بریکنگ نیوز

عروہ کے ساتھ کام کرنا خوفناک تجربہ تھا،خلیل الرحمان قمر

191885_1526770_updates.jpg

نامور مصنف اور ڈائریکٹر خلیل الرحمان قمر کا کہنا ہے کہ اداکارہ عروہ حسین کے ساتھ فلم ’پنجاب نہیں جاؤں گی‘ میں کام کرنا انتہائی خوفناک تجربہ تھا۔

خلیل الرحمان قمر 20 برس سے شوبز نگری کا حصہ ہیں اور اس وقت اپنی نئی فلم ’کاف کنگنا‘ کی عکس بندی میں مصروف ہیں جو کہ آخری مراحل میں ہے۔

فلم کے مرکزی کردار میں سمیع خان اور عائشہ عمر نظر آئیں گے جب کہ عیشال فیاض معاون کردار میں جلوہ گر ہوں گی۔

خلیل الرحمان قمر سے حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران پوچھا گیا کہ انہوں نے اپنی نئی فلم ’کاف کنگنا‘ سے سوہائے علی ابڑو اور عروہ حسین کو کیوں تبدیل کیا؟

جس پر خلیل الرحمان قمر نے بتایا کہ ‘میں بری عادتیں برداشت کرسکتا ہوں لیکن کام میں بد دیانتی نہیں، میں ایسے کسی اداکار کے ساتھ کام کرنا چاہتا ہوں جو پوری لگن کے ساتھ کام کرے‘۔

انہوں نے بتایا کہ’ فلم ’پنجاب نہیں جاؤں گی‘ کے لیے بھی میرا انتخاب عروہ نہیں تھی لیکن دردانہ کے کردار کے لیے عروہ نے بہت منتیں کی، جس پر مجھے ترس آگیا، تاہم تب بھی میں نے فلم میں انہیں ان کے اصرار کی وجہ سے نہیں بلکہ ان کے شوہر فرحان سعید کی وجہ سے شامل کیا تھا کیونکہ وہ میرے بہت اچھے دوست ہیں‘

خلیل الرحمان کا کہنا تھا کہ ‘جب مجھے عروہ کی فلم میں شمولیت کا فیصلہ کرنا تھا تو وہ میری زندگی کے برے دن تھے۔ ان 7 دنوں میں مجھے نیند کی گولیاں بھی کھانی پڑیں کیونکہ میں فرحان سے محبت کرتا ہوں اور یہ ایک مشکل فیصلہ تھا‘۔

ان کا کہنا تھا، ’میں نے بہت بار سوچا کہ میں عروہ کو فلم سے باہر کردوں لیکن میرے سامنے بار بار فرحان کا چہرہ آجاتا، جس کی وجہ سے میں کچھ نہیں کرسکا‘۔

ہدایت کار نے بتایا کہ ’کہنا نہیں چاہیے لیکن عروہ کے ساتھ کام کرنا سب سے زیادہ خوفناک تجربہ تھا اور اس دن سے میں نے سوچ لیا تھا کہ اب کسی نامور اداکارہ کے ساتھ کام نہیں کروں گا‘۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ’میں نے اپنے شوبز کے 20 برس میں عیشال فیاض جیسی پر جوش اور محنت و لگن سے کام کرنے والی اداکارہ نہیں دیکھی‘۔

واضح رہے کہ خلیل الرحمان قمر فلموں کے ساتھ ٹیلی ویژن کے سپر ہٹ ڈراموں کے بھی لکھاری ہیں جن میں جیو پر بشر ہونے والا مقبول ڈرامہ سیریل ’محبت تم سے نفرت ہے‘ بھی شامل ہے۔

شیئر کریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Top

blog lam dep | toc dep | giam can nhanh

|

toc ngan dep 2016 | duong da dep | 999+ kieu vay dep 2016

| toc dep 2016 | du lichdia diem an uong

xem hai

the best premium magento themes

dat ten cho con

áo sơ mi nữ

giảm cân nhanh

kiểu tóc đẹp

đặt tên hay cho con

xu hướng thời trangPhunuso.vn

shop giày nữ

giày lười nữgiày thể thao nữthời trang f5Responsive WordPress Themenha cap 4 nong thonmau biet thu deptoc dephouse beautifulgiay the thao nugiay luoi nutạp chí phụ nữhardware resourcesshop giày lườithời trang nam hàn quốcgiày hàn quốcgiày nam 2015shop giày onlineáo sơ mi hàn quốcshop thời trang nam nữdiễn đàn người tiêu dùngdiễn đàn thời tranggiày thể thao nữ hcmphụ kiện thời trang giá rẻ