بریکنگ نیوز

اعلی کوالٹی چینی پراڈکٹس کی ارجنٹینا میں بھر پور پزیرائی

China-economy.jpg

(خصوصی رپورٹ):۔ چینی پراڈکٹس اور میڈ ان چائینہ مصنوعات اپنی اعلی ٹیکنالوجی اور جدت پرازی کے حوالے سے گزشتہ کئی سالوں سے ارجنٹینا کے لوگوں کی خصوصی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہیں، اس حوالے سے شہری سطع پر اربن بلٹ ٹرینز سے لیکر سولر پاور پینلز خصوصی طور پر اپنی ٹیکنالوجی اور جدید سہولیات کے حوالے سے ارجنٹینا کے لوگوں کے لیے خصوصی اہمیت اختیار کر چکے ہیں۔ چینی مصنوعات کو خصوصی طور پر لاطینی امریکہ کے ممالک بالخصوص ارجنٹینا کے ساتھ باہمی تجارت اور عملی تعاون کے حوالے سے معاہدات تیزی سے جاری ہیں اور گزشتہ کچھ سالوں میں چین اور ارجنٹینا کے مابین باہمی تجارت و تعاون کے حوالے سے اہم ترین پیش رفت سامنے آئی ہے جس کے باعث اعلی ٹیکنالوجی کی حامل چینی مصنوعات تیزی سے ارجنٹینا کے لوگوں میں شہرت حاصل کر رہی ہے اور گزشتہ چند سالوں کے مابین چین اور ارجنٹینا کے مابین باہمی تجارت اور سرمایہ کاری کے حوالے سے باہمی اعتماد میں اضافہ بھی ہو رہا ہے، ارجنٹینا کے دارلحکومت بیونس آئرس میں چینی تعاون اور امداد سے اربن سٹی بلٹ ٹرین شروع کی گئی ہے، اسی طرح سے چینی تعاون سے شروع کیا گیا تکنیکی سروس سسٹم ملک کے لاکھوں لوگوں کو مثبت انداز میں خدمات اور سہولیات فراہم کر رہا ہے، 2013کے آغاز میں چین کی ایک ریاستی ملکیتی رولنگ اسٹاک فرم CRRCکی جانب سے ارجنٹینا میں انٹر سٹی الیکٹرک ملٹی پل یونٹس کے حوالے سے کنٹریکٹ حاصل کیا گیا تاکہ ارجنٹینا میں انٹر سٹی سفری سہولیات کے حوالے سے لوگوں کو سہولت کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے۔ اس طرح سے 709انٹر سٹی الیکٹرک ملٹی پل ییونٹس کی فراہمی کے حوالے سے چین کا کسی بھی غیر ملک میں یہ سب سے بڑا کنٹریکٹ تھا، جس کی مجموعی مالیت ایک ارب ڈالر سے زائد تھی، اس طرح سے 709الیکٹرک ملٹی پل یونٹس کی فراہمی ارجنٹینا کو 2015تک ڈیلیور کی دی گئی، اور یونٹس کو کامیابی سے بیونس آئرس میں سارمینٹو، میٹ اینڈ روکا میں کامیابی سے تنصیب کیا جا چکا ہے، جن سے روزانہ کی بنیاد میں دارلحکومت بیونس آئرس میں لاکھوں لوگ فاہدہ حاصل کر رہے ہیں۔ اس طرح CRRC نے اپنی اعلی کوالٹی کی حامل پراڈکٹس کی مثبت شہرت کے بعد ارجنٹینا میں رواں سال تیسری ٹرین ڈیل بھی حاصل کی ہے، جس کے تحت278ملین ڈالر مالیت کی دو سو ریل کارز ارجنٹینا چین سے درامد کریگا، اسی طرح سے ارجنٹینا کے شمالی صوبے جوجئے میں چینی کمپنیز کائوچاری فوٹو وولٹک پلانٹ کی تیاری کے حوالے سے امور کو حتمی بنانے میں مصروف ہے، جو چین اور ارجنٹینا کے مابین شفاف توانائی اور PVانرجیز سے استعفادہ حاصل کرنے کے حوالے سے باہمی تعاون کے فروغ دینے کے لیے ایک سنگِ میل کی حیثیت اختیار کر چکا ہے، واضح رہے کہ کائوچاری فوٹو وولٹک پلانٹ ارجنٹینا کے قلب میں چار ہزار فٹ سمندر کی بلندی پر قائم کیا جا رہا ہے، جس سے ملک کو شفاف توانائی کے حصول اور کاربن ڈائی آکسائیڈ کے مضر صحت اثرات کو زائل کرنے کے حوالے سے اہم پیش رفت حاصل ہوگی، اور ملک میں کاربن ڈائی آکسائیڈ کے پھیلائو میں 3,25,000ٹن تک کمی ممکنہ طور پر ریکارڈ کی جائیگی، دوسری جانب اس پلانٹ کی تکمیل کے بعد سے لگ بھگ پندرہ سو کے قریب مقامی سطع پر نئی ملازمتوں کے مواقعے بھی حاصل ہونگے، اس پلانٹ کی تکمیل ارجنٹیا کے ورائینٹے بریج کے مقام کی جا رہی ہے جہاں پر تمام تر تعمیری کام کو چین سے درامد کردہ اعلی مینوفیکچرنگ فرمزوملیان کی کرینز کو استعادہ کیا گیا ہے تاکہ تعمیری کام کو سہولت اور معیار کے حوالے سے یقینی بنایا جا سکے، اس طرح سے وسیع عریض کرین کی مد دسے اس علاقے میں نئی ہائی وے کے کام کو بھی سہولت سے جاری رکھا گیا ہے تاکہ دونوں بڑے پراجیکٹس کی تعمیر کے حوالے سے کسی قسم کا تعطل پیدا نہ ہو، اور مقامی میڈیا میں اس عظیم کرین ٹاورز کو حیران کن ٹاورز کی طرح سے اجاگر کیا جا رہا ہے جو اپنی وسیع اور طویل جسامت میں کسی عجوبے سے کم نہیں ہیں۔ ویری اینٹے بریج ارجنٹینا میں 320میٹر پر مشتمل ہے، جو ارجنٹیا کے روٹاش صوبے میں ہائی وے073کی تعمیر کے حوالے سے ایک کلیدی اہمیت رکھتا ہے، اور اس پل کی تعمیر سے ارجنٹینا میں ہائی وے73پر تیز رفتاری اور سیکوریٹی کو یکساں انداز میں یقینی بنایا جا سکے گا، جس سے لئگائو سب روکی جھیل کے دونوں کناروں کو کامیابی سے جوڑا جا سکے گا، جس سے نہ صرف مسافت میں خاصی کمی واقع ہوگی بلکہ ارجنٹینا کے شمالی صوبوں میں بہتر سفری سہولیات یقیینی بنائی جا سکیں گی بلکہ مقامی سطع پر تجارت اور میعشت کے بہتر اور مستحکم مواقع بھی میسر آئیں گے، اسی طرح ارجنٹیا میں قدرتی آبی وسائل کی آماجگاہ جوپرٹو مورینو گلیشئر سے دو سو کلومیٹر کی مسافت پر واقع ہے، یہاں پر بھی ایک چینی کمپنی دنیا کے انتہائی جنوبی علاقے میں ایک بڑے ہائیڈرو پاور پراجیکٹ پر کام کر رہی ہے، جو اپنی پیداوار اور استطاعت کے حوالے سے بھی ارجنٹینا کا سب سے بڑا انرجی پراجیکٹ ہے، اس ہائیڈرو پراجیکٹ کو چین کی انرجی گیزوبا گروپ کمپنی تعمیر کر رہی ہے، جبکہ اس پراجیکٹ پر ارجنٹینا کا الیکٹرو انجیریا گروپ ملکر کام کر رہا ہے، یہ پراجیکٹ اپنی پیداوار اور استطاعت کے حوالے سے ایک بڑا پراجیکٹ ہے اور اس سے قبل کسی چینی کمپنی نے اس قدر بڑا پراجیکٹ تعمیر نہیں کیا ہے، اور یہ منصوبہ5.3بلین ڈالر مالیت کی سرمایہ کاری سے تعمیر کیا جا رہا ہے، اس منصوبے کی تعمیر سے ارجنٹیا کو ملکی پیداوار کا مجموعی6.7فیصد حاصل ہوگا، اور سالانہ بجلی کی پیداوار اس پراجیکٹ سے4.95بلین کلوواٹ فی گھنٹہ تک حاصل ہوگی، اس طرح سے اس پراجیکٹ کی تعمیر سے ارجنٹینا سالانہ1.1بلین ڈالر تیل کی درامد ات کی مد میں بچا سکے گا، دوسری جانب ان بڑے پاور پراجیکٹس سے جہاں ملکی توانائی کی ضروریات پوری ہونگی وہیں ان منصوبوں کی تکمیل کے بعد لاکھوں نئے روزگار کے مواقع بھی پیدا ہونگے، کیونکہ تعمیر کے دوران ان پراجیکٹس پر بیس ہزار سے زائد ملازمتوں کے مواقع فراہم کیئے گئے۔ جہاں پر 80فیصد مقامی ملازم ہیں جنہیں بہتر ٹریننگ اور سیلری دی جا رہی ہے۔۔

شیئر کریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Top

blog lam dep | toc dep | giam can nhanh

|

toc ngan dep 2016 | duong da dep | 999+ kieu vay dep 2016

| toc dep 2016 | du lichdia diem an uong

xem hai

the best premium magento themes

dat ten cho con

áo sơ mi nữ

giảm cân nhanh

kiểu tóc đẹp

đặt tên hay cho con

xu hướng thời trangPhunuso.vn

shop giày nữ

giày lười nữgiày thể thao nữthời trang f5Responsive WordPress Themenha cap 4 nong thonmau biet thu deptoc dephouse beautifulgiay the thao nugiay luoi nutạp chí phụ nữhardware resourcesshop giày lườithời trang nam hàn quốcgiày hàn quốcgiày nam 2015shop giày onlineáo sơ mi hàn quốcshop thời trang nam nữdiễn đàn người tiêu dùngdiễn đàn thời tranggiày thể thao nữ hcmphụ kiện thời trang giá rẻ