بریکنگ نیوز

انٹرویو میں کہیں ڈیل کا لفظ نہیں تھا: رانا مشہود

190905_2535614_updates.jpg

لاہور: مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا مشہود کا کہنا ہےکہ میرا کل کا انٹرویو سیاق و سباق سے ہٹ کر چلایا گیا اور اس میں کہیں ڈیل کا لفظ نہیں تھا۔

پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کے دوران رانا مشہود نے اپنےگزشتہ روز کے بیان پر وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ میں جمہوریت پر یقین رکھنے والا سیاسی کارکن ہوں، جب بھی اسٹیبلشمنٹ کی بات کرتا ہوں اس میں فوج کا کہیں نام نہیں لیا۔

اسٹیبلشمنٹ سے ن لیگ کے معاملات کافی حد تک ٹھیک ہوگئے،رانا مشہود کا انکشاف

انہوں نے وفاقی وزیراطلاعات پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ فواد چوہدری ہر حکومت کا بغل بچہ ہوتا ہے، ان کا دو دن پہلے بیان تھا عدلیہ اور فوج ہمارے پیچھے کھڑی ہے۔

لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ یہ فوج پاکستان کی ہے، اس پر ہم سب کا حق ہے، میرا کل کا انٹرویو سیاق و سباق سے ہٹ کر چلایا گیا، انٹرویو میں کہیں ڈیل کا لفظ نہیں تھا، ہر جگہ ہر بار کہا یہ میری ذاتی رائے ہے۔

رانا مشہود نے مزید کہا کہ ہم نے ہمیشہ قانون کی حکمرانی کی بات کی، ہم نے کبھی چور دروازے نہیں ڈھونڈے، کبھی ڈیل کی اور نہ کسی کو کرنے دیں گے۔

واضح رہےکہ گزشتہ روز رانا مشہود نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ اسٹیبلشمنٹ سے (ن) لیگ کے معاملات کافی حد تک ٹھیک ہوگئے ہیں جب کہ ان کے بیان پر پارٹی نے نوٹس لیا ہے اور ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے بھی رد عمل دیا تھا

شیئر کریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Top

blog lam dep | toc dep | giam can nhanh

|

toc ngan dep 2016 | duong da dep | 999+ kieu vay dep 2016

| toc dep 2016 | du lichdia diem an uong

xem hai

the best premium magento themes

dat ten cho con

áo sơ mi nữ

giảm cân nhanh

kiểu tóc đẹp

đặt tên hay cho con

xu hướng thời trangPhunuso.vn

shop giày nữ

giày lười nữgiày thể thao nữthời trang f5Responsive WordPress Themenha cap 4 nong thonmau biet thu deptoc dephouse beautifulgiay the thao nugiay luoi nutạp chí phụ nữhardware resourcesshop giày lườithời trang nam hàn quốcgiày hàn quốcgiày nam 2015shop giày onlineáo sơ mi hàn quốcshop thời trang nam nữdiễn đàn người tiêu dùngdiễn đàn thời tranggiày thể thao nữ hcmphụ kiện thời trang giá rẻ