بریکنگ نیوز

سیف الرحمٰن کی ٹیکسٹائل ملز سے کروڑوں کی سمگل شدہ 21 گاڑیاں برآمد

hero-lg.jpg

اسلام آباد: کسٹمز انٹیلی جنس نے نواز شریف کے قریبی ساتھی سیف الرحمان کی ریڈکو ٹیکسٹائل کی ویران عمارت سے کروڑوں روپے کی 21 لگژری گاڑیاں برآمد کرلیں، تمام گاڑیوں پر قطری سفارتخانے کی نمبر پلیٹس لگی ہوئی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق ڈی جی کسٹمز انٹیلی جنس شوکت علی کو نان کسٹمز پیڈ گاڑیوں کی اطلاع ملی جس پر راولپنڈی کے ڈائریکٹر عبدالوحید مروت کی سربراہی میں ایک ٹیم تشکیل دی جس نے نواز شریف کے قریبی ساتھی اور احتساب بیورو کے سابق سربراہ سیف الرحمان کی ٹیکسٹائل فیکٹری کی عمارت پر ریڈ کیلئے علاقہ مجسٹریٹ سے سرچ وارنٹ حاصل کئے ،علاقہ پولیس کے ساتھ راولپنڈی کے علاقے کلرسیداں میں شام سات بجے ریڈکو ٹیکسٹائل کی ویران عمارت پر چھاپہ مارا تو عمارت میں 21 لگژری فور ویل گاڑیاں تحویل میں لے لیں، ان گاڑیوں میں وی 8، وی 6 اور ویگو ڈالے شامل ہیں، تمام گاڑیوں پر قطری سفارتخانے کی نمبر پلیٹِیں لگی ہوئی ہیں ان کو لکڑی کے بلاکس پر کھڑا کیا گیا تھا تاکہ ان کے ٹائرز خراب نہ ہوں۔
کسٹمز انٹیلی جنس حکام نے عمارت میں موجود افراد سے گاڑیوں کے کاغذات طلب کئے لیکن وہ فراہم نہ کرسکے اور نہ ہی گاڑیوں کی موجودگی کے بارے میں کوئی ٹھوس جواز پیش کرسکے جس کے بعد کسٹمز حکام نے قانونی کارروائِی مکمل کی اور نوٹس جاری کر دیئے، کسٹمز انٹیلی جنس حکام کے مطابق اس عمارت میں 40 سے زیادہ گاڑیاں تھیں جس میں سے 20 گاڑیاں نو اور دس محرم کی چھٹی کے دوران دوسرے علاقوں میں بھیجی گئیں، ڈائریکٹر کسٹمز راولپنڈی عبدالوحید مروت نے روزنامہ دنیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ڈائریکٹر جنرل کسٹمز انٹیلی جنس شوکت علی نے یہاں سے منتقل ہونے والی گاڑیوں کی ریکوری کیلئے پورے ملک میں اپنی ٹیموں کو الرٹ کردیا ہے، انہوں نے بتایا کہ شام سات بجے سے اب تک گاڑیوں کے کاغذات ملے نہ ہی کوئی تسلی بخش جواب آیا ہے، صبح تک ہماری ٹیمیں یہاں موجود رہیں گی اگر کوئی گاڑیوں کی دستاویزات نہ ملیں تو پھر ذمہ داروں کیخلاف کسٹمز ایکٹ کے تحت کارروائی کی جائے گی۔
ڈائریکٹر کسٹمز راولپنڈی کا کہنا تھا کہ اس کیس میں دس سے چودہ سال تک قید کی سزا بھی ہوسکتی ہے اور تمام گاڑِیوں کو ضبط کرلیا جائے گا، انہوں نے مزید کہا کہ اگر قطری سفارتخانے نے گاڑیوں کے کاغذات فراہم کئے تو بھی کسٹمز ایکٹ کے تحت گاڑیوں کے غلط استعمال پر کارروائی ہوگی اور انہیں ضبط کر لیا جائے گا کیونکہ اگر گاڑیاں سفارتخانے کی ہیں تو انہیں پھر سفارتخانے میں ہونا چاہئے تھا، انہوں نے کہا کہ ہم یہ بھی تحقیقات کر رہے ہیں کہ کہیں سفارتخانے کی آڑ میں سمگل گاڑیاں منگوا کر اس طرح استعمال تو نہیں کی گئیں اور اس حوالے سے بھی سفارتخانے سے جواب مانگا جائے گا، انہوں نے کہا کہ دونوں صورتوں میں گاڑیوں کو ضبط کر لیا جائے گا، صرف سفارتخانے کو سفارتی استثنٰی حاصل ہے اس لئے کوئی مقدمہ درج نہیں ہوگا۔ کسٹم حکام کے مطابق گاڑیوں کی مالیت 25 کروڑ روپے ہے

شیئر کریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Top

blog lam dep | toc dep | giam can nhanh

|

toc ngan dep 2016 | duong da dep | 999+ kieu vay dep 2016

| toc dep 2016 | du lichdia diem an uong

xem hai

the best premium magento themes

dat ten cho con

áo sơ mi nữ

giảm cân nhanh

kiểu tóc đẹp

đặt tên hay cho con

xu hướng thời trangPhunuso.vn

shop giày nữ

giày lười nữgiày thể thao nữthời trang f5Responsive WordPress Themenha cap 4 nong thonmau biet thu deptoc dephouse beautifulgiay the thao nugiay luoi nutạp chí phụ nữhardware resourcesshop giày lườithời trang nam hàn quốcgiày hàn quốcgiày nam 2015shop giày onlineáo sơ mi hàn quốcshop thời trang nam nữdiễn đàn người tiêu dùngdiễn đàn thời tranggiày thể thao nữ hcmphụ kiện thời trang giá rẻ