بریکنگ نیوز

متنازع ٹویٹ کے بعد شیریں مزاری کی بیٹی ایمان کا ٹویٹر اکاؤنٹ غائب

imaan-mizari-2.png

کل اپنی والدہ شیریں مزاری کے ذاتی پیغامات ٹویٹر پر جاری کرنے کے بعد آج ایمان مزاری کا اکاؤنٹ ٹویٹر سے غائب ہو گیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بھارتی آرمی چیف نے پاک فوج کے خلاف بیان دیا تھا جس پر پاک فوج کے ترجمان نے بھارتی فوج کو بھرپور جواب دیا تھا لیکن اس حوالے سے ایمان مزاری نے کہا تھا کہ یہ بہتر ہو گا کہ ڈی جی آئی ایس پی آر اپنے الفاظ کا سوچ سمجھ کر استعمال کریں، ہم سب پاکستانی فوج کی سیاست میں مداخلت سے بخوبی آگاہ ہیں، ہماری سول لیڈر شپ بھارتی بوگس دھمکیوں کا جواب دیں، ہمیں ضرورت نہیں ہے کہ ڈی جی آئی ایس پی آر بیان جاری کریں، جو کہ وہ ہمیشہ کرتے ہیں، یہ افسوس کن ہے۔ “

اس پر شیریں مزاری نے انہیں وٹس ایپ میسیج بھیج کر سمجھایا کہ وہ پاک فوج کے خلاف نفرت کا اظہار کر کے ان کے لیے شدید ندامت کا باعث مت بنیں۔ ایمان مزاری نے یہ ذاتی میسیج بھی ٹویٹ کر دیا اور کہا کہ وہ اپنی روش پر قائم رہیں گی۔

آج ان کا ٹویٹر اکاونٹ غائب ہو گیا ہے۔ یہ علم نہیں ہو سکتا کہ انہوں نے خود اپنا اکاونٹ ڈیلیٹ کیا ہے یا پھر ان کو بلاک کیا گیا ہے۔

اس سے قبل بھی ایمان مزاری فوج کے خلاف تنقید کرتی رہی ہیں۔ تحریک لبیک کے دھرنے کے موقعے پر تنقید کرتے ہوئے انہوں نے تحریک لبیک کے دھرنا مظاہرین کو دہشت گرد کہا اور ان کے ساتھ معاہدہ کرنے پر پاک فوج کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا تھا کہ ایسا کر کے پاک فوج کے ان افسران و جوانوں کی قربانیوں کی بے عزتی کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا تھا کہ وہ فوج کے خلاف خادم رضوی جیسی زبان استعمال کریں گی اور اس کے بعد ویڈیو میں انہوں نے ایسا ہی کیا تھا

شیئر کریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Top

blog lam dep | toc dep | giam can nhanh

|

toc ngan dep 2016 | duong da dep | 999+ kieu vay dep 2016

| toc dep 2016 | du lichdia diem an uong

xem hai

the best premium magento themes

dat ten cho con

áo sơ mi nữ

giảm cân nhanh

kiểu tóc đẹp

đặt tên hay cho con

xu hướng thời trangPhunuso.vn

shop giày nữ

giày lười nữgiày thể thao nữthời trang f5Responsive WordPress Themenha cap 4 nong thonmau biet thu deptoc dephouse beautifulgiay the thao nugiay luoi nutạp chí phụ nữhardware resourcesshop giày lườithời trang nam hàn quốcgiày hàn quốcgiày nam 2015shop giày onlineáo sơ mi hàn quốcshop thời trang nam nữdiễn đàn người tiêu dùngdiễn đàn thời tranggiày thể thao nữ hcmphụ kiện thời trang giá rẻ