بریکنگ نیوز

چینی ریسکیو اہلکاروں کی لاؤس میں سیلاب سے متاثرہ لوگوں کی بھر پور خدمت

ST_20170704_XFLOODMAIN_3249174.jpg

(خصوصی رپورٹ):۔ دو ماہ قبل جولائی میں لاؤس میں واقع ڈیم کے ٹوٹنے سے اس علاقے میں تیرہ مختلف دیہاتوں میں تیرہ ہزار سے زائد لوگ شدید متاثر ہوئے، اس اس سیلاب سے متاثرہ علاقے میں چینی ریسکیواہلکاروں سیجس جانفشانی سیاس علاقے میں لوگوں کو محفوظ علاقوں تک پہنچانے کے لیے ریسکیو اپریشن مکمل کیا اسے مقامی آبادی انتہائی عقیدت سے دیکھ رہی ہے۔چین کی ایک غیر سرکاری ریسکیو ٹیم بلیو سکائی ریسکیو ٹیم کیاہلکاروں نے اس ریسکیو اپریشن میں بھر پور حصہ لیا۔ اور نہ صرف مقامی متاثرہ علاقے کے لوگوں تک بروقت الرٹ صورتحال پہنچائی بلکہ متاثرہ آبادی کو تیزی سے محفوظ جگہوں پر منتقل بھی کیا۔ 23جولائی کو جیسے ہی اتاپئیو صوبے کی سنامثائی کاؤنٹی میں ڈیم ٹوٹنے کی اطلاعات موصول ہوئیں، بلئیو سکائی ریسکیو ٹیم کے اہلکاروں نے تیزی سے ممکنہ متاثرہ علاقوں کے لوگوں تک خبر پہنچائی اور تیرہ متاثرہ دیہاتوں کے ہزاروں لوگوں کو تیزی سے محفوظ جگہوں تک منتقل کیا۔ اس حوالے سے بلیو سکائی ریسکیو کے تھائی لینڈ یونٹ کے سربراہ اینِ یانڈونگ نے کہا کہ انکے ریسکیو اہلکار جن میں پنِ نیانمون، ڈاکٹر تاؤ ثینچگ اور ایک رضاکار پر مشتمل پہلی ریسکیو ٹیم سب سے پہلے اس متاثرہ علاقے تک پہنچے، اس ریسکیو ٹیم کے ہمراہ چار گاڑیاں اور چار ریسکیو کشتیاں بھی تھیں اور بیس ریسکیو ہلکاروں پر مشتمل ہر گروپ کو متاثرہ علاقے میں ریسکیو مشن پر روانہ کیا گیا۔ اور اس پہلے ریسکیو گروپ کے اہلکاروں کی جانب سے پہلے ہی دن دس سے زائد سیلاب میں گھرے لوگوں کو محفوظ جگہ پر ریسکیو کیا گیا۔ اسی طرح سے بانبو کے گاؤں میں سیلاب سے متاثرہ علاقے میں ایک بچے کو جو چارروز سے شدید بخار کی کیفیت سے دوچار تھا اسے کامیابی سے قریب ترین ہسپتال تک ریسکیو کیا گیا۔ اسی طرح دیگر کئی دیہاتوں سے بہت سے لاغر اور مریض لوگوں کو شدید کیچڑ سے نکال کر تیزی رفتاری سے قریب ترین ہسپتالوں تک منتقل کیا گیا۔ اس حوالے سے ایک ریکسیو اہلکار اینِ نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہؤے کہا کہ ہمارا مقصدِ نظر یہ ہی رہا ہے متاثرہ لوگوں کا کم سے کم نقصان ہو۔انہوں نے کہا کہ سیلابی پانی تیزی سے متاثرہ علاقوں کی جانب بڑھا اور اس سے متاثرہ امر پیدا ہونیوالا کیچڑ تھا جس کے باعث ریسکیو اور متاثرہ لوگوں کو ریسکیو کرنے میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ اور کیچڑ اس قدر شدید تھا کہ ریسکیو اہلکار صرف اس میں بشمکل ہی پیدل چل سکتے تھے اورکشتیاں کسی صورت ریسکیو کے لیے نا قابلِ استعمال ہو چکی تھیں۔ اس ضمن میں ریسکیو ٹیم کے لیڈر نے بتایا کہ نسا اوقات کیچڑ اس قدر شدید ہوتا تھا کہ ریکسکیو اہلکار بشمکل رینگ کر متاثرہ علاقے سے گزر سکتے تھے۔ اوراس قدر گہرے کیچڑ سے گزرنا نہ صرف ایک نفسیاتی مسلۂ بن چکا تھا بلکہ شدید جسمانی مشکلات کا حامل تھا۔ اس تمام تر مشکلات کے باوجود ریسکیو اہلکاروں نے اپنے ولولے کا اجاگر رکھا اور ہار ماننے سے انکار کرتے ہوئے ایک ہی جذبے کیساتھ کام کیا کہ متاثرہ علاقے میں کوئی ایک بھی پھنسا نہ رہے۔ اور دلدلی اور کیچڑ کے علاقے میں متاثرہ لوگوں کی تلاش کا عمل بلاِ کسی وقفے کے جاری رکھا گیا۔ ریسکیو اپریشن کیحوالے سے ایک متاثرہ علاقے کے دیہاتی نے کہا کہ جب تک ہمیں نیلی وردی میں ملبوس ریسکیو اہلکار نظر آتے رہیں ہماری امیدیں توانا ااور مضبوط رہیں۔ واضح رہے کہ بلیو ریسکیو ٹیم کے اسی کے لگ بھگ اہلکار سب سے پہلے اس متاثرہ علاقے تک پہنچنے میں کامیاب ہوئے اور بنا کسی وقفے تک ریسکیو اپریشن کو دن رات جاری و ساری رکھا گیا۔ بلیو ریسکیو سروسز کے علاوہ چین کی دیگر ریسکیو ٹیموں نے بھی اس متاثرہ علاقے میں ریکسکیو اپریشن میں بھر پور حصہ لیا۔ اس ریسکیو اپریشن میں چینی لبریشن آرمی کے میڈیکل یونٹ نے بھر پور حصہ لیا، اسی طرح گوئنگزو سے تعلق رکھنے والی یونین رضا کرانہ ٹنظیم نے اس ریسکیو پاریشن میں حصہ لیا، اسی طرح9958ریسکیوایمرجنسی پلیٹ فارم لاؤس کے سیلابی علاقے میں متاثرہ دیہاتوں تک ریلیف اپریشن کے لیے فوری پہنچے اور ریسکیو اپریشن کو یقینی بنایا۔ سیلابی علاقے میں جس طرح سے چینی ریسکیو ٹیم پہنچی ہیں اس سے اس امرکی تصدیق ہوتی ہے کہ دوست وہ ہی ہوتا ہے جو مصیبت میں کام آئے اور چینی رضاکار تنظیموں نے ثابت کیا ہے کہ چین لاؤس اور دیگر ہمسایہ ممالک کے لیے کس قدر سنجیدہ ہے اور کیسے ہمسایہ ممالک کے لوگوں کی فلاح اور بہتری کے لیے سنجیدہ ہے اس حوالے سے لاؤس کے وزیر برائے لیبر اینڈسوشل ویلفئیربیکام کاٹیا نے کہا کہ انکی حکومت چین کی ممنون ہے جس طرح سے انہوں نے متاثرہ علاقے میں ریسکیو اپریشن کو یقینی بنایا ہے۔ اس تمام امرکے لیے لاؤس کی حکومت اور لوگ چین کے احسان مند ہیں

شیئر کریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Top

blog lam dep | toc dep | giam can nhanh

|

toc ngan dep 2016 | duong da dep | 999+ kieu vay dep 2016

| toc dep 2016 | du lichdia diem an uong

xem hai

the best premium magento themes

dat ten cho con

áo sơ mi nữ

giảm cân nhanh

kiểu tóc đẹp

đặt tên hay cho con

xu hướng thời trangPhunuso.vn

shop giày nữ

giày lười nữgiày thể thao nữthời trang f5Responsive WordPress Themenha cap 4 nong thonmau biet thu deptoc dephouse beautifulgiay the thao nugiay luoi nutạp chí phụ nữhardware resourcesshop giày lườithời trang nam hàn quốcgiày hàn quốcgiày nam 2015shop giày onlineáo sơ mi hàn quốcshop thời trang nam nữdiễn đàn người tiêu dùngdiễn đàn thời tranggiày thể thao nữ hcmphụ kiện thời trang giá rẻ