بریکنگ نیوز

ضمنی انتخابات۔۔۔ایک اہم سوال

77ebabaf-f3eb-40bc-8ac4-e1c0ba644873.jpg

آصف محمود

صبح ضمنی انتخابات ہونے جا رہے ہیں ۔ ان انتخابات کا حاصل ایک ہی سوال ہے ۔الیکشن کمیشن سے لے کر پارلیمان تک اور پارلیمان سے لے کر جناب وزیر اعظم پاکستان تک کسی کے پاس اس سوال کا کوئی جواب ہے ؟
قومی اسمبلی کے گیارہ اور صوبائی اسمبلی کے چودہ حلقوں میں الیکشن ہو رہے ہیں ۔ اس کے لیے 7 ہزار 498 پولنگ سٹیشنز قائم کیے گئے ہیں ۔ ہر پولنگ سٹیشن پر حکومت کی جانب سے 13 افراد تعینات ہوتے ہیں ۔ گویا یہ 97 ہزار 474 لوگ ہو گئے۔ سیکیورٹی کے لیے پولیس ، رینجزر اور افواج کے اہلکار اس کے علاوہ تعینات کیے جائیں گے ۔ بیلٹ پیپز چھپے ہیں ۔ دیگر انتظامات کیے گئے ہیں ۔ عملے کا معاوضہ ادا کیا جائے گا ۔ یہ بلاشبہ کروڑوں کا خرچہ ہے۔ سوال یہ ہے کہ غریب قوم یہ خرچ کیوں برداشت کرے؟
یہ ضمنی الیکشن اگر تو کسی رکن اسمبلی کے انتقال کر جانے یا کسی دوسری انتہائی ناگزیر صورت میں کیا جائے تب تو کوئی جواز بنتا ہے ۔ لیکن غریب قوم کی رگوں سے پیسے نکال کر ضمنی انتخابات اگر صرف اس لیے کیے جائیں کہ کچھ سیاست دان اس خوف سے کہ وہ ہار نہ جائیں ایک سے زیادہ حلقوں سے الیکشن لڑتے ہیں اور پھر ایک سیٹ پاس رکھ کر چھوڑ دیتے ہیں ، کیا اس بے ہودہ حرکت کا کوئی جواز ہے؟
ایک طرف قوم پر مہنگائی کا عذاب ڈال دیا گیا ہے ، ڈیم تک بنانے کے لیے پیسے نہیں ہیں اور چندہ مانگا جا رہا ہے دوسری طرف قومی اسمبلی کی گیارہ نشستوں پر ضمنی انتخابات ہو رہے ہیں ۔ ان میں سے چار نشستیں عمران خان نے چھوڑی تھیں ۔ سیٹیں جیت کرنواز شریف چھوڑے ، زرداری چھوڑے، عمران خان چھوڑے یا کوئی پاٹے خان اور پھنے خان، سوال یہ ہے کہ وہاں دوبارہ انتخابات کے اخراجات غریب قوم کیوں برداشت کرے ؟ قوم کے ساتھ یہ مذاق اور یہ بے رحم اور سفاک تماشا کب تک ؟
کیا کوئی ایسا قانون نہیں بننا چاہیے کہ ایک شخص ایک ہی نشست پر الیکشن لڑے اسے ایک سے زیادہ حلقوں سے الیکشن لڑنے کی اجازت نہ ہو؟ بھارت میں اس بے ہودگی پر پابندی لگائی جا چکی تو ہمارے ہاں کیوں نہیں لگ سکتی؟اور اگر اشرافیہ کے مفادات کے تحفظ کے لیے یہ پابندی نہیں لگانی تو یہ طے کر دیجیے کہ جو شخص ایک سے زیادہ سیٹیں جیت کر انہیں چھوڑ دے وہاں ضمنی انتخابات کا خرچہ بھی اسی سے لیا جائے؟

شیئر کریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Top

blog lam dep | toc dep | giam can nhanh

|

toc ngan dep 2016 | duong da dep | 999+ kieu vay dep 2016

| toc dep 2016 | du lichdia diem an uong

xem hai

the best premium magento themes

dat ten cho con

áo sơ mi nữ

giảm cân nhanh

kiểu tóc đẹp

đặt tên hay cho con

xu hướng thời trangPhunuso.vn

shop giày nữ

giày lười nữgiày thể thao nữthời trang f5Responsive WordPress Themenha cap 4 nong thonmau biet thu deptoc dephouse beautifulgiay the thao nugiay luoi nutạp chí phụ nữhardware resourcesshop giày lườithời trang nam hàn quốcgiày hàn quốcgiày nam 2015shop giày onlineáo sơ mi hàn quốcshop thời trang nam nữdiễn đàn người tiêu dùngdiễn đàn thời tranggiày thể thao nữ hcmphụ kiện thời trang giá rẻ