بریکنگ نیوز

چین نے بین السرحدی ا ی ۔کامرس درامدی پھیلاﺅ سے متعلق فہرست کا اجراءکر دیا

port-696x464.png

چینی حکومت نے بین الاقوامی سطع پر ای ۔کامرس درامدی پھیلاﺅ کے پیشِ نظر نئی حکمتِ عملی مرتب کی ہی ہے جس میں بنیادی ضروریاتِ زندگی سے متعلق63ایسی ٹیکس سے متعلق مصنوعات متعارف کروائی ہیں جن میں کنزیومر ٹیکنالوجی، خوراک اور بہتر صحت کے حوالے سے مختلف مصنوعات شامل ہیں ۔ اس فہرست کے پھیلاﺅ سے بین السرحدی درامدی قیمتوں میں تیرہ سو زائد مصنوعات شامل ہونگی جو ٹیکس سے متعلق ہیں، اس حوالے سے اسٹیٹ کونسل کی ایگزیکٹو اجلاس جو گزشتہ ہفتے اکیس نومبر کو منعقد ہوا اس میں واضح کیا گیا کہااس درامدی پھیلاﺅ میں اضافہ چینی صارفین کی جانب سے غیر ملکی درامدی مصنوعات میں دلچسپی کے باعث کیا گیا ہے۔ اس اجلاس نے آئیندہ کی درامدی حکمتِ عملی کے حوالے سے واضح کیا ہے کہ اس پالیسی کا آغاز جنوری2019سے کیا جائیگا، اور بین السرحدی ای۔ کامرس کے حوالے سے درامدی مصنوعات کی قیمتوں کو باضابطہ طور پر ایک ریگولیٹری پالیسی کے تحت مرتب کیا جائیگا، اور اس بنیادی پالیسی کا دائرہ کار پہلے مرحلے میں پندرہ سے بائیس شہروں تک یقینی بنایا گیا ہے۔ ان ممکنہ درامدی مصنوعات کی فہرست میں 63نئی ٹیکس سے متعلق پراڈکٹس بھی شامل کی گئی ہیں جن کی ایک عددی ٹرانزیکشن کو محدود انداز میں مرتب کیا گیا ہے، اور اس ٹرانسزیکشن کی معیاد کو 2000یوآن سے پانچ ہزار یوآن تک مقید کیا گیا ہے، اور سالانہ اس ٹرانزیکشن کی معیاد فی کس بیس ہزار یوآن سے چھبیس ہزار یوآن مرتب کی گئی ہے، یہاں یہ امر واضح رہے کہ چینی حکومت کی جانب سے بین السرحدی ای۔ کامرس درامدی مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق ریگولیٹری ٹرانزیشن پالیسی2016اور 2017کے مابین بھی کشادہ کی گئی تھی اور رواں سال کے حوالے سے اس فہرست میں ایک بار پھر سے اضافہ کیا جا رہا ہے، اس نئی پالیسی کے تحت درامدی مصنوعات کے استعمال کے حوالے سے کوئی ذاتی سطع پر نگرانی کا عمل نہیں مرتب کیا جائے گا۔ بلکہ نئی حکمتِ عملی بین السرحدی ای ۔کامرس انٹر پرائسز کو مستحکم اور کاروباری پھیلاﺅ کے حوالے سے ایک موثر ماحول فراہم کرنے کے لیے مرتب کی گئی ہے، اس حوالے سے چین کی ای۔ کامرس ریسرچ سینٹر کے سربراہ کاﺅ لئی نے کہا ہے کہ ٹیکس سے متعلق مصنوعات پر معیاد ختم کرنے سے بین السرحدی ای ۔کامرس کے پھیلاﺅ میں خاطر خواہ اضافہ ہوگا، اس طرح سے درامدی مصنوعات کو ڈیویلپمینٹ کے حوالے سے ایک بہتر اور معیاری ماحول میئسر آئیگا، بین السرحدی ای ۔کامرس سے متعلق واضح اور شفاف پالسیی سے درامدی مصنوعات کی حامل انٹر پرائسز کی ٹرانزیکشن اہلیت موثر اور بہتر ہوگی، جس سے درامدی مصنوعات کے حوالے سے ان کمپنیز کی پیداواری لاگت میں کمی واقع ہوگی، اور غیر ملکی بہتر مصنوعات کو بہتر معیار اور طلب کے پیشِ نظر باآسانی چینی مار کیٹ میں فراہمی یقینی بنائی جا سکتی ہے، جس سے مقامی سطع پر کھپت میں بھی نمایاں حوالے سے توازن برقرار رکھا جا سکتا ہے، کاﺅ نے مزید واضح کیا کہ مستقبل میں بین السرحدی ای ۔کامرس مصنوعات کی درامدی اسطاعت درمیانی اور اعلی معیار کی ٹیکنالوجیز کے حوالے سے بھی تیزی سے ڈیویلپ ہوگی، اس حوالے سے لاجسٹکس کے حوالے سے درامدی مصنوعات کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے ممکنہ تبدیلیوں کو یقینی بنایا جا رہا ہے، انہوں نے امید ظاہر کی کہ مستقبل میں ای ۔کامرس اور درامدی مصنوعات کے حوالے سے اسٹینڈرڈرجحان کی جانب گامزن ہے، درامدی مصنوعات کا رجحان تیز ی سے فروغ پا رہا ہے، اور اس حوالے سے اس تمام تر سیکٹر میں ایک موثر مسابقتی ماحول دیکھنے میں آ رہا ہے، اس طرح سے ہر شعبے میں درامدی مصنوعات کے پھیلاﺅ کے حوالے سے بہت سے نئے تجربات اور انکے ممکنہ عوامل اور چیلنجز سے نمٹنے کے حوالے سے ایک بہتر اور موثر ماحول کو یقینی بنانا نا گزیر ہے، اس ضمن میں ایک کنسلٹنگ فرم100ec.comکے تجزیہ کارلئیی پھیکبو نے کہا کہ درامدی اشیاءکے زاتی استعمال اورسپر ویژن کو پالیسی ڈیویلپمیٹ کے حوالے سے نئے رجحانات سامنے آ رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا اس پالیسی کی اپ گریڈئشن چین کی سرکردگی میں منعقدہ درامدی ایکسپو کے حوالے سے مماثلت رکھتی ہے، جس سے متعلقہ انڈسٹرئیز کو بہتر مسابقت کے ساتھ ساتھ موثر ماحول حاصل ہوگا، گزشتہ سال 2017میں چین کا بین السرحدی ای۔ کامرس درامدی مصنوعات کا مجموعی حجم 56.6بلین یوآّن ریکارڈ کیا گیا۔ جو گزشتہ سالوں کے مقابلے میں 75فیصد سے زائد ہے، جنوری سے اکتوبر کے مابین چین کی درامدی مصنوعات کا حجم 67بلین یوآن تک پہنچ چکا تھا جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 53فیصد زائد ہے، اس حوالے سے یونیورسٹی آف بزنس اینڈاکنامکس کے پروفیسروانگ جیان نے کہا ہے کہ درامدی پالیسی کے پھیلاﺅ سے ملک میں ای کامرس کو خصوصی ترویج حاصل ہوگی، اور مقامی صارفین کو موثر انداز میں معیاری اور بہتر غیر ملکی مصنوعات تک استطاعت حاصل ہوگی۔ اور اس درامدی پالیسی کے پھیلاﺅ سے چین میں تجارتی توازن کے حوالے سے ایک مستحکم اور متوازن عملی یقینی بنایا جا سکتا ہے، انہوں نے کہا کہ یہ وہ عوامل ہیں جن کا وعدہ چین بیلٹ اینڈ روڈ پروگرام کی صورت بیرونی دنیا کے لیے چینی مارکیٹ کے دروازے کھول کو یقینی بنا رہا ہے، اور ان عوامل کی مدد سے دنیا کے ممالک تجارت اور سرمایہ کاری کے نئے مواقع حاصل کریگی، جس سے چینی انڈسٹریز عالمی مارکیٹ میں اپنی جگہ اور اپنی اہمیت بنانے میں کامیاب ہوگی۔ یوں چین ایک متوازن انداز میں عالمی سطع پر درامدات اور برامدات کے پھیلاﺅ کو یقینی بناتے ہوئے عالمی معیشت کے استحکام اور فعال کرنے کے لیے ایک زمہ درانہ کردار ادا کر رہا ہے

شیئر کریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Top

blog lam dep | toc dep | giam can nhanh

|

toc ngan dep 2016 | duong da dep | 999+ kieu vay dep 2016

| toc dep 2016 | du lichdia diem an uong

xem hai

the best premium magento themes

dat ten cho con

áo sơ mi nữ

giảm cân nhanh

kiểu tóc đẹp

đặt tên hay cho con

xu hướng thời trangPhunuso.vn

shop giày nữ

giày lười nữgiày thể thao nữthời trang f5Responsive WordPress Themenha cap 4 nong thonmau biet thu deptoc dephouse beautifulgiay the thao nugiay luoi nutạp chí phụ nữhardware resourcesshop giày lườithời trang nam hàn quốcgiày hàn quốcgiày nam 2015shop giày onlineáo sơ mi hàn quốcshop thời trang nam nữdiễn đàn người tiêu dùngdiễn đàn thời tranggiày thể thao nữ hcmphụ kiện thời trang giá rẻ