بریکنگ نیوز

چینی معیشت 2018میںشرح نمو میں مسلسل اضافے کی جانب گامزن

china-economic-growth.jpg

(خصوصی رپورٹ):۔ چینی معیشت رواں مالی سال 2018کی پہلی تین سہ ماہیوں کے دوران کامیابی سے گروتھ سے متعلق یقینی بنائے ہوئے ہیں ، اس طرح سے چینی معیشت گروتھ کو ایک اضافے کو تسلسل سے اضافے کو یقینی بنا رہی ہے۔ چین کی میعشت کا گروتھ تسلسل چین کی مرکزی حکومت کی جانب سے اصلاحات اور کھلی مارکیٹ سے متعلق مارکیٹ کی بدولت ممکن ہوا ہے اور انہی عوامل کی مدد سے چینی معیشت بیرونی تجارتی مسائل اور چیلنجز کو کامیابی سے حل کرنے میں متحرک ہے۔ اس طرح سے چین نے رواں مالی سال کے ابتداعی نو ماہ میں روزگار، زرایع آمدن، انرجی کھپت اور اسٹیل مارکیٹ کے شعبوں میں استحکام کو برقرار رکھا ہے،اس حوالے سے چین کی وزارتِ برائے انسانی وسائل اور سوشل شیکوریٹی کی جانب سے حالیہ جاری اعدادوشمارکے مطابق چین نے ایڈمنسٹریشن اور اور آئرن اسٹیل انڈسٹڑی کے شعبوں میں نمایاں اہداف کو حاصل کرنے کے حوالے سے نمایاں اعشاریئے حاصل کیئے ہیں ۔ اعدادوشمار کے مطابق رواں سال کے پہلے نو ماہ میں شہری سطع پر 11.07ملین نئی ملازمتوں کے مواقعیں پیدا کیئے گئے ہیں ، جس میں گزشتہ سال کے مقابلے میں ایک لاکھ نئے روزگار کے مواقعے پیدا کیئے گئے ہیں اس طرح سے گزشتہ چند سالوں کے بیروزگاری کے حوالے سے شہری علاقوں میں موجود رجسٹرڈ شرح میں سال کے ابتداعی نو ماہ میں 3.87کمی واقع ہوئی ہے۔ اسی طرح سے رواں سال جنوری کے مہینے سے ستمبر کے دوران ملک میں بجلی کی کھپت میں 8.9فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جو سالانہ کی بنیاد پر گزشتہ سا ل کے مقابلے میں 2فیصد زائد ہے اور گزشتہ چھ سال کے مقابلے میں اس کی شرح میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ اسی طرح مختلف شعبوں بشمول بجلی کی پیداوار کے حوالے سے کوئلے کی کھپت میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے اسی طرح دیگر شعبوں میں جن میں کوئلے کی کھپت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے ان میں اسٹیل، تعمیراتی آلات کے شعبوں شام ہیں ان میں بھی کوئلے کی کھپت میں خاطر خواہ اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ اسی طرح سالانہ شرح استعمال کے حوالے سے تیل کی کھپت میں رواں سال کے پہلے نو ماہ میں خاطر خواہ اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ جو گزشتہ سالوں کے مقابلوں میں 3.4فیصد زائد ہے اس طرح سے سالانہ کی بنیاد پر قدرتی گیس کی کھپت میں 16.7فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ اسی طرح اسٹیل انڈسٹری کے شعبے میں رواں سال کے پہلے نو ماہ میں طلب اور رسد کے مابین کامیابی سے توازن یقینی بنایا گیا اور شرح نمو میں ایک تسلسل سے اضافے کا مومینٹم بنایا گیا ہے، رواں سال کے پہلے نو ماہ کے حوالے سے چین کی آئرن اینڈ اسٹیل ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق انکی مجموعی شرحِ فروخت اس عرصے کے دوران 3.06ٹریلین یوآن رہی ہے۔ جس میں سالانہ کی بنیاد پر اضافہ14.7فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے۔ اس طرح سے اسٹیل اینڈ آئرن انٹر پرائسز کا مجموعی منافع رواں سال کے پہلے نو ماہ میں 229.99بلین یوآن ریکارڈ کیا گیا ہے، جس میں سالانہ کی بنیاد پر 86.7فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ اس سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ صنعتی شعبوں سے متعلق انٹر پراسئز کا نفع سے متعلق تخمینہ انکے ممکنہ اہداف سے کہیں زیادہ ریکارڈ کیا گیا ہے، اس طرح ان صنعتوں سے متعلق انٹر پرائسز کے شرحِ نفع میں بھی اسی مناسبت سے منافع کئی گنا رہا ہے۔ عالمی بینک کی حالیہ جاری رپورٹ جو 31اکتوبر کو جاری کی گئی اس کے مطابق ورلڈ بینک نے عالمی سطع پر چین کی شرح میں بہتر بزنس ماحول کے سبب 32درجے رینکنگ میں اضافہ کیا ہے، اس حوالے سے عالمی بینک کی جانب سے چین کو متعلقہ شعبوں میں بہتر اصلاھات اور فعال اور موثر پالیسز کے تسلسل کو بنیادی وجہ قرار دیا گیا ہے جس سے چین ہر شعبے میں بہتر شرح نمو کو مستحکم انداز میں یقینی بنائے ہوئے ہے۔ اس طرح عالمی بینک کے دوئینگ گروپ برائے 2019کے مطابق چین کی مرکزی حکومت کی جانب سے ملک میں بہتر اور مستحکم کاروباری ماحول یقینی بنانے کے لیے موثر اور فعال انداز میں اصلاحات اور پالیسز کو یقینی بنایا ہے جس سے چھوٹی اور بڑی انٹر پرائسز یکساں انداز میں فاہدہ حاصل کر رہی ہیں اس طرح چھوٹی اور بڑی انٹر پرائسز کو 7شعبوں میں اہم اہداف متعین کیئے گیے ہیں جن میں کاروبار شروع کرنے کے عوامل، تعمیری اجازت سے متعلق عوامل، بجلی اور تجارتی عوامل، سے متعلق ابتداعی عوامل کو مقرر کیا گیا ہے تاکہ نئی انٹر پرائسز کو کسی قسم کے تردد کا سامنا نہ ہو اس طرح سے اس رپورٹ میں چین کی عالمی درجہ بندی کو 78 سے46درجے پر رکھا گیا ہے۔

شیئر کریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Top

blog lam dep | toc dep | giam can nhanh

|

toc ngan dep 2016 | duong da dep | 999+ kieu vay dep 2016

| toc dep 2016 | du lichdia diem an uong

xem hai

the best premium magento themes

dat ten cho con

áo sơ mi nữ

giảm cân nhanh

kiểu tóc đẹp

đặt tên hay cho con

xu hướng thời trangPhunuso.vn

shop giày nữ

giày lười nữgiày thể thao nữthời trang f5Responsive WordPress Themenha cap 4 nong thonmau biet thu deptoc dephouse beautifulgiay the thao nugiay luoi nutạp chí phụ nữhardware resourcesshop giày lườithời trang nam hàn quốcgiày hàn quốcgiày nam 2015shop giày onlineáo sơ mi hàn quốcshop thời trang nam nữdiễn đàn người tiêu dùngdiễn đàn thời tranggiày thể thao nữ hcmphụ kiện thời trang giá rẻ