بریکنگ نیوز

کپل شرما اپنی دوست گینی چھاتراتھ کے ساتھ شادی کے بندھن میں۔

جالندھر: بھارتی ٹی وی کے مقبول ترین مزاحیہ اداکار کپل شرما اپنی دوست گینی چھاتراتھ کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔

بالی ووڈ میں ان دنوں شادی سیزن پورے عروج پرہے، پہلے دپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ شادی کے بندھن میں بندھے، پھر پریانکا چوپڑا پیا دیس سدھاریں اور گزشتہ روز کپل شرما بھی اپنی دیرینہ دوست گینی چھاتراتھ کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔کپل شرما کی شادی کے چرچے گزشتہ کئی روزسے میڈیا پرجاری تھے اور ان کے چاہنے والے بے صبری سے اپنے پسندیدہ اسٹار کی شادی کی تصاویر دیکھنے کے لیے بے چین تھے۔ گزشتہ روز یہ انتظار ختم ہوا اورکپل نے شادی کی تصویرسوشل میڈیا پر شیئر کرکے اپنے چاہنے والوں کوبھی اپنی شادی کی خوشی میں شریک کیا۔تصویرمیں کپل اورگینی کی جوڑی نہایت خوبصورت لگ رہی ہے، تصویرشیئر کرتے ہی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی اورنئی شادی شدہ جوڑے کے لئے ان کے چاہنے والوں کی طرف سے مبارکباد کے پیغامات کے ساتھ دونوں کی آنے والی زندگی کے لیے نیک تمناؤں کااظہار کیا گیا۔کپل کی شادی میں ان کے گھر والوں اور ساتھی اداکاروں کرشنا ابھیشیک اور بھارتی سنگھ نے شرکت کی، تاہم دونوں کے استقبالیے کی تقریب میں بالی ووڈ اسٹارز پریانکا چوپڑا نک جونز، دپیکا پڈوکون رنویر سنگھ سمیت متعدد اداکاروں کی شرکت متوقع ہے۔

شیئر کریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Top

blog lam dep | toc dep | giam can nhanh

|

toc ngan dep 2016 | duong da dep | 999+ kieu vay dep 2016

| toc dep 2016 | du lichdia diem an uong

xem hai

the best premium magento themes

dat ten cho con

áo sơ mi nữ

giảm cân nhanh

kiểu tóc đẹp

đặt tên hay cho con

xu hướng thời trangPhunuso.vn

shop giày nữ

giày lười nữgiày thể thao nữthời trang f5Responsive WordPress Themenha cap 4 nong thonmau biet thu deptoc dephouse beautifulgiay the thao nugiay luoi nutạp chí phụ nữhardware resourcesshop giày lườithời trang nam hàn quốcgiày hàn quốcgiày nam 2015shop giày onlineáo sơ mi hàn quốcshop thời trang nam nữdiễn đàn người tiêu dùngdiễn đàn thời tranggiày thể thao nữ hcmphụ kiện thời trang giá rẻ