بریکنگ نیوز

اب پاکستان کا ہر حکمران عوام کو جواب دہ ہو گا: وزیراعظم

972935-imrankhanexpress-1508739116-162-640x480.jpg

میانوالی: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ پاکستان کا جو بھی حکمران ہوگا وہ عوام کے سامنے جوابدہ ہوگا۔

نمل یونیورسٹی کی کانووکیشن تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ملک سے اربوں روپے چوری کیے گئے، بڑی بڑی کمپنیاں کرپشن کے باعث ملک چھوڑ کر چلی گئی تھیں لیکن اب ہمارا ملک اٹھ رہا ہے اور سرمایہ کار آرہے ہیں۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ چین میں 400 وزیروں کو جیلوں میں ڈالا گیا، حکمرانوں سے ان کے مال کے بارے میں پوچھنے سے جمہوریت خطرے میں نہیں پڑتی، جب ان سے جواب مانگو کہ پیسے کہاں سے بنائے تو یہ شور مچاتے ہیں۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستان کا جو بھی لیڈر ہوگا وہ عوام کے سامنے جوابدہ ہوگا، جمہوریت میں میرٹ ہوتی ہے بادشاہت میں نہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ لائیو اسٹاک میں دنیا میں ہم ساتویں نمبر پر ہیں لیکن خشک دودھ درآمد کرتے ہیں، ہمارے کسان گائے سے 6 لیٹر دودھ لیتے ہیں اور ہالینڈ میں 40 لیٹر لیتے ہیں، ہمارے کسانوں کو نئی ٹیکنالوجی کا پتا نہیں، ہم جدید ٹیکنالوجی لے آئیں تو پوری دنیا کو اناج دے سکتے ہیں، ہم اپنی غلطیوں اور سستی کی وجہ سے پیچھے رہ گئے ہیں۔

وزیراعظم نے اپوزیشن لیڈر پر تنقید اور وزیراعلیٰ پنجاب کی بھرپور حمایت کرتے ہوئے کہا کہ شہباز شریف نے عثمان بزدار کے لیے گھٹیا زبان استعمال کی، عثمان بزدار پنجاب کے سب سے بہترین وزیراعلیٰ ہوں گے کیونکہ ان کا مفاد پاکستان سے وابستہ ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ عثمان بزدار اپنی فیکٹریاں نہیں بنائیں گے، ان میں عاجزی ہے، چالیس گاڑیاں لے کر نہیں جاتے، ان کا علاج بھی پاکستان میں ہوگا اور وہ ایسے اسپتال بنائیں گے کہ لوگوں کو علاج کے لیے باہر نہ جانا پڑے اور وہ بہترین وزیراعلیٰ پنجاب بنیں گے۔

پیپلز پارٹی پر تنقید کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ ذوالفقار علی بھٹو کو ایک آمر نے وزیر خارجہ بنایا،،نواز شریف کو ایک آمر نے وزیراعلیٰ بنادیا، اب باپ بیٹا کاغذ پکڑ کر کہتے ہیں کہ پارٹی کی قیادت وراثت میں ملی ہے، ان کی کیا قابلیت؟ اس کو جمہوریت نہیں کہتے۔

وزیراعظم نے طلبہ کو پیغام دیا کہ پیسہ بنانا زندگی کا مقصد نہ رکھیں، جن لوگوں نے پیسے کو زندگی کا مقصد بنایا ان کو آپ خوش نہیں دیکھیں گے، دوسرے انسانوں کی بہتری کے لیے کام کرنا اللہ کو پسند ہے، اپنی غلطیوں کاجائزہ لیں، محنت کریں اور اوپر آئیں۔

شیئر کریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Top

blog lam dep | toc dep | giam can nhanh

|

toc ngan dep 2016 | duong da dep | 999+ kieu vay dep 2016

| toc dep 2016 | du lichdia diem an uong

xem hai

the best premium magento themes

dat ten cho con

áo sơ mi nữ

giảm cân nhanh

kiểu tóc đẹp

đặt tên hay cho con

xu hướng thời trangPhunuso.vn

shop giày nữ

giày lười nữgiày thể thao nữthời trang f5Responsive WordPress Themenha cap 4 nong thonmau biet thu deptoc dephouse beautifulgiay the thao nugiay luoi nutạp chí phụ nữhardware resourcesshop giày lườithời trang nam hàn quốcgiày hàn quốcgiày nam 2015shop giày onlineáo sơ mi hàn quốcshop thời trang nam nữdiễn đàn người tiêu dùngdiễn đàn thời tranggiày thể thao nữ hcmphụ kiện thời trang giá rẻ