بریکنگ نیوز

اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل: پی سی بی نے الجزیرہ کی مکمل دستاویزی فلم طلب کر لی

191872_532093_updates.jpg

الجزیرہ کی جانب سے اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل کے حوالے سے تہلکہ خیز دستاویزی فلم میں پاکستانی کھلاڑیوں کے ملوث کے انکشاف کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ نے تحقیقات کے لیے مکمل ڈاکو مینٹری ویڈیو طلب کر لی ہے۔

الجزیرہ کی جانب سے گزشتہ روز ایک ڈاکو مینٹری ویڈیو جاری کی گئی تھی جس میں سال 12-2011 کے دوران 15 انٹرنیشنل میچز میں اسپاٹ فکسنگ کا انکشاف کیا گیا تھا۔

دستاویزی فلم میں بتایا گیا کہ 6 ٹیسٹ، 6 ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے 3 میچز میں اسپاٹ فکسنگ کی گئی جس میں انگلینڈ اور آسٹریلیا سمیت پاکستانی کرکٹرز بھی ملوث تھے۔

اسپاٹ فکسنگ کا سنسنی خیز اسکینڈل، پاکستانی کرکٹرز کے ملوث ہونے کا انکشاف

اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل کے بارے میں جاری دستاویز فلم میں پاکستانی کرکٹر عمر اکمل کے بارے میں بتایا گیا تھا کہ اُنہوں نے دبئی کے ایک ہوٹل میں بھارتی سٹے باز انیل منور کے ساتھیوں سے ملاقات کی۔

انیل منور کے ایک ساتھی نے عمر اکمل سے ہاتھ ملایا اور اُن کو ایک بیگ دیا۔

اب یہاں سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ عمر اکمل نے دبئی کے ہوٹل میں بھارتی سٹے باز انیل منور کے ساتھیوں سے بیگ کیوں لیا؟ کیا وہ اس بیگ کو اپنے ساتھ لے کر گئے؟

اس معاملے کی تحقیقات کے لیے پاکستان کرکٹ بورڈ نے الجزیرہ ٹی وی کی مکمل دستاویزی فلم طلب کر لی ہے۔

ذرائع پی سی بی کا کہنا ہے کہ تصویر سے کسی کا جرم ثابت نہیں ہوتا، مکمل وڈیو ملنے پر ہی تحقیقات آگے بڑھ سکتی ہیں۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ کرکٹ میں کرپشن کے حوالے ہمیشہ آئی سی سی سے تعاون کیا اور آئندہ بھی کرپشن کے حوالے سے تحقیقات میں معاونت جاری رکھیں گے۔

شیئر کریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Top

blog lam dep | toc dep | giam can nhanh

|

toc ngan dep 2016 | duong da dep | 999+ kieu vay dep 2016

| toc dep 2016 | du lichdia diem an uong

xem hai

the best premium magento themes

dat ten cho con

áo sơ mi nữ

giảm cân nhanh

kiểu tóc đẹp

đặt tên hay cho con

xu hướng thời trangPhunuso.vn

shop giày nữ

giày lười nữgiày thể thao nữthời trang f5Responsive WordPress Themenha cap 4 nong thonmau biet thu deptoc dephouse beautifulgiay the thao nugiay luoi nutạp chí phụ nữhardware resourcesshop giày lườithời trang nam hàn quốcgiày hàn quốcgiày nam 2015shop giày onlineáo sơ mi hàn quốcshop thời trang nam nữdiễn đàn người tiêu dùngdiễn đàn thời tranggiày thể thao nữ hcmphụ kiện thời trang giá rẻ