بریکنگ نیوز

چین میں سیاحت کا فروغ مقامی اور عالمی سطع پر نئے عہد میں داخل

jj.jpg

چینی وزیر سیاحت و ثقافت لﺅ شقانگ نے کہا ہے کہ چین ملک میں سیاحت کے فروغ کے حوالے سے ایک نئے اور پر آسائش دور میں داخل ہو چکا ہے اس اس ضمن میں انہوں نے وزارتِ سیاحت و ثقافت کی جانب سءحالیہ ایک جاری رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ گزشتہ سال چین کی مجموعی آبادی نے اندرونِ و بیرونِ ملک سیاحت کے حوالے سے5.5بلین وزٹس کیے ہیں اس تناسب سے ہر چینی نے گزشتہ برس اوسط چار سیاحتی وزٹس کیئے ہیں ، وزیر سیاحت لﺅ شقانگ نے گزشتہ ہفتے پپلز نیشنل کانگریس کے سالانہ اجلاس سے قبل ایک انٹر ویو دیتے ہوئے کہا کہ چین میں حالیہ چند برسوں کے دوران سیاحت کے فروغ کے حوالے سے ایک نیا اور پر آسائش کلچر تیزی سے ڈیویلپ ہو رہا ہے اس حوالے سے گزشتہ ماہ جاری سرکاری اعدادوشمارکے مطابق چینی عوام نے گزشتہ سال 2018میں اندورنِ ملک اور بیرونِ ملک 5.5بلین سیاحتی دورے کیے ہیں اس حوالے سے 2018کے دوران اندورنِ ملک اور بیرونِ ملک مختلف وزٹس کے حوالے سے ریکارڈ کیئے گئے سیاحوں کی تعداد کا تخمینہ 291ملین لگایا گیا ہے جو عالمی سطع پر ایک ریکارڈ ہے۔ اس شرح میں ماضی کے برعکس تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے اور حالیہ چند برسوں میں اندورنِ ملک اور بیرونِ ملک سیاحوں کی شرح میں 7.8فیصد سے 10.9فیصد تک اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ ملک مین سیاحت کے فروغ کے حوالے سے جاری اعدادوشمار کے مطابق چین میں گزشتہ سال صرف سیاحت کے شعبے سے ملک کءمجموعی GDPمیں 9.94ٹریلین یوآن کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جو ملک کے مجموعی GDPکا گیارہ فیصد سے زائد ہے۔ دوسری جانب حالیہ چند برسوں نے سیاحت کے شعبے نےءملک میں بلواسطہ اور بلا واسطہ نئے ملازمتوں کے مواقع بھی پیدا کیئے ہیں اور گزشتہ چند برسوں میں سیاحت کے حوالے سے چین میں 79.8ملین ملازمتیں تخلیق پائیں ہیں اس طرح سے سیاحت کے شعبے کے حوالے سے ملک میں مجموعی ملازمتوں کی شرح میں صرف سیاحت کے شعبے کا حصہ 10.28فیصد تک ریکارڈ کیا گیا ہے۔ اس حوالے سے چین میں مقامی سطع پر جس تیزی سے سیاحت کو فروغ حاصل ہو رہا ہے اس کی بنیادی وجہ ثقافتی وسائل کی ڈیویلپمینٹ میں تیزی سے اضافہ ہے۔ اس ضمن میں اہم ترین ثقافتی وسائل کے حوالے سے چین میں میوزیمز کی ڈیویلپمینٹ کو تیزی سے فروغ حاصل ہو رہا ہے۔ وزیر سیاحت و ثقافت لﺅ شقانگ نے کہا کہ حالیہ چند برسوں میں چین میں میوزیمز کی ڈیویلپمینٹ کے حوالےسے تیزی سے اضافہ ہوا ہے اور چین کے بیشتر میوزیمز عوام الناس کے لیے فری ہیں یہ وہ بنیادی عوامل ہے جس کےءباعث اندورنِ ملک سیاحت کے فروغ میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔ گزشتہ سال چین میں اصلاحات اور کشادگی پر مبنی پالیسز کے تسلسل کے حوالے سے چالیس سالہ تقریبات کا انعقاد بھی نیشنل میوزیم آف چائینہ میں رکھا گیا اور ان تقریبات میں تین ملین سے زائد سیاحوں نے بھر پور شرکت کی، اور روزانہ کی بنیاد پر ان تقریبات میں شریک سیاحوں نے شرکت کے حوالے سے ایک عالمی ریکاڑڈ بھی بنایا ۔ جس سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ چینی میں مقامی سطع پر سیاحت کس قدر تیزی سے فروغ پا رہی ہے۔ اس طرح سے سیاحت کے ماحول میں تیزی سے بڑھتے سیاحوں نے ایک مثبت امر یقینی بنایا ہے۔ اس طرح سے مختلف اداروں اور ڈیپارٹمنٹس کی جانب سے جاری رپورٹس کیمطابق چین میں حالیہ چند برسوں میں مختلف سیاحتی مقامات پرتیس ہزار سے زاءریسٹ رومز کی تعمیر یقینی بنائی گئی ہے۔ اس حوالے سے تیزی سے بڑھتے سیاحوں کی شرح کو دیکھتے ہوئے ملک میں مختلف سیاحتی مقامات پر مزید تیزی سے ڈیویلپمینٹ کام جاری ہیں تاکہ پبلک توائلٹس اور دیگر تعمیرات کیساتھ سیاحوں کو ہر ممکن سہولت کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے۔ لﺅ نے مزید کہا کہ ملک میں ایک مستحکم ٹوورازم مارکیٹ کے استحکام کے حوالے سے وزارتِ سیاحت و ثقافت ملک میں سیاحت کے فروغ کے حوالےسے ایک سخت مانیٹرنگ پالیسی پر بھی کارفرما ہے تاکہ ہوٹلز ار دیگر سہولیات کو موثر انداز میں مونیٹر کیا جا سکے۔ اور ممکنہ منفی عوامل بشمول کسٹمرز کو لوٹنے، دھوکہ دہی، شاپنگ سیکٹر، کم معیار کی ٹریولنگ پراڈکٹس، اور سیاحوں کیساتھ زور زبردستی شاپنگ جیسے عوامل پر کریک ڈاﺅن یقینی بنایا جا سکے۔ اسی طرح سے چین سے بیرونِ ملک جانیوالے سیاحوں کی شرح میں بھی نمایاں اضافہ ہوا ہے گزشتہ سال2018میں ان کی تعداد 150ملین تک رکارڈ کی گئی ہے۔ جس میں سالانہ کی بنیاد پر 14.6فیصد تک اضافہ بھی رکارڈ کیا جا رہا ہے۔ اس طرح سے چین مقامی اور عالمی سطع پر سیاحت کے فروغ کے حوالے سے اہم ترین ملک بن چکا ہے

شیئر کریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Top

blog lam dep | toc dep | giam can nhanh

|

toc ngan dep 2016 | duong da dep | 999+ kieu vay dep 2016

| toc dep 2016 | du lichdia diem an uong

xem hai

the best premium magento themes

dat ten cho con

áo sơ mi nữ

giảm cân nhanh

kiểu tóc đẹp

đặt tên hay cho con

xu hướng thời trangPhunuso.vn

shop giày nữ

giày lười nữgiày thể thao nữthời trang f5Responsive WordPress Themenha cap 4 nong thonmau biet thu deptoc dephouse beautifulgiay the thao nugiay luoi nutạp chí phụ nữhardware resourcesshop giày lườithời trang nam hàn quốcgiày hàn quốcgiày nam 2015shop giày onlineáo sơ mi hàn quốcshop thời trang nam nữdiễn đàn người tiêu dùngdiễn đàn thời tranggiày thể thao nữ hcmphụ kiện thời trang giá rẻ