بریکنگ نیوز

امریکی انتظامیہ کی تجارتی پالیسز سے ریاست اوہائیو کی انڈسٹریز شدید متاثر

donald-trump-snl-baldwin-twitter.jpg

(خصوصی رپورٹ)؛۔ امریکی انتظامیہ کی جانب سے دیگر ممالک کیساتھ جاری تجارتی کشیدگی سے متعلق پالیسز کی وجہ امریکی ریاست اوہائیو کے انڈسٹریز سے منسلک لوگ شدید اضطراب اور پریشانی میں مبتلا ہو چکے ہیں ، اس حوالے سے امریکی ریاست اوہائیو سے تعلق رکھنے والے مختلف انڈسٹریز کے عمائیدین نے گزشتہ ہفتے ریاستی دارلحکومت کولمبس میں ایک باضابطہ ملاقات کی اور امریکی انتظامیہ کی جانب سے تجارتی پالیسز کی مخالفت کرتے ہوئے شکایت کی ہے کہ امریکی انتظامیہ کی آزادانہ تجارت کے خلاف پالیسز سے انہیں بڑے پیمانے پر اقتصادی نقصانات کا سامنا ہے۔ اس حوالے سے ریاست اوہائیو کے شہر ڈیلاویر سے تعلق رکھنے والے سویا بین کے بیوپاری بریٹ ڈیوس نے کہا ہے کہ رواں موسم میں انہیں حکومتی تجارتی پالیسز کی وجہ سے اب تک چار لاکھ ڈالر نقصان کا سامنا ہے۔ اس حوالے سے انہوں نے مزید واضح کیا کہ اگر آئیندہ دو سے تین سالوں تک سویا بین کی قیمتیں اسی طرح پست ترین سطع پر رہتی ہیں تو ان کے پاس اتنے پیسے بھی نہیں رہیں گے کہ وہ اپنے گھریلو اخراجات بھی برداشت کر سکیں اور کاروبار کو مکمل ختم کر دیں ۔ واضح رہے کہ امریکی ریاست اوہائیو امریکہ میں گریٹ جھیل کے علاقے میں واقع ہے اور اس ریاست کا اقتصادی حجم ملک کی دس بڑی ریاستوں میں شمار ہوتا ہے۔ دریں اثناء مقامی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق اوہائیو اسٹیٹ یونیورسٹی کی جانب سے ایک رپورٹ جاری کی گئی ہے کہ اگر اضافی ٹیرف کی شرح کو اسی طرح حکومتی سطع پر برقرار رکھا جاتا ہے تو اس ریاست میں مختلف پیداواری فارمز کی پیداوار انسٹھ فیصد تک کم ہو سکتی ہے کیونکہ انہیں اپنی زرعی اجناس کی مناسب اور بہتر قیمت حاصل نہیں ہو سکے گی۔ واضح رہے کہ امریکہ کے سویا بین پیداوار کرنے والے فرمز کو چینی مارکیٹ تک رسائل حاصل کرنے میں پینتیس سال کا عرصہ لگا ہے۔ اور امریکی انتظامیہ کی جانب سے چین کے خلاف تجارتی کشیدگی شروع کرنے سے قبل امریکہ میں سویا بین کی کل مجموعی پیداوار کا ایک تہائی چین درامد کیا جاتا رہا ہے۔ آج موجودہ صورتحال یہ ہے کہ امریکی انتظامیہ کی جانب سے تجارتی رکاوٹوں کا عمل جب سے شروع کیا گیا ہے امریکہ میں ملکی سطع پر اس تجارتی کشیدگی کی ا س قدر مخالفت سامنے آئی ہے کہ امریکی انتظامیہ نے سویا بین کے فارمز کو امدادی سہولیات دینے کا اعلان کیا ہے تاکہ ان فارمز مالکان کی جانب سے ممکنہ نقصان کی شرح کم جا سکے اور شروع لیئے گئے احتجاج کا سلسلہ کسی حد تک کم کیا جا سکے۔ تاہم دوسری جانب فارمز مالکان اور دیگر انٖڈسٹریز کے مالکان کا کہنا ہے کہ تجارتی کشیدگی کے باعث انکے نقصانات کا حکومت کسی طور امدادی قیمت سے ازالہ نہیں کر سکتی اور اگر امریکی انتظامیہ کی جانب سے تجارتی ٹیرف سے متعلق امور طوالت اختیار کرتے ہیں تو انکے لیے نقصانات کو برداشت کرنا ممکن نہیں رہے گا اور وہ اپنی انڈسٹڑیز اور پیداوار کے عمل کو بند کرنے کے سوا کچھ نہیں کر سکیں گے۔ اوہائیو اسٹیٹ یونیورسٹی کے شعبہِ بین الاقوامی تجارت اور اقتصادی ماہر ائین شیلڈن نے کہا ہے کہ امریکہ کی جانب سے شروع کی گئی تجارتی کشیدگی سے ملک میں غیر ملکی سرمایہ کاری کو شدید دھچکا لگا ہے اور سرمایہ کاری کی فضا غیر یقینی صورتحال سے دوچار ہے۔ اور اس تجارتی کشیدگی کی وجہ سے ہی کینیڈین انٹر پرائسز شمالی امریکہ کی ریاستوں میں سرمایہ کاری سے متعلق ہچکچاہٹ کا شکار ہیں ۔ دوسری جانب امریکی انٹر پرائسز کو اپنے مال کی کھپت اور سپلائی نیٹ ورک کو برقرار رکھنے کے لیے چینی مارکیٹ تک رسائی بند ہونے سے نئے نیٹ ورک کی تشکیل میں مہینوں اور سالوں بھی لگ سکتے ہیں ، اس حوالے سے امریکن ٹریڈ ایسوسی ایشن کی جانب سے امریکی تجارتی ترجمان رابرٹ لیٹزر کو لکھے خط میں موقف اپنایا گیا ہے کہ امریکی پیداواری اور انڈسٹریز کو چینی مارکیٹ تک رسائل بند ہونے سے متبادل مارکیٹ تک رسائی حاصل کرنے میں مہینوں اور کئی سال درکار ہیں اور اس وجہ سے امریکی انٹر پرائسز غیر یقینی سورتحال سے دوچار ہیں ۔ انہوں نے اپنے خط میں واضح کیا ہے کہ واشنگٹن انتظامیہ کی جانب سے انہیں مناسب وقت اور میکنیزم نہیں دیا گیا تاکہ وہ اپنے سپلائی نیٹ ورک کو متبادل روٹس کی جانب تشکیل دی سکتے، کیونکہ اضافی ٹیرف کا فیصلہ اس قدر عجلت سے لیا گیا ہے اور دوسری جانب جیسے ہی امریکہ نے چینی مصنوعات پر امریکہ میں اضافی ٹیرف سے مشروط کیا ہے چین کی جانب سے بھی صرف چھ دن میں امریکی پراڈکٹس پر اضافی ٹیرف عائد کرنے کا فیصلہ عائد کر دیا گیا ہے۔ اس طرح سے امریکہ انتظامیہ کی جانب سے عائد کیا گیا اضافی ٹیرف کا فیصلہ کسی صورت بھی ان کے حق میں نہیں ہے۔ دوسری جانب امریکہ میں شپ مینو فیکچرنگ سیکٹر کو اضافی ٹیرف کے فیصلے کے بعد لاگت میں اضافے سے متعق مسائل کا سامنا ہے ، کیونکہ امریکی انتظامیہ نے اسٹیل اور ایلومینئیم کی درامد پر اضافی ٹیرف عائد کیا ہے اور چینی جہاز رانی سے متعلق کئی سستے آلات انہیں بہت مہنگی لاگت پر دستیاب ہو نگے جس سے انکی پیداواری لاگت میں کئی گنا اضافہ ہو چکا ہے۔ امریکی چیمبر برائے گریٹ لیک ریجن کے مینجرمیگی شیلے نے کہا ہے کہ بہت سے چھوٹی اور بڑی انٹڑ پرائسز ایسے مسائل سے دوچار ہیں اور ایسی بہت سی انٹر پرائسز ہیں جو آئیندہ چند ماہ تک دیوالیہ ہوکر بند ہونے جا رہی ہیں ۔ دوسری جانب چین سے اسٹیل اور ایلومینئم درامد کرنے کے فیصلے سے مشروط اضافی ٹیرف سے صرف 900امریکی کمپنیز امستفید ہونگی دوسری جانب تیس ہزار دیگر کمپنیز اضافی ٹیرف کی پالیسی سے شدید متاثر ہونگی۔ حالیہ جاری اعدادوشمار کے مطابق 3.3بلین ڈالر مالیت کی مختلف مصنوعات ریاست اوہائیو سے چین، یورپ، میکسیکو اور کینڈا برامد کی جاتی ہیں اور اضافی ٹیرف کی وجہ سے یہ برامدات شدید متاثر ہونگی جو امریکہ میں برامدات کی شرح میں ساتویں نمبر پر ہے۔ دوسری جانب عالمی تجارت کی وجہ سے اس ریاست میں ڈیڑھ ملین ملازمتیں بیرونی تجارت کی وجہ سے قائم ہیں ۔ دوسری جانب غیر ملکی تجارت کے علاوہ عام استعمال کی چیزیں بھی اضافی ٹیرف کی پالیسی سے متاثر ہونگی اور انکی قیمت میں اضافہ ہوگا۔ اس طرح اضافی ٹیرف کی پالیسی سے ہر امریکی گھرانہ متاثر ہوگا۔ اضافی ٹیرف سے گھریلو استعمال کی اشیاء میں کئی گنا اضافہ ہو گا۔ واشنگٹن انتظامیہ تجارت کو صرف زیرو اہمیت کی نظر سے ادراک کر رہی ہے لیکن تجارت ایڈم سمت کے بقول باہمی مفادات کو یقینی بناتے ہیں اقتصادی ماہرن امریکہ کی اقتصادی پالیسی کو لیکر سخت تذبذب کا شکار ہیں ۔واضح رہے کہ گزشتہ دو عالمی جنگوں کے دوران امریکہ کی ٹیرف پالیسی کی بدولت ہی عالمی معیشت بحران کا شکار رہی اور انہی عوامل کو دیکھتے ہوئے امریکی ڈیموکریٹس اور ریپبلکنز بالعموم کثیر الجہتی آزادانہ تجارتی میکنزیم کو سپورٹ کرتے نظر آتے ہیں ماسوائے موجود ٹرمپ انٹطامیہ کے جو تحفظ پسندانہ تجارتی پالیسی کو سپورٹ کرتے ہیں

شیئر کریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Top

blog lam dep | toc dep | giam can nhanh

|

toc ngan dep 2016 | duong da dep | 999+ kieu vay dep 2016

| toc dep 2016 | du lichdia diem an uong

xem hai

the best premium magento themes

dat ten cho con

áo sơ mi nữ

giảm cân nhanh

kiểu tóc đẹp

đặt tên hay cho con

xu hướng thời trangPhunuso.vn

shop giày nữ

giày lười nữgiày thể thao nữthời trang f5Responsive WordPress Themenha cap 4 nong thonmau biet thu deptoc dephouse beautifulgiay the thao nugiay luoi nutạp chí phụ nữhardware resourcesshop giày lườithời trang nam hàn quốcgiày hàn quốcgiày nam 2015shop giày onlineáo sơ mi hàn quốcshop thời trang nam nữdiễn đàn người tiêu dùngdiễn đàn thời tranggiày thể thao nữ hcmphụ kiện thời trang giá rẻ