بریکنگ نیوز

سعودی صحافی جمال خشوگی کا آخری انٹرویو

jamal-khashoggi-ap-rc-181010_hpMain_2_12x5_992.jpg

استنبول میں واقع سعودی سفارتخانے میں قتل ہونے والے صحافی جمال خاشقجی کا آخری انٹرویو شائع کر دیا گیا ہے جو انہوں نے اپنی موت سے چند گھنٹے پہلے نیوز ویک کو دیا تھا۔ میل آن لائن کے مطابق اس انٹرویو میں بھی جمال خاشقجی نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور ان کے کچھ ماتحتوں کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا۔ 59سالہ جمال خاشقجی نے اس انٹرویو میں کہا کہ ”شہزادہ محمد سلمان ایک مطلق العنان حکمران ہے اور اس کے کچھ ساتھی ایسے تشدد پسند اور مجرمانہ ذہنیت کے لوگ ہیں کہ سعودی عرب کے لوگ ان سے خوف کھاتے ہیں، جن میں شہزادہ محمد کے میڈیا ایڈوائزر سعود القحطانی بھی شامل ہیں۔ جو شخص بھی ان لوگوں کو چیلنج کرتا ہے اس کا انجام جیل ہوتی ہے اور یہ سعودی عرب میں ہو چکا ہے، کئی لوگ ان پر تنقید کرکے جیل کی ہوا کھا چکے ہیں۔ “

جمال خاشقجی کا مزید کہنا تھا کہ ”میں موجودہ سعودی حکومت حکومت کا مخالف نہیں ہوں۔ میں صرف ایک بہتر سعودی عرب دیکھنا چاہتا ہوں۔میں یہ مطالبہ نہیں کرتا کہ اس حکومت کو ختم کر دیا جائے کیونکہ میں جانتا ہوں کہ یہ ممکن نہیں اور بہت خطرناک بھی ہے۔ کوئی شخص بھی یہ کام نہیں کر سکتا۔ میں صرف حکومت اور ریاست میں اصلاحات چاہتا ہوں۔ ولی عہد شہزادہ محمد قدیم زمانے کے کوئی قبائلی سردار لگتے ہیں۔ انہیں غریب سعودی عوام سے کوئی سروکار نہیں اور نہ ہی ان کا غریبوں کے ساتھ کوئی رابطہ ہے۔ایک وقت میں مجھے محسوس ہوتا ہے کہ وہ جدید دنیا کی لذت چکھنا چاہتے ہیں، وہ ملک میں سینما گھر، سیلیکون ویلی اور ہر چیز کھولنا چاہتے ہیں لیکن ساتھ ہی مجھے یہ احساس بھی ہوتا ہے کہ وہ ملک کو اپنے آباءکی طرح قدیم طرز پر ہی چلانا چاہتے ہیں۔ ان کی سوچ میں استحکام نہیں ہے اور میرے خیال میں یہ بہتر مشیروں کی کمی کی وجہ سے ہے۔ جس دن شہزادہ محمد نے غریب سعودیوں سے رابطہ قائم کر لیا اس دن ملک میں حقیقی اصلاحات کا عمل شروع ہو جائے گا۔

شیئر کریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Top

blog lam dep | toc dep | giam can nhanh

|

toc ngan dep 2016 | duong da dep | 999+ kieu vay dep 2016

| toc dep 2016 | du lichdia diem an uong

xem hai

the best premium magento themes

dat ten cho con

áo sơ mi nữ

giảm cân nhanh

kiểu tóc đẹp

đặt tên hay cho con

xu hướng thời trangPhunuso.vn

shop giày nữ

giày lười nữgiày thể thao nữthời trang f5Responsive WordPress Themenha cap 4 nong thonmau biet thu deptoc dephouse beautifulgiay the thao nugiay luoi nutạp chí phụ nữhardware resourcesshop giày lườithời trang nam hàn quốcgiày hàn quốcgiày nam 2015shop giày onlineáo sơ mi hàn quốcshop thời trang nam nữdiễn đàn người tiêu dùngdiễn đàn thời tranggiày thể thao nữ hcmphụ kiện thời trang giá rẻ