بریکنگ نیوز

تجارتی جنگ کے آغا زسے ہی امریکی کاروباری کمپنیز غیر یقینی خوف سے دوچار

xUS-China-Flag-1.jpg.pagespeed.ic_.vKIjlbfILl.jpg

(خصوصی رپورٹ):۔ امریکی انتظامیہ نے جب سے چینی مصنوعات کے خلاف اضافی ٹیرف کے حوالے سے اقدامات کا آغاز کیا ہے امریکی کاروباری عناصر ان عوامل سے سخت تذبزب کا شکا ر ہیں ، اس حوالے سے امریکی ریاست پنسلوینیا میں شیریل موسز کمپنی کے مالک سخت تذبزب اور پریشانی میں مبتلا ہیں ۔ اس حوالیسے بیشتر امریکی کمپنیز جنہوں نے حال ہی میں اپنی کاروابری سرگرمیوں کا آغاز کیا ہے وہ تمام کمپنیز اضافی ٹیرف سے متعلق پالیسز کے ردعمل کیوجہ سے غیر یقینی صورتحال کے باعث سخت پریشانی اور تذبزب کا شکار ہیں۔ اس بارے میں ریاست پنسلواینیا کی ایک کاروبار خاتون نے کہا ہے کہ اضافی ٹیرف کے بعد سے انکی مصنوعات کی پیداواری لاگت میں کئی گنا اضافہ ہو چکا ہے جس کی وجہ سے انکی کاروباری سرگرمیوں مشکلات سے دوچار ہیں ۔ موسز جونائن ٹو فائف ملازمت سے متعلق ہیں انہوں نے کہا کہ باہر جانے کے حوالے سے انکے لیے بیگ کی چوائس ہمیشہ سے ایک پریشانی کا سبب رہا ہے اور ان مشکل کے مدنظر انہوں نے اپنی سہولت اور دیگر ملازمت پیشہ خواتین کی پریشانیوں کو دیکھتے ہوئے اپنے لیے ایک ایسا فیشن ایبل بیگ تیار کرنے کا سوچا جو مختلف مقاصد کے لیے برابر استعمال کیا جا سکے۔ اور اس بیگ کی ڈئزائینگ کے بعد جو سب سے اہم ترین مسلۂ انکے درپیش تھا کہ اس کی ساخت کو کیسے یقینی بنایا جا سکے کیونکہ انکے جیسی بیشتر چھوٹی کمپنیز کے اضافی ٹیرف کے فیصلے کے بعد سے بہت سے مشکلات پیدا ہو رہی ہیں اور بالخصوص چھوٹی کمپنیز کے لیے پیداواری لاگت بہت حد تک بڑھ چکی ہے۔ ان مشکلات کو دیکھتے ہوئے موسز نے چینی مینوفیکچرنگ کمپنیز سے رابط کیا جو چینی صوبے گوناگ ڈونگ میں ان سے متعلق اشیاء کی ترسیل کا کام کرتی ہیں اور اس طرح سے موسز نے اس چینی کپنی کی مدد سے اپنی کمپنی کے لیے عام استعمال کے فیشن ایبل بیگ کی تیاری کا کام شروع کیا۔ موسز نے پیپلز ڈیلی سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ 2014میں ان کی کمپنی نے چینی ترسیلی کمپنی کے تعاون سے اپنے لیے بیگ تیار کرنا شروع کیئے اور چینی کمپنی کے تیار کردہ انکے ڈیزائن کردہ بیگ نے جلد ہی امریکی مارکیٹ میں اپنی جگہ بنا لی اور اس تعاون اور اپنے کاروباری آغاز سے موسزکو ایک نیا اعتماد اور حوصلہ حاصل ہوا۔ اور اس طرح سے چینی مینوفیکچرنگ کمپنی کے تعاون سے موسز نے کہا کہ انہوں نے اپنے خواب کی تکمیل حاصل کی۔ لیکن گزشتہ چند ماہ سے امریکی انتظامیہ نے جب سے چینی مصنوعات کی حامل کمپنیز پر اضافی ٹیرف لگانے کا آغاز کیا ہے انکی کمپنیز غیر یقینی صورتحال کا سامنا کر رہی ہے اور امریکی حکومت کے فیصلے کے بعد سے ہی انکی کمپنی کو اپنی بقا کو قائم رکھنے کی فکر لاحق ہے۔ اس حوالے سے موسز نے کہا کہ اگر انہیں اپنی چینی سپلائر کمپنی کے درامد کردہ مال پر پچیس فیصد اضافی ٹیرف ادا کرنا پڑتا ہے تو اس طرح انہیں چینی مصنوعات کو درامد کرنے پر پچاس فیصد زائد ادائیگی کرنا پڑیگی، اور جیسے کے انکی کمپنی ابھی ابتداعی مراحل میں ہے اس طرح سے انہیں لاگت میں اضافے سے شدید مالی مشکلات کا سامنا ہے۔ اس تناظر میں موسز نے اپنے خیالات کو بانٹتے ہوئے کہاہے موجودہ صورتحال میں انکے پاس صرف دو تجاویزات باقی بچتی ہے یا تو لاگت کو براہ راست صارفین کی جانب منتقل کر دیا جائے اور قیمتیں بڑھا دی جائیں یا پھر اپنے کاروبار کو بند کر دیا جائے اس ضمن میں قیمتیں بڑھانے کا فیصلہ ایک غیر مستحکم عمل ہوگا جو انکے لیے پریشانی کا سبب ہے۔ کیونکہ موجودہ حالات میں اس قیمت میں چین کے علاوہ کہیں سے بھی انہیں سپلائر نہیں ملے گا۔ کیونکہ دنیا بھر میں چین کے پاس ہی سب سے بڑی ہنر مند ورکنگ قوت موجود ہے اس طرح سے امریکی حکومت کی جانب سے اضافی ٹیرف کا فیصلہ انکے کمپنی کے لیے انتہائی اندوہناک ہے۔ اس طرح سے منکی بلو کمپنی بلکہ دیگر اس طرح کی بیشتر کمپنیز کے لیے امریکہ میں اپنی کاروباری سرگرمیوں کو جاری رکھنا ایک مستقل مسلۂ بن چکا ہے اور اس طرح کی کمپنی کا بقاء داؤ پر لگ چکا ہے۔ یوں واشنگٹن انتظامیہ نے اضافی ٹیرف سے ان کمپنیز کے مستقبل کو داؤ پر لگا دیا ہے جس سے امریکی صارفین پریشان ہیں بلکہ امریکی کمپنیز بند ہونے کے قریب پہنچ چکی ہیں۔ اور ان چھوٹی کمپنیز کے بند ہونے سے عالمی سطع پر پراڈکشن سپلائی نیٹ ورک بھی سنگین انداز میں متاثر ہونگیں۔ اس حوالے سے ایسی 923امریکی کمپنیز کے حوالے سے جاری ایک سروے رپورٹ کے مطابق اضافی ٹیرف کے فیصلے سے انکی کمپنیز کی بقاء داؤ پر لگ چکی ہے، اس طرح سے وسکونسن سے جنوبی کیرولینا تک ایسی سینکڑوں کمپنیز اپنے ملازمین کی ڈاؤن سائزنگ کرنے پر مجبور ہے اور سینکڑون کمپنیز اپنے بقاء سے دوچار ہیں اور کاروباری سرگرمیوں کو جاری رکھنا انکے لیے نا ممکن ہے۔ اور اضافی ٹیرف کے امریکی فیصلے سے ایسی بہت سی کمپنیز کے لیے مسائل امریکہ کے لیے سنگین صورتحال اختیار کر سکتے ہیں

شیئر کریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Top

blog lam dep | toc dep | giam can nhanh

|

toc ngan dep 2016 | duong da dep | 999+ kieu vay dep 2016

| toc dep 2016 | du lichdia diem an uong

xem hai

the best premium magento themes

dat ten cho con

áo sơ mi nữ

giảm cân nhanh

kiểu tóc đẹp

đặt tên hay cho con

xu hướng thời trangPhunuso.vn

shop giày nữ

giày lười nữgiày thể thao nữthời trang f5Responsive WordPress Themenha cap 4 nong thonmau biet thu deptoc dephouse beautifulgiay the thao nugiay luoi nutạp chí phụ nữhardware resourcesshop giày lườithời trang nam hàn quốcgiày hàn quốcgiày nam 2015shop giày onlineáo sơ mi hàn quốcshop thời trang nam nữdiễn đàn người tiêu dùngdiễn đàn thời tranggiày thể thao nữ hcmphụ kiện thời trang giá rẻ