بریکنگ نیوز

چھوٹے لوگ بڑے دفتر

IMG_20190101_221051.jpg

سرفراز احمد رانا

انڈیا کے وزیر اعظم نریندر مودی نے ایک ہندوستانی خبر رساں ادارے اے این آئی سے انٹرویو کے دوران شیخی بھگارتے ہوئے کہاہے کہ ’ایک لڑائی سے پاکستان سدھر جائے گا یہ سوچنا بہت بڑی غلطی ہوگی، پاکستان کو سدھارنے میں ابھی اور وقت لگے گا۔ جبکہ ابھی زیادہ عرصہ نہیں ہوا کہ ہندوستان کو اپنے اس جنگی جنون کی وجہ سے دوخلم مسئلے پر چین کے ہاتھوں نہ صرف منہ کی کھانا پڑی بلکہ ملکی اور بین الاقوامی سطح پر شرمندگی سے دوچار ہونا پڑا۔

بھارت اپنے جیو سٹریٹجک مقاصد حاصل کرنے کے لیے خطے کا تھانیدار بننے کے ساتھ ہمسایہ ممالک کے اندرونی ممالک میں انتشار پیدا کررہا ہے۔ جس کے حصول کے لیے بھارتی جاسوسوں کا ایک منظم نٹورک ‘دوول ڈاکٹرائن’ کے تحت کام تخریبی سرگرمیوں میں ملوث ہے۔ جس کا کلبھوشن یادیو جو کہ ہندوستانی بحریہ کا حاضر سروس افسر ایک منہ بولتا ثبوت ہے۔ چاہے بھارت کی مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی بڑے پیمانے پر خلاف ورزیاں ہوں، سارک سربراہی اجلاس میں شرکت ہو یا چین کا ون بیلٹ ون روڈ، جنوبی ایشیا بھارتی ہٹ دھرمی کے ہاتھوں یرغمال بن کر رہ گیا ہے۔

جہاں خطے کے ممالک بھارتی غیرذمے دارانہ رویے سے بے چینی کا شکار ہیں بلکہ بھارت کے اندرونی حلقے بھی تشویش کا شکار ہیں۔ نا صرف بھارت میں رہنے والی اقلیتیں پر یشانی سے دوچار ہیں بلکہ اکثریت میں رہنے والے ہندو حلقے بھی اس بڑھتے انتہاپسندانہ رجحان سے خائف نظر آتے ہیں۔ جس کا بر ملا اظہار ابھی حال ہی میں معروف ہندوستانی اداکار نصیر الدین شاہ نے بڑے دبنگ انداز میں کیا جس کو بہت سے حلقوں میں مقبولیت ملی اور بڑے پیمانے پر سراہا گیا۔

بھارت خاص طور پر مودی ذہنیت خطے میں بم اور بندوق کے کلچر کو ہوا دے کر جنوبی ایشیا میں امن،معیشت کی ترقی،غربت کے خاتمے اور بھتر معیار زندگی میں مسلسل خلل پیدا کررہے ہیں۔ خطے کے حل طلب مسائل کے لیے اکھنڈ بھارت اور ہندتوا کا چشمہ اتار کر سنجیدگی اختیار کر نا ہو گی۔ گیدڑ بھبھکییوں سے انتخابات تو جیتے جا سکتے ہیں پر مسئلوں کے حل سیاسی بصیرت درکار ہوتی ہے۔ جس کی مودی حکومت سے توقع نہیں لگائی جا سکتی۔

شیئر کریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Top

blog lam dep | toc dep | giam can nhanh

|

toc ngan dep 2016 | duong da dep | 999+ kieu vay dep 2016

| toc dep 2016 | du lichdia diem an uong

xem hai

the best premium magento themes

dat ten cho con

áo sơ mi nữ

giảm cân nhanh

kiểu tóc đẹp

đặt tên hay cho con

xu hướng thời trangPhunuso.vn

shop giày nữ

giày lười nữgiày thể thao nữthời trang f5Responsive WordPress Themenha cap 4 nong thonmau biet thu deptoc dephouse beautifulgiay the thao nugiay luoi nutạp chí phụ nữhardware resourcesshop giày lườithời trang nam hàn quốcgiày hàn quốcgiày nam 2015shop giày onlineáo sơ mi hàn quốcshop thời trang nam nữdiễn đàn người tiêu dùngdiễn đàn thời tranggiày thể thao nữ hcmphụ kiện thời trang giá rẻ