بریکنگ نیوز

کب سے کہہ رہی ہوں ‘میں آئٹم نمبر نہیں کروں گی’، کبریٰ خان

Model_Kubra_Khan_Pictures.jpg

حال ہی میں ریلیز ہونے والی فلم ‘طیفا اِن ٹربل’ کے آئٹم سانگ ‘میں آئٹم نمبر نہیں کروں گی’ نے تو خوب دھوم مچائی ہی تھی، لیکن خوبرو اداکارہ کبریٰ خان کا کہنا ہے کہ وہ تو کافی عرصے سے یہ کہتی چلی آرہی ہیں کہ وہ فلموں میں آئٹم نمبر نہیں کریں گی۔

کبریٰ نے حال ہی میں برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی اردو کو انٹرویو دیا، جس کے دوران انہوں نے اپنی فلم ‘جوانی پھر نہیں آنی 2’ کے ساتھ ساتھ فلموں کے حوالے سے اپنی ترجیحات اور ذاتی زندگی کے واقعات بھی شیئر کیے۔

کبریٰ خان کی پیدائش پاکستان میں ہوئی لیکن ان کی پرورش لندن میں ہوئی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ‘لندن میں، میں اپنی فیملی کے ساتھ رہتی تھی، وہاں میں نے خودمختاری سیکھی، اُس وقت مجھےکھانے پینے کی ٹینشن نہیں ہوتی تھی، لیکن پاکستان آکر بہت سی چیزوں سے واقفیت ہوئی اور یہاں کی ثقافت کے ساتھ ساتھ ٹماٹر کے ریٹ بھی پتہ چلے’۔

کبریٰ خان 2015 میں ریلیز ہونے والی بالی وڈ فلم ‘ویلکم ٹو کراچی’ میں بھی کام کرچکی ہیں۔ اس حوالے سے انہوں نے بتایا کہ ‘بالی وڈ میں میرا آن سیٹ تجربہ بہت اچھا تھا، لیکن کچھ دیگر مسائل تھے، جن کے بعد میں نے وہاں مزید کام نہ کرنے کو ترجیح دی’۔

انہوں نے بتایا کہ ‘میں نے فلم کے کانٹریکٹ میں کہا تھا کہ میں آئٹم نمبر نہیں کروں گی، میرا کردار ایک مسلمان لڑکی کا تھا، تو میں اس طرح سے خود کو پیش نہیں کرناچاہتی تھی، میں پاکستانی ہوں اور میں خود کو اسی طرح سے پیش کرنا چاہوں گی’۔

کبریٰ نے مزید بتایا کہ ‘میں نے یہ بھی کہا تھا کہ میں پاکستان کے خلاف کچھ نہیں کروں گی، اور مجھے اپنے آپ پر فخر ہے’۔

‘ہمایوں سعید کو پہلے بھائی کہہ کر بلاتی تھی’

فلم ‘جوانی پھر نہیں آنی’میں کبریٰ نے ہمایوں سعید کے مدمقابل کام کیا تھا، اس حوالے سے انہوں نے بتایا، ‘میں ہمایوں سعید کو پہلے بھائی کہہ کر بلاتی تھی، ہاں ان کے سامنے نہیں کہتی تھی، لیکن جب فلم میں رومانس کے سین آئے تو مجھے عجیب لگنے گا اور میں نے سوچا کہ مجھے انہیں بھائی نہیں بلانا چاہیے، لیکن اب بھی وہ بھائی ہی کی طرح ہیں’۔

ہمایوں اور اپنی عمر کے فرق کے حوالے سے سوال پر کبریٰ نے کہا کہ ‘یہ چیز اہمیت نہیں رکھی، اگر آپ کی کیمسٹری اچھی ہے اور آپ اسکرین پر ٹھیک لگ رہے ہیں تو یہ سب سے اہم ہے’۔

مستقبل میں فہد مصطفیٰ یا حمزہ علی عباسی کے ساتھ کام کرنے سے متعلق سوال پر کبریٰ خان نے بتایا کہ ‘میں اور فہد کچھ دن پہلے بات کر رہے تھے کہ ہمیں ساتھ کام کرنا چاہیے’، لیکن ساتھ ہی انہوں حمزہ علی عباسی کو سراہتے ہوئے کہا کہ ‘وہ ہمارے ملک کے شیر ہیں’۔

‘کبھی گڑیا سے نہیں کھیلی’

اداکارہ نے بتایا کہ ‘میں بہت پرسکون اور خوش رہتی ہوں، مجھے غصہ نہیں آتا لیکن جب آتا ہے تو پھر پٹھانوں والا ہوتا ہے’۔

واضح رہے کہ کبریٰ خان کے والد کشمیری ہیں، جبکہ والدہ پٹھان ہیں، تاہم انہوں نے بتایا کہ انہیں پشتو نہیں آتی۔

کبریٰ کا کہنا تھا، میں بچپن میں کبھی گڑیوں سے نہیں کھیلی، لیکن مجھے گاڑیوں کا شوق تھا اور لگتا ہے کہ میری زندگی خود فارمولا ون ریس بن گئی ہے۔

‘اب شادی کا شوق نہیں’

شادی کے حوالے سے سوال پر کبریٰ نے بتایا کہ ‘جب میری بہن کی شادی ہوئی تو مجھے بھی شادی کا شوق ہوا تھا، لیکن اب ایسا نہیں ہے’۔

ان کا کہنا تھا کہ کوئی (شخص) مل بھی جائے تو ہمارے درمیان کچھ نہ کچھ غلط فہمی ہوجاتی ہے، اس لیے میں نے سوچا ہے کہ مجھے شادی کرنی ہی نہیں ہے۔

انہوں نے اپنے متعلق بتایا کہ ‘مجھے بہت زیادہ دینے کی عادت ہے اور یہ بات میرے خلاف جاتی ہے، اپنی دینے کی عادت پہلے مجھے پسند تھی، لیکن اب نہیں ہے’۔

زندگی سے کیا چاہیے؟

اس سوال پر کبریٰ نے بتایا، ‘میں چاہتی ہوں کہ میں دنیا میں جہاں بھی جاؤں، مجھے اپنا تعارف نہ کروانا پڑے’

شیئر کریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Top

blog lam dep | toc dep | giam can nhanh

|

toc ngan dep 2016 | duong da dep | 999+ kieu vay dep 2016

| toc dep 2016 | du lichdia diem an uong

xem hai

the best premium magento themes

dat ten cho con

áo sơ mi nữ

giảm cân nhanh

kiểu tóc đẹp

đặt tên hay cho con

xu hướng thời trangPhunuso.vn

shop giày nữ

giày lười nữgiày thể thao nữthời trang f5Responsive WordPress Themenha cap 4 nong thonmau biet thu deptoc dephouse beautifulgiay the thao nugiay luoi nutạp chí phụ nữhardware resourcesshop giày lườithời trang nam hàn quốcgiày hàn quốcgiày nam 2015shop giày onlineáo sơ mi hàn quốcshop thời trang nam nữdiễn đàn người tiêu dùngdiễn đàn thời tranggiày thể thao nữ hcmphụ kiện thời trang giá rẻ