بریکنگ نیوز

فیشن ہاؤس مائیکل کورس نے اٹلی کی لگژری ملبوسات برانڈ ورساچی کو خرید لی

190602_5069169_updates.jpg

لندن: بیگز، گھڑیوں اور پرفیوم کے حوالے سے مشہور فیشن ہاؤس مائیکل کورس نے اٹلی کی لگژری ملبوسات برانڈ ورساچی کو خریدنے کا اعلان کردیا۔

واضح رہے کہ مائیکل کورس امریکن برانڈ ہے، جس کا ہیڈکوارٹر لندن میں ہے۔ اس فیشن ہاؤس نے گزشتہ برس جوتوں کی ایک مشہور برانڈ ‘جمی چو’ کو بھی خریدا تھا۔

خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق مائیکل کورس، ورساچی کو 1.83 بلین یورو (2.1 ارب ڈالر) ادا کرے گی۔

فیشن برانڈ کے چیف ایگزیکٹو جون آئیڈول نے اپنے بیان میں کہا، ‘ہم اپنی لگژری برانڈز کی فیملی میں ورساچی کو شامل کرنے پر بے حد خوش ہیں اور مزید ترقی کے لیے پرعزم ہیں۔’

انہوں نے مزید کہا، ‘اپنے گروپ کے تمام وسائل کے ساتھ ہمیں یقین ہے کہ ورساچی 2 ارب ڈالرز سے زائد کا منافع دے گی۔’

جون آئیڈول کے مطابق ہمیں یقین ہے کہ مائیکل کورس اور جمی چو برانڈز، ورساچی کے ساتھ مل کر کئی سال تک منافع اور ترقی کی راہ پر گامزن رہیں گے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ اٹالین برانڈ کی آرٹسٹک ڈائریکٹر اور نائب صدر دوناٹیلا ورساچی، اس برانڈ کے کری ایٹو وژن کو اُسی طرح سے آگے بڑھائیں گی۔

دوسری جانب دوناٹیلا کا کہنا تھا کہ ‘ورساچی کی طویل المدت کامیابی کے لیے یہ فیصلہ ناگزیر تھا’۔

انہوں نے اپنے بیان میں کہا، ‘ہم جون آئیڈول کے گروپ میں شمولیت کے حوالے سے پرجوش ہیں۔

شیئر کریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Top

blog lam dep | toc dep | giam can nhanh

|

toc ngan dep 2016 | duong da dep | 999+ kieu vay dep 2016

| toc dep 2016 | du lichdia diem an uong

xem hai

the best premium magento themes

dat ten cho con

áo sơ mi nữ

giảm cân nhanh

kiểu tóc đẹp

đặt tên hay cho con

xu hướng thời trangPhunuso.vn

shop giày nữ

giày lười nữgiày thể thao nữthời trang f5Responsive WordPress Themenha cap 4 nong thonmau biet thu deptoc dephouse beautifulgiay the thao nugiay luoi nutạp chí phụ nữhardware resourcesshop giày lườithời trang nam hàn quốcgiày hàn quốcgiày nam 2015shop giày onlineáo sơ mi hàn quốcshop thời trang nam nữdiễn đàn người tiêu dùngdiễn đàn thời tranggiày thể thao nữ hcmphụ kiện thời trang giá rẻ