcshop thời trang nam nữdiễn đàn người tiêu dùngdiễn đàn thời tranggiày thể thao nữ hcmphụ kiện thời trang giá rẻ