بریکنگ نیوز

کراچی میں بین الاقوامی دفاعی نمائش آئیڈیاز

IMG_20181127_160457.jpg

کراچی: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ہتھیار برائے امن، بین الاقوامی دفاعی نمائش ’آئیڈیاز 2018‘ کا باقاعدہ افتتاح کردیا ہے۔ 

ایکسپو سینٹر کراچی میں جاری دفاعی ساز و سامان کی بین الاقوامی نمائش ’آئیڈیاز2018‘ کاباقاعدہ افتتاح صدر مملکت عارف علوی نے کیا۔ تینوں مسلح افواج کے سربراہان بھی نمائش کے دوران موجود ہیں جب کہ وزیر اعظم عمران خان آج ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ رہے ہیں ، اس دوران وہ بھی نمائش میں شرکت کریں گے۔

4 روزہ نمائش میں 52 ممالک کے 260 مندوبین جب کہ  14 ممالک اپنے دفاعی سازوسامان کے ساتھ بھرپور انداز میں شریک ہیں ، اس کے علاوہ  6 ممالک کے ایئر چیفس بھی دفاعی نمائش میں شرکت کررہے ہیں۔ 30 نومبر تک جاری رہنے والی اس نمائش کے دوران مختلف سیمینارز کا بھی انعقاد کیا گیا ہے۔
ڈیفنس ایکسپورٹ پرموشن آرگنائزیشن کے مطابق رواں برس گزشتہ برسوں کے مقابلے میں کچھ ممالک کا اضافہ ہوا ہے جن کے دفاعی وفود بھی نمائش میں شریک ہیں، نمائش میں ملکی اور غیرملکی کمپنیوں کے 500 اسٹالز لگائے گئے ہیں، جس کے ذریعے پاکستان اوردنیا بھر کے ممالک کے درمیان دفاعی صنعت، کاروبار اور تعاون کو فروغ حاصل ہوگا۔  دفاعی نمائش میں پاکستان ایئر فورس کے اسٹال کے علاوہ پاکستان ایروناٹیکل کمپلیکس کا اسٹال بھی لگایا گیا ہے جبکہ جے ایف 17 تھنڈر، سپر مشاق اور پاک فضائیہ کے تیارکردہ ڈرونز اور مختلف قسم کے سیمولیٹرز بھی نمائش میں پیش کئے گئے ہیں۔ آئیڈیاز 2018 کے دوران مختلف ممالک سے دفاعی معاہدوں کی یاداشتوں پر دستخط کا بھی امکان ہے۔

4 روزہ نمائش کے دوران ایکسپو سینٹر میں تینوں مسلح افواج کے نمائندے اپنی پیشہ ورانہ تربیت کا مظاہرہ بھی کریں گے جبکہ سی ویو نشان پاکستان پر عام شہریوں کے لیے ایئر شو کا انعقاد بھی کیا جائے گا، دفاعی نمائش کے حوالے سے خصوصی ڈاک ٹکٹ کا اجرا بھی کیا گیا ہے۔
نمائش کے دوران ٹریفک کی صورت حال کو بہتر رکھنے کے لیے خصوصی پلان پر عمل کیا جارہا ہے، نیشنل اسٹیڈیم فلائی اوور سے حسن اسکوائر روڈ صبح 7 بجے سے شام 6 بجے تک بند ہے۔ اس کے علاوہ کارساز سے نیشل اسٹیڈیم آنے والا روڈ بھی عام ٹریفک کے لئے بند ہے، تاہم علاقے کے رہائشی اپنا شناختی کارڈ دکھا کر اپنے گھر آ اور جارہے ہیں۔ شہید ملت روڈ سے آنے والی ٹریفک جیل روڈ فلائی اوور اور یونیورسٹی روڈ سے غریب آباد جارہی ہے۔ ہیوی ٹریفک کو نیشنل اسٹیڈیم کی طرف جانے کی اجازت نہیں ہے۔

شیئر کریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Top

blog lam dep | toc dep | giam can nhanh

|

toc ngan dep 2016 | duong da dep | 999+ kieu vay dep 2016

| toc dep 2016 | du lichdia diem an uong

xem hai

the best premium magento themes

dat ten cho con

áo sơ mi nữ

giảm cân nhanh

kiểu tóc đẹp

đặt tên hay cho con

xu hướng thời trangPhunuso.vn

shop giày nữ

giày lười nữgiày thể thao nữthời trang f5Responsive WordPress Themenha cap 4 nong thonmau biet thu deptoc dephouse beautifulgiay the thao nugiay luoi nutạp chí phụ nữhardware resourcesshop giày lườithời trang nam hàn quốcgiày hàn quốcgiày nam 2015shop giày onlineáo sơ mi hàn quốcshop thời trang nam nữdiễn đàn người tiêu dùngdiễn đàn thời tranggiày thể thao nữ hcmphụ kiện thời trang giá rẻ