بریکنگ نیوز

‘حکومت گرانا مقصد نہیں، جمہوریت بچانی ہے،ملک ایسے چلتا نظر نہیں آرہا’

Zardari.jpg

سابق صدر آصف علی زرداری نے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی جس میں آئندہ ہفتے آل پارٹیر کانفرنس بلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

سابق صدر آصف علی زرداری نے سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف اور چوہدری منظور کے ہمراہ مولانا فضل الرحمان سے ان کی رہائشگاہ پر ملاقات کی۔

ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے آصف زرداری نے کہا کہ ہم نے ہمیشہ کوشش کی کہ غیر جمہوری طاقتوں کو موقع نہ ملے لیکن موجودہ حکومت کے طور طریقے جمہوری نہیں، یہ ملک ایسے چلتا نظر نہیں آ رہا۔

آصف زرداری نے کہا کہ گزشتہ سالوں میں پہلی بار جمہوری قوتیں کمزرور ہوئی ہیں۔

آصف زرداری نے نواز شریف سے مفاہمت کا اشارہ دے دیا

ڈیل سے متعلق سوال پر آصف زرداری نے کہا کہ حکومت سے ڈیل کرنے کے لیے مشرف کا دور بہتر تھا۔

تحریک انصاف کی حکومت کے خلاف عدم اعتماد تحریک کے حوالے سے پوچھے گئے سوال پر آصف زرداری نے کہا کہ حکومت کے خلاف عدم اعتماد کے بارے میں وقت بتائے گا، حکومت کو گرانا مقصد نہیں بلکہ جمہوریت کو بچانا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملک کی تمام سیاسی جماعتوں سے رابطے کر رہے ہیں اور سب دوستوں کے ساتھ مل کر بات کی جاسکتی ہے۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ہم سب کا بنیادی مؤقف ہے کہ حکومت کو جعلی مینڈیٹ حاصل ہے، یہ تو ایسی ہی حکومت ہے جیسے مشرف اور شوکت عزیز کی تھی۔

انہوں نے کہا کہ ساری اپوزیشن مل بیٹھ کر مشترکہ لائحہ عمل طے کرے گی، ہم سب کا موقف ہے کہ مل کر چلا جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ آئندہ ہفتے آل پارٹیز کانفرنس بلائیں گے، نواز شریف صاحب سے بات ہو چکی ہے، آل پارٹیز کانفرنس کے لیے تاریخ کا اعلان کل کیا جائے گا۔

شیئر کریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Top

blog lam dep | toc dep | giam can nhanh

|

toc ngan dep 2016 | duong da dep | 999+ kieu vay dep 2016

| toc dep 2016 | du lichdia diem an uong

xem hai

the best premium magento themes

dat ten cho con

áo sơ mi nữ

giảm cân nhanh

kiểu tóc đẹp

đặt tên hay cho con

xu hướng thời trangPhunuso.vn

shop giày nữ

giày lười nữgiày thể thao nữthời trang f5Responsive WordPress Themenha cap 4 nong thonmau biet thu deptoc dephouse beautifulgiay the thao nugiay luoi nutạp chí phụ nữhardware resourcesshop giày lườithời trang nam hàn quốcgiày hàn quốcgiày nam 2015shop giày onlineáo sơ mi hàn quốcshop thời trang nam nữdiễn đàn người tiêu dùngdiễn đàn thời tranggiày thể thao nữ hcmphụ kiện thời trang giá rẻ