بریکنگ نیوز

بیلٹ اینڈ روڈ پروگرام پیسیفک جزائر کے ممالک کو ڈیویلپمینٹ و ترقی کے بہتر مواقع فراہم کریگا۔ چینی صدر شی جنپگ

Xi-Jinping-wave-1600x960.jpg

(خصوصی رپورٹ):۔ چینی صدر شی جنپگ نے پاپوا نیوگنی کے قومی نیوز پیر میں شایع اپنے آرٹیکل میں اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ چین پیسیفک جزائر کے ممالک اور ان جزائر کی اقوام کو بیلٹ اینڈ روڈ پروگرام میں شمولیت کے حوالے سے ایک س حوصلہ افزا پلیٹ فارم مہیا کرنے کے حوالے سے پر عزم ہے تاکہ جزائر پر مشتمل ان ممالک کے اقوام ترقی و ڈیویلپیمنٹ کے بہتر اور مستحکم مواقع حاصل کر سکیں۔ چینی صدر نے واضح کیا کہ چین بیلٹ اینڈ روڈ پروگرام سے پیسیفک جزائر کے ممالک کو انکے ملکی صورتحال اور اسٹریٹیجک عوامل کے پیشِ نظر حوصلہ افزا عوامل کی فراہمی یقینی بنائے گا۔ چینی صدر شی جنپگ نے کہا کہ انہیں قوی امید ہے کہ بیلٹ اینڈ روڈ پروگرام کے اجراء سے پیسیفک ممالک کے اقوام نہ صرف آپس میں بلکہ چین اور بیرونی دنیا کیساتھ بھی تجارتی اور عملی تعاون کے فروغ سے مستحکم ترقی اور ڈیویلپمینٹ کی جانب گامزن ہونگے اور عالمی گلوبلائزیشن کو مستحکم کرنے کے حوالے سے پیسیفک جزائر کے ممالک کی شمولیت ایک خوش آئیند پیش رفت ثابت ہوگی، واضح رہے کہ چینی صدر شی جنپگ کا متوقع دورہِ پاپوا نیوگنی رواں ہفتے جمعرات نومبر29سے شروع ہو رہا ہے اس دورے کے دوران چینی صدر شی جنپگ جمعرات کے روز پاپوا نیوگنی کے دارلحکومت پورٹ مورزبے پہنچے گئے جہاں وہ دو روزہ ایشیا پیسیفک اقتصادی تعاون کے پلیٹ فارم کے حوالے سے ایشیا پیسفک ممالک کی سربراہی کانفرنس میں شرکت کریں گئے، پاپوا نیوگنی پیسیفک جزائر کے ممالک میں آبادی اور قدرتی وسائل و رقبے کے حوالے سے سب سے بڑا ملک ہے، اس حوالے سے چینی صدر شی جنپگ نے اپنے شائع آرٹیکل میں کہا ہے کہ پاپوا نیو گنی جن گونہ گوں وسائل اور قدرتی نعمتوں کا حامل ملک ہے یہ ترقی اور ڈیویلپمینٹ کے مواقع تیزی سے حاصل کرے گا۔ اور یہ زمین حقیقت قدرت کی نعمتوں سے مالا مال ہے، اس حوالے سے پاپوا نیو گنی میں بزنسز کرنے والے چینی انٹر پرائسز اور بزنس ایگزیکٹوز نے کہا ہے کہ بیلٹ اینڈ روڈ پروگرام کی تکمیل سے چین اور پیسیفک جزائر کے ممالک میں عملی تعاون اور باہمی روابط کا ایک نیا دور شروع ہو گا، کیونکہ بیلٹ اینڈ روڈ پروگرام کے آغاز سے قبل ہی چین او ر پیسیفک جزائر کے ممالک کی اقوام سماجی اور اقتصادی تعلقات کو باہمی طور پر مضبوط اور مستحکم کرنے کے خواہاں ہیں۔ چین کی اسٹیٹ کنسٹرکشن انیجینئرینگ کارپوریشن 2014میں مختلف پراجیکیٹس کی تعمیر کے حوالے سے داخل ہوئیں، اس حوالے سے اس کنسٹرکشن کارپوریشنCSCECکے مینیجنگ ڈائریکٹرماء شوائی کا کہنا ہے گزشتہ چار سالوں میں CSCECپاپوا نیوگنی میں رہائشی اپارٹمنٹس، روڈز اور اسکولز کی تعمیرات کے مختلف پراجیکٹس پر کام جاری رکھے ہوئے ہے، پاپوا نیو گنی کا مجموعی رقبہ 4,62,800مربع کلومیٹر ہے، اور یہ پیسیفک جزائر کا ملک قدرتی وسائل بشمول معدنیات، زراعت، ماہی گیری، جنگلات کے وسائل سے مالا مال ہے، انہوں نے کہا کہ پاپوا نیو گنی میں زیر تعمیر انفراسٹرکچر جن شعبوں میں تیزی سے بڑھایا جا رہا ہے ان میں پاور، انرجی، مواصلات، تعلیم، ٹرانسپورٹیشن، اور میڈیکل کے شعبوں میں تیزی سے کام کیا جا رہا ہے کیونکہ یہ وہ بنیادی شعبے ہیں جن کی تکمیل پا پو ا نیو گنی کو شدید اور ترجیع بنیادوں پر ضرورت ہے، یہاں یہ امر واضح رہے کہ بیلٹ اینڈ روڈ پروگرام کے زیرِ اثر مئی 2016میں جنوبی چین کے صوبے گوانگ ڈونگ سے شانزن کی مقامی حکومت نے پاپوا نیوگنی کے دارلحکومت پورٹ مورزبے کیساتھ دوستانہ تعلقات اور باہمی و عملی تعاون کے فروغ کے حوالے سے ایک باہمی یاد داشت پر دستخط کیئے تاکہ باہمی تعاون کو فروغ ہو اس باہمی تعاون کے حوالے سے اس ملک میں چین کے تعاون سے اورCSCECکی جانب سے بٹوکا ایکیڈیمی وہ پہلا اسکول تھا جو چین کے تعاون سے اس علاقے میں تعمیر کیا گیا، بٹوکا ایکیڈیمی جدید اور اسٹینڈرڈ تعلیمی سہولیات کا حامل اسکول ہے اور اس اسکول میں پری نرسری کے طلباء سے سیکنڈری اسکول تک کے تین ہزار طلبہ تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔ بٹوکہ ایکیڈیمی کے ایک قریبی رہائشی نے کہا کہ یہ امر انکے بہت اطمینان بخش ہے کہ جلد ہی انکی دو سالہ بیٹی اس اسکول میں جانا شروع ہو جائیگی اور بہتر تعلیمی سہولیات سے مستفید ہوگی، انہوں نے کہا کہ بٹوکہ ایکیڈیمی کی طرز پر جیسے اسکولز قائم کیئے جا رہے ہیں اس سے انکے ملک میں تعلیمی مسائل کسی حد تک ختم ہونگے اور چینی تعاون سے یہ ایم مثبت پیش رفت ہے، پاپوا نیو گنی سے تعلق رکھنے والے ایک مقامی انجینئر اولیانڈو نے کہا کہ بیلٹ اینڈ روڈ پروگرام کی وجہ سے پاپوا نیو گنی میں ترقی اور ڈیویلپمینٹ کے حوالے سے نئے مواقع سامنے آ رہے ہیں انہوں نے کہا کہ وہ چائینہ ریلوے کنسٹرکشن کارپوریشن کے حولے سے پورٹ مورزبے میں ایک ہوٹل کی تعمیر کے حوالے سے ایک پراجیکٹ پر کام کر رہے ہیں ، ژنہوا نیوز ایجنسی کے مطابق رواں سال کی پہلی ششماہی میں پاپوا نیو گنی نے چائینہ کی سرکردگی میں ایشیئن انفراسٹرکچر انویسٹمنٹ بینک میں شمولیت اختیار کی ہے اور اس طرح سے پا پو انیوگنی پہلا پیسفک جزائر کا ملک ہے جس نے چین کیساتھ بیلٹ اینڈ روڈ پروگرام کے حوالے سے پہلے یاد داشتی معاہدے پر دستخط ثبت کیئے ہیں۔ اس حوالے سے چائینہ ریلوے کنسٹرکشن پارپوریشن کے پاپوا نیوگنی میں برانچ جنرل مینجرشو وانجنگ نے کہا کہ ماضی کے خدشات کے برعکس مقامی کمپنیز اور آبادی چینی کمپنیز کیساتھ باہمی روابط اور عملی تعاون کے پراجیکٹس پر اعتماد کیساتھ ملکر کام کرنے کی خواہشمند ہیں۔ اس طرح چینی کمپنیز تیزی سے پاپو ا نیوگنی میں اپنے اپریشنز کو فعال اور مربوط انداز میں آگے بڑھا رہیں ہیں۔ اس حوالے سے پورٹ مورزبے میں چینی انٹر پرائسز کے مالکان کا کہنا ہے انہیں پاپوا نیوگنی میں بہت سے انتظامی و اسکیوریٹی مسائل کا سامنا ہے، اور انہی مسائل کیوجہ چائنیز کمپنیز کو چیلنجز کا سامنا ہے، اس طرح چائینہ ہاربر انیجئنیرنگ کے جنرل مینجرتانگ کیائولیانگ نے کہا کہ بیلٹ اینڈ روڈ پروگرام کی تکمیل سے طرفین میں مزید تعاون اور عملی روابط کا آغاز ہوگا، اور مستقبل میں ان عوامل کی مدد سے ہی پاپوا نیوگنی کی اقتصادی و سماجی ترقی آگے بڑھے گی، چین کی وزارتِ کامرس کی جاری اعدادوشمار کے مطابق پاپوا نیوگنی اور چین کے مابین باہمی و دو طرفہ تجارت سالانہ 24.4فیصد کے تناسب سے بڑھ رہی ہے اور 2017میں اس کا حجم 2.84بلین ڈالر ریکارڈ کیا گیا اور رواں سال اکتوبر میں پاپوا نیو گنی میں چینی سرمایہ کاری کا حجم 3.04بلین ڈالر تک پہنچ چکا ہے۔ جس میں مزید اضافہ متوقع ہے

شیئر کریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Top

blog lam dep | toc dep | giam can nhanh

|

toc ngan dep 2016 | duong da dep | 999+ kieu vay dep 2016

| toc dep 2016 | du lichdia diem an uong

xem hai

the best premium magento themes

dat ten cho con

áo sơ mi nữ

giảm cân nhanh

kiểu tóc đẹp

đặt tên hay cho con

xu hướng thời trangPhunuso.vn

shop giày nữ

giày lười nữgiày thể thao nữthời trang f5Responsive WordPress Themenha cap 4 nong thonmau biet thu deptoc dephouse beautifulgiay the thao nugiay luoi nutạp chí phụ nữhardware resourcesshop giày lườithời trang nam hàn quốcgiày hàn quốcgiày nam 2015shop giày onlineáo sơ mi hàn quốcshop thời trang nam nữdiễn đàn người tiêu dùngdiễn đàn thời tranggiày thể thao nữ hcmphụ kiện thời trang giá rẻ