بریکنگ نیوز

چین دو طرفہ عملی تعاون کے فروغ کیلئے نمایاں عوامل کا ملک ہے: پرتگالی وزیر اعظم

portugals-pm-620x330.jpg

(خصوصی رپورٹ):۔ پرتگال کے وزیر اعظم انتونیوکوسٹا نے کہا ہے کہ چینی وزیراعظم شی جنہگ کا پرتگال کا ریاستی دورہ دونوں ممالک کے مابین باہمی دو طرفہ روابط اور عملی تعاون کے فروغ کے حوالے سے ایک سنگِ میل کی حیثیت رکھتا ہے، پرتگال کے وزیر اعظم انتونیو کوسٹا نے اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ چینی صدر شی جنپگ کے دورہِ پرتگال سے چین اور پرتگال کے باہمی تعلقات جامع انداز میں تمام شعبوں میں بڑھے گے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ چینی وزیر اعظم کے دورہِ پرتگال سے دونوں ممالک کے مابین اقتصادی روابط تیزی سے فروغ پائیں گے اور اقتصادی روابط تیزی سے مستحکم انداز میں پروان چڑھے گئے۔ اور ان دو طرفہ مشترکہ روابط سے دونوں اطراف کی عوام پر مثبت اثرات مرتب ہونگے، پرتگالی وزیراعظم نے مزید کہا کہ اگرچہ چین اور پرتگال یوریشیا بر اعظم کے شرقا اور غربا واقع ہیں تاہم دونوں ممالک تاریخی اعتبار سے بھی ہمیشہ ایک دوسرے کے ساتھ باہمی احترام کے تعلق سے وابسطہ رہے ہیں۔ دنیا کے موجودہ حالات کے تقاضوں کے حوالے سے بھی چین اورپرتگال باہمی روابط کے حوالے سے مثبت پیش رفت اور ڈیویلپمینٹ کے حوالے سے پر عزم ہیں۔ اور دونوں ممالک باہمی تجارت، سرمایہ کاری اور معیشت کے فروغ کیساتھ ساتھ اسٹریٹیجک تعلقات کے حوالے سے بھی بہت پر عزم ہیں۔ چین نے 21ویں صدی کے چیلنجز اور تقاضوں کو دیکھتے ہوئے خطے کی مجموعی خوشحالی کے حوالے سے تمام عوامل کو یقینی بنانے کیلیے بیلٹ اینڈ روڈ پروگرام کی تجویز دی ہے، جس سے خطے کے تمام ممالک اور بالخصوص بیلٹ اینڈ روڈ پروگرام سے منسلک تمام ممالک کے مابین باہمی روابط اور تعاون ایک نئے انداز میں پروان چڑھے گا، جس سے نہ صرف علاقائی سطع پر باہمی تجارت اور اقتصادی امور کو ترویج حاصل ہوگی بلکہ عالمی سطع پر اقتصادی عوامل اور عالمی تعاون کے حوالے سے بھی اہم پیش رفت حاصل ہوگی۔ پرتگالی وزیر اعظم کوسٹا نے مزید واضح کیا کہ پرتگال چین کیساتھ باہمی دو طرفہ روابط اور عملی تعاون کے حوالے سے تمام عوامل کو بہت اہمیت دیتا ہے، اور باہمی تعاون کے فروغ کے حوالے سے پرتگال بیلٹ اینڈ روڈ پروگرام میں اپنا کردار ادا کرنے کے حوالے سے بہت کوشاں ہے، اور کشادگی اور ڈیویلپمینٹ کے حوالے سے پرتگال چینی تجربات سے استفعادہ حاصل کرنے کے حوالے سے بہت پر عزم ہے، پرتگال کو خطے میں اپنی جیو سٹرٹیجک لوکیشن اور محلِ وقوع کے حوالے سے خصوصی اہمیت حاصل ہے، جسے دیکھتے ہوئے مستقبل میں چین اور پرتگال کے مابین باہمی روابط مزید بہتر اور مستحکم انداز میں پروان چڑھ سکتے ہیں ۔ پرتگال 21ویں صدی کے میری ٹائم سلکِ روڈ اور سلکِ روڈ اکنامک بیلٹ کے حوالے سے کلیدی اہمیت کا حامل ملک ہے، پرتگال عالمی میری ٹائم روٹ کیساتھ منسلک ہے، اور پرتگیز بولنے والے لوگ جو لاطینی امریکہ اور افریقہ میں مقیم ہیں انکے حوالے سے بھی ایک اہم ترین ملک کی حیثیت رکھتا ہے، ان عوامل کو بھی مدِ نظر رکھتے ہوئے چین اور پرتگال بیلٹ اینڈ روڈ تعاون کے حوالے سے ایک دوسرے کیساتھ خصوصی طور پر منسلک ہیں اور ان کے مفادات ایک دوسرے کیساتھ منسلک ہیں۔ پرتگالی عزیر اعظم نے موجودہ عالمی منظر نامے کے حوالے سے واضح کیا کہ دنیا مضبوط باہمی روابط کے باعث تیزی سے سکڑ رہی ہے، اور انہی روابط اور عملی تعاون کے فروغ سے عالمی تعاون کو یقینی بنایا جا سکتا ہے، اور اقتصادی گلوبلائزیشن کے حوالے سے ان عوامل کو یقینی بنانے کے لیے چین اور پرتگال بھر پورطریقے سے باہمی تعاون اور دو طرفہ عملی اقدامات کو جاری رکھنے کے حوالے سے پر عزم ہیں ۔ پرتگالی وزیر اعظم نے کہا کہ پرتگال گزشتہ چند سالوں میں عالمی تعاون کے حوالے سے جو عوامل سامنے آئے ہیں بشمول 2030 ایجنڈا برائے ڈیویلپمینٹ تسلسل اور پیرس معاہدہ کے حوالے سے تمام امور کو یقینی بنانے کے لیے بہت پر عزم ہے، انہوں نے کہا کہ پرتگال چین کیساتھ ملکر اقتصادی اشتمالیت، اور اقتصادی نمو کو یقینی بنانے کے لیے تمام شعبوں میں تعاون کے فروغ کے لیے کوشاں ہے، اور پرتگال کی ڈیویلپمنٹ کے حوالے سے چینی خدمات اور امدادی عوامل کو سراہتے ہوئے پرتگالی وزیر اعظم انتونیو کوسٹا نے کہا ہے کہ پرتگال میں اقتصادی عوامل کی بحالی اور ڈیویلپمینٹ کے حوالے سے چینی انٹر پرائسز ایک کلیدی کردار ادا کر رہی ہیں۔ پرتگال چینی سرمایہ کاری کی بھر پور انداز میں خوش آئیند قرار دیتا ہے، اور مختلف شعبوں میں چینی تعاون کے باعث بھر پور انداز میں استعفادہ حاصل کر رہا ہے، انہوں نے کہا کہ پرتگال چین میں کھیلوں کی ڈیویلپمینٹ کے حوالے سے خصوصی دلچسپی لے رہا ہے، اور اس حوالے سے جو پرتگالی کوچز اور کھلاڑی چین کے ساتھ مختلف کھیلوں میں تعاون کر رہے ہیں یہ امر انکے لیے باعث فخر ہے، انہوں نے کہا کہ پرتگالی کوچ ویٹر پیرارئی شنگھائی SIPGجو چین کا پروفیشنل فٹبال کلب ہے اس کے کوچ ہیں اور اس کلب نے حال ہی میں چائینیز فٹبال ایسوسی ایشین سپر لیگ میں فتح حاصل کی ہے، پرتگالی وزیر اعظم نے مزید کہا کہ پرتگال مستقبل میں چین کیساتھ دیگر کھیلوں میں بھی باہمی تعاون کے فروغ کے حوالے سے خصوصی دلچسپی لے رہا ہے، اور پرتگال مستقبل میں چینی کھلاڑیوں کی تربیت اور ٹریننگ کے حوالے سے خصوصی طور پر کوشاں ہے، اور مستقبل میں پرتگال چین میں خصوصی طور پر فٹبال کے لیے ایک مسابقتی ماحول پیدا کرنے کے حوالے سے بھی پر عزم ہے۔ اس حوالے سے پرتگالی وزیر اعظم نے کہا کہ انہیں یقین ہے کہ چینی نوجوانوں میں فٹبال کے فروغ کے حوالے سے بہت پوٹینشل موجود ہے، اور مستقبل میں پرتگال اور چین دیگر شعبوں کے ساتھ ساتھ فٹبال کے کھیل میں خسوصی مہارت کے حوالے سے عملی تعاون کو مزید فروغ دیں گے

شیئر کریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Top

blog lam dep | toc dep | giam can nhanh

|

toc ngan dep 2016 | duong da dep | 999+ kieu vay dep 2016

| toc dep 2016 | du lichdia diem an uong

xem hai

the best premium magento themes

dat ten cho con

áo sơ mi nữ

giảm cân nhanh

kiểu tóc đẹp

đặt tên hay cho con

xu hướng thời trangPhunuso.vn

shop giày nữ

giày lười nữgiày thể thao nữthời trang f5Responsive WordPress Themenha cap 4 nong thonmau biet thu deptoc dephouse beautifulgiay the thao nugiay luoi nutạp chí phụ nữhardware resourcesshop giày lườithời trang nam hàn quốcgiày hàn quốcgiày nam 2015shop giày onlineáo sơ mi hàn quốcshop thời trang nam nữdiễn đàn người tiêu dùngdiễn đàn thời tranggiày thể thao nữ hcmphụ kiện thời trang giá rẻ