بریکنگ نیوز

امریکا اور پاکستان کے تعلقات اہم موڑ پر پہنچ چکے ہیں: وزیر خارجہ

196974_3294508_updates.jpg

اسلام آباد: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ امریکا اور پاکستان کے تعلقات ایک اہم موڑ میں داخل ہو چکے ہیں اور پاکستان افغانستان میں قیام امن کے لیے جو کوششیں کر رہا ہے انہیں آج دنیا سراہ رہی ہے۔

جرمنی کے دورے پر روانگی سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پہلے دن سے کوشش تھی کہ پاکستان اور امریکا کے تعلقات کو ازسرنو استوار کیا جائے اور اس میں الحمدللہ پیش رفت ہو رہی ہے۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ امریکا کے حالیہ بیانات انتہائی مثبت ہیں، پاکستان پر انگلیاں اٹھانے کی بجائے پاکستان کے کردار کو سراہا جا رہا ہے۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ میونخ میں گلوبل سیکورٹی کانفرنس میں پاکستان کی نمائندگی کروں گا جہاں دنیا بھر سے وزرائے خارجہ، وزرائے دفاع، سیکیورٹی ماہرین شرکت کریں گے اور عالمی سیکیورٹی صورتحال پر مستقبل کے لیے ایک مربوط لائحہ عمل مرتب کریں گے۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ میونخ میں روس، جرمنی، کینیڈا اور ازبکستان کے وزرائے خارجہ سے ملاقاتیں ہوں گی جب کہ افغان صدر اشرف غنی بھی تشریف لا رہے ہیں اور ایک پینل ڈسکشن میں وہ افغانستان کا نقطہ نظر پیش کریں گے اور میں پاکستان کا نقطہ نظر سب کے سامنے رکھوں گا۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ امریکی کانگریس مین کا ایک بڑا وفد بھی میونخ آرہا ہے جس میں 9 سینیٹرز اور 10 ہاؤس آف ریپریزینٹیٹو شامل ہیں، ان سے بھی ملاقات متوقع ہے۔

شیئر کریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Top

blog lam dep | toc dep | giam can nhanh

|

toc ngan dep 2016 | duong da dep | 999+ kieu vay dep 2016

| toc dep 2016 | du lichdia diem an uong

xem hai

the best premium magento themes

dat ten cho con

áo sơ mi nữ

giảm cân nhanh

kiểu tóc đẹp

đặt tên hay cho con

xu hướng thời trangPhunuso.vn

shop giày nữ

giày lười nữgiày thể thao nữthời trang f5Responsive WordPress Themenha cap 4 nong thonmau biet thu deptoc dephouse beautifulgiay the thao nugiay luoi nutạp chí phụ nữhardware resourcesshop giày lườithời trang nam hàn quốcgiày hàn quốcgiày nam 2015shop giày onlineáo sơ mi hàn quốcshop thời trang nam nữdiễn đàn người tiêu dùngdiễn đàn thời tranggiày thể thao nữ hcmphụ kiện thời trang giá rẻ