بریکنگ نیوز

چینی صدر شی جنپگ کا دورہِ برونائی و فلپائن

1123737509_1542643348008_title0h.jpg

چینی وزارتِ خارجہ کے اعلی عہدیدار نے رواں ہفتے چینی صدر شی جنپگ کے دورہِ برونائی اور فلپائن کے حوالے سے ایک پریس بریفنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ رواں ماہ چینی صدر کے دورے سے چین کے برونائی اور فلپائن کے ساتھ باہمی اور دو طرفہ تعلقات ایک نئے تاریخی سنگِ میل کی حیثیت اختیار کر لیں گے، انہوں نے کہا کہ چینی صدر شی جنپگ رواں ماہ نومبر میں 18-21نومبر کے مابین برونائی اور فلپائن کا پہلا سرکاری دورہ کریں گے، اور گزشتہ تیرہ سالوں میں کسی بھی چینی سربراہانِ مملکت کی جانب سے یہ ان دو ممالک کا پہلا باضابطہ دورہ ہے، اس حوالے سے چین کے نائب وزیرِ خارجہ کانگ شواین نے کہا کہ چینی صدر شی جنپگ کا دورہِ برونائی اس حوالے سے بہت اہمیت کا حامل ہے کہ دونوں ممالک باہمی تعلقات اور دو طرفہ روابط کی مضبوطی کے حوالے سے پر عزم اور ان تعلقات کو عملی تعاون کے ساتھ منسلک کرنے کے حوالے سے خواہشمند ہیں ، صدر شی جنپگ کا حالیہ دورہ برونائی دونوں ممالک کے مابین تاریخی روابط کا آئینہ ثابت ہو گا اور رواں سال دونوں قریب ممالک اسٹریٹیجک تعلقات اور دو طرفہ تعاون کے فروغ کے حوالے سے باہمی اور دوستانہ دفاعی شراکت داری کے پانچویں سال میں بھی داخل ہو چکے ہیں۔ چینی صدر کے حالیہ دورہِ برونائی کے موقع پر طرفین باہمی روابط اور دو طرفہ عملی تعاون کے دوسرے مرحلے کے حوالے سے اہم معاملات پر اتفاقِ رائے کریں گے۔ چینی صدر شی جنپگ کے دورہِ برونائی کے حوالے سے مشترکہ بیان بھی جاری کیا جائے گا اور بیلٹ ائینڈ روڈ پروگرام کے حوالے سے تعمیراتی پیش رفت کو آگے بڑھانے کے حوالے سے عزم کا اظہار بھی کیا جائے گا، اور اس کیساتھ ساتھ ثقافتی اور عوامل سطع پر وفود کے تبادلوں سے متعلق عوامل بھی طے کیئے جائیں گے۔ اسی طرح چین اور فلہپائن باہمی روابط اور دو طرفہ تعلقات کو مثبت اور تعمیری انداز میں آگے لیکر بڑھ رہے ہیں تاکہ مختلف شعبوں میں باہمی روابط کو عملی سطع پر آگے بڑھایا جا سکے، وزرتِ خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ فلپائن چین کا ہمسایہ ملک اور اور چین فلپائن کے ساتھ باہمی اور دو طرفہ تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ چین اور فلپائن کی قیادت کے مابین باہمی ملاقات سے جنوبی بیحرہ چین کے حوالے سے اہم گفت وشنید یقینی بنائے جائیگی، اور علاقائی اور دیگر فورمز کے حوالے سے دونوں طرفین ایک دوسرے کیساتھ باہمی سپورٹ کے عزم کا اظہار بھی کریں گے، چینی صدر اور فلپائنی صدر کی ملاقات کے موقع پر اسٹریٹیجک تعلقات کے حوالے سے نئی منصوبہ بندی پر غور کیا جائیگا، تاکہ مستقبل میں باہمی روابط کو عملی تعاون کیساتھ مزید بڑھایا جا سکے، اور باہمی تعاون کو مختلف شعبوں میں عملی طور پر آگے بڑھایا جا سکے، اور علاقائی اور بین الاقوامی مسائل کے حوالے سے ایک مشترکہ نقطہ نظر تخلیق کیا جا سکے، دوسری جانب باہمی تجارت کے فروغ کے حوالے سے دونوں ممالک کی قیادت کی جانب سے ایک مشترکہ اعلامیہ بھی جاری کیا جائیگا، اور انفرا سٹرکچر سمیت دیگر شعبوں میں عملی تعاون کے فروغ کو یقینی بنایا جائے گا

شیئر کریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Top

blog lam dep | toc dep | giam can nhanh

|

toc ngan dep 2016 | duong da dep | 999+ kieu vay dep 2016

| toc dep 2016 | du lichdia diem an uong

xem hai

the best premium magento themes

dat ten cho con

áo sơ mi nữ

giảm cân nhanh

kiểu tóc đẹp

đặt tên hay cho con

xu hướng thời trangPhunuso.vn

shop giày nữ

giày lười nữgiày thể thao nữthời trang f5Responsive WordPress Themenha cap 4 nong thonmau biet thu deptoc dephouse beautifulgiay the thao nugiay luoi nutạp chí phụ nữhardware resourcesshop giày lườithời trang nam hàn quốcgiày hàn quốcgiày nam 2015shop giày onlineáo sơ mi hàn quốcshop thời trang nam nữdiễn đàn người tiêu dùngdiễn đàn thời tranggiày thể thao nữ hcmphụ kiện thời trang giá rẻ