بریکنگ نیوز

عورتوں کو زیادہ نیند کی ضرورت کیوں ہوتی ہے؟

نیند مرد و عورت کے لیے بلا تخصیص ضرورت ہے لیکن تحقیق کہتی ہے کہ عورتوں کے لیے 20 منٹ کی زائد نیند زیادہ ضروری ہے۔

ایک نئی تحقیق کے مطابق خواتین کے لیے نیند کے اضافی 20 منٹ ضروری ہیں اس لیے کہ خواتین کے دماغ زیادہ پیچیدہ ہوتے ہیں۔

لوف بوروگ یونی ورسٹی کے سلیپ ریسرچ سینٹر کے سابق ڈائریکٹر اور سلیپ ایکسپرٹ پروفیسر جم ہارنے کا کہنا ہے کہ نیند کے دوران دماغ کے بہت سے کاموں کے دوران ایک بڑا کام خود کو تندرست رکھنا اور اپنی مرمت کرنا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ کورٹیکس، دماغ کا وہ حصہ جو یاداشت اور زبان کے لیے ذمے دار ہوتا ہے خود کو گہری نیند کے دوران تمام حسوں سے علیحدہ کر کے مرمت کے کام میں جُٹ جاتا ہے۔

ہارنے کا مزید کہنا ہے کہ دن میں آپ کے دماغ کا جتنا استعمال زیادہ ہوتا ہے آپ کو نیند اتنی ہی زیادہ چاہیے ہوتی ہے۔

خواتین مردوں کے مقابلے میں بیک وقت ایک سے زائد کام کرنے کی اہل ہوتی ہیں، ان کا دماغ ایک کام کرتے ہوئے دیگر کئی کاموں کو سلجھانے میں الجھا ہوا ہوتا ہے۔ اس لیے خواتین مردوں کی نسبت اپنا دماغ زیادہ استعمال کرتی ہیں اور اسی وجہ سے انھیں زیادہ نیند کی بھی ضرورت ہوتی ہے۔

ایک وقت میں کئی فیصلے لینے اور کئی سمتوں میں دماغ کو الجھانے والی نوکری پر اپنے فرائض سرانجام دینے والے مرد حضرات کو بھی عام مردوں کے مقابلے میں زائد نیند کی ضرروت محسوس ہوتی ہے۔

ہارنے کا کہنا ہے کہ یہ اس وجہ سے ہے کہ خواتین کا دماغ زیادہ پیچیدہ ہوتا ہے اور اس کی ساخت بھی مردوں سے مختلف ہوتی ہے۔ اس لیے اوسطاً انھیں 20 منٹ یا اس سے زائد کی نیند چاہیے ہوتی ہے۔

یہ تحقیق 210 درمیانی عمر کے مرد اور خواتین کو بطور سیمپل لے کر کی گئی۔ اسی تحقیق میں ایک اور بات کی نشاندہی بھی کی گئی کہ خواتین میں نیند کی کمی کے کئی دیگر نقصانات بھی ہیں جیسے، نفسیاتی بیماریاں، ذہنی دباؤ اور غصہ۔

مردوں کی نسبت اچھی نیند نہ ہونے کی صورت میں عورتوں پر ہونے والے یہ اثرات ذیادہ ظاہر ہوتے ہیں۔

شیئر کریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Top

blog lam dep | toc dep | giam can nhanh

|

toc ngan dep 2016 | duong da dep | 999+ kieu vay dep 2016

| toc dep 2016 | du lichdia diem an uong

xem hai

the best premium magento themes

dat ten cho con

áo sơ mi nữ

giảm cân nhanh

kiểu tóc đẹp

đặt tên hay cho con

xu hướng thời trangPhunuso.vn

shop giày nữ

giày lười nữgiày thể thao nữthời trang f5Responsive WordPress Themenha cap 4 nong thonmau biet thu deptoc dephouse beautifulgiay the thao nugiay luoi nutạp chí phụ nữhardware resourcesshop giày lườithời trang nam hàn quốcgiày hàn quốcgiày nam 2015shop giày onlineáo sơ mi hàn quốcshop thời trang nam nữdiễn đàn người tiêu dùngdiễn đàn thời tranggiày thể thao nữ hcmphụ kiện thời trang giá rẻ