بریکنگ نیوز

مستنصر حسین تارڑ کی باتیں

mustansar-hussain-tarrar.jpg

نتظار حسین نے کبھی سیکس کے بارے میں نہیں لکھا، کیونکہ اسے اس کا تجربہ نہیں تھا. ایک جگہ اس نے کیا ہے بس یونہی.

میں مصوروں کو ادیبوں سے زیادہ بہتر تصور کرتا ہوں. مصور میں” میں”بہت کم ہوتا ہے. ادیب دوچار غزلیں یا ایک دو ناول لکھ لیتا ہے توکہتا ہے میں بہت بڑا ہوگیا ہوں.

میں نے Blindness پڑھنے کے بعد بیوی سے کہا میرا جی کرتا ہے اپنی تمام کتابیں صحن میں رکھوں اور آگ لگادوں، لٹریچر تو یار یہ ہے، ناول تو یہ ہوتا ہے.

بہاؤ کے کرداروں کے ناموں اور زبان کے سلسلے سید علی عباس جلالپوری، عین الحق فرید کوٹی اور ابن حنیف میرے بہت کام آئے.

مہناز نئی نئی آئی تھی، اس کا انٹرویو کررہا تھا. پوچھا آپ کا موسیقی کے بارے میں کیا خیال ہے؟ وہ ہکی بکی رہ گئی ناں، ایسا جواب دیا کہ میرا جی چاہ رہا تھا کہ میں دفن ہوجاؤں. کہنے لگی،جو آپ نے پوچھا ہے یہ تو مجھے پتہ نہیں، لیکن مجھے یہ پتہ ہے کہ میں گاسکتی ہوں، مجھ سے گانا سن لیں.

بیگم ریاض الدین نے تو لکھا ہی نہیں. وہ تواردو کا ایک لفظ نہیں لکھ سکتیں. وہ انگریزی میں لکھتی تھیں،مولانا صلاح الدین احمد نے ترجمہ کیا. ان کی تیسری کتاب کیوں نہیں آئی، اس لئے کہ مولانا فوت ہو گئے ہیں.

ابن انشا کو فکشن میں بھی بڑا مانتا ہوں اور شاعری میں بھی.

انتظار حسین نے نانیوں سے سیکھا، میں نے اپنی ماسیوں(خالاؤں) سے سیکھا.

وہ معصومیت کا زمانہ تھا. مجھے والد نے اپنے خرچے پر انگلستان بھیجا، میں منٹو صاحب کا ہمسایہ، گورنمنٹ کالج کاپڑھنے والا، مجھے نہیں پتہ تھا کہ بچہ آگے سے پیدا ہوتا ہے یا پیچھے سے.

میرزا ادیب بیچارے بھاٹی سے باہر کبھی گئے ہی نہیں، انہوں نےصحرا دیکھا ہی نہیں لیکن اپنے تخئیل سے جو بھی بیان کیا، لوگ اس سے لطف اندوز ہوئے، کیونکہ انہوں نے بھی صحرا نہیں دیکھا تھا.

اسماعیل قادرے کو میں فی الحال سب سے بڑا ناولٹ مانتا ہوں. اس کو نوبیل انعام اس لئے نہیں ملا کہ وہ البانیہ کا ہے لائم لائٹ میں نہیں آیا. اس کے سات آٹھ ناول سب البانیہ اور ترانہ شہر کے حوالے سے ہیں.

طاہرہ اقبال کے نیلی بار کا پہلا آدھا حصہ کلاسیک ہے، خالد فتح محمد کا ٹبہ اور خلیج، اختر رضا سلیمی کا جندر، عاصم بٹ کا دائرہ، مرزا اطہر بیگ کے ناول بڑے ناول ہیں.یہ نہیں کہ ان کے لکھنے والے جونئیر ہیں تو ہم انہیں بڑا نہ کہیں.

سینئر ہونے کا ہرگز مطلب نہیں کہ آپ ایک بڑے ادیب ہیں. اگر آپ پہلے بیوقوف ہیں تو سینئر ہوکر بھی وہی رہیں گے.

میں کبھی آپ بیتی نہیں لکھوں گا، یہ ساری آپ بیتیاں ہی ہیں جو میں لکھ رہا ہوں.

میں نے مشہور بہت کیا ہوا ہے کہ میں شاعروں کے خلاف ہوں،دراصل میں برے شاعروں کے خلاف ہوں. حسرت موہانی میرا بڑا فیورٹ شاعر ہے. حسرت کی ایک غزل عابدہ پروین نے گائی ہے.

عابدہ پروین انتہائی برا گانے والی ہے. میں اسے ایک منٹ نہیں سن سکتا. وہ بس ایک ٹون میں چلی جاتی ہے. گھوم چرخڑا گھوم، گھوم چرخڑا گھوم.. نہ کوئی سوز، بس ڈھاں ڈھاں ڈاں.

ممتاز مفتی بابا تھا فراڈ بابا. 80 سال کی عمر میں عشق میں مبتلا ہوگیا.

جس زمانے میں روز صبح ہر گھر میں سکرین پر بیٹھا ہوتا تھا، اس وقت سو میں سے سو لوگ مجھے پہچانتے تھے. اب سو میں سے پانچ پہچانتے ہیں. مجھے فکر نہیں ہوتی.

اس زمانے میں ملٹری انٹیلیجنس کے ایک بندے نے مجھے کہا ہم آپ کے بڑے شکرگزار ہیں. جب کوئی انڈین جاسوس پکڑتے ہیں تو وہ نمازیں، کلمے، قرآن سب جانتا ہوتا ہے. اچانک ہم اس سے پوچھتے ہیں، تمہیں مستنصر حسین تارڑ کا پتہ ہے، وہ کہتا ہے نہیں تو ہم سمجھ جاتے ہیں کہ یہ انڈین جاسوس ہے، پاکستانی ہوتا تو پتہ ہوتا.

…. سہ ماہی استعارے میں شائع ہونیوالے انٹرویو سے

استعارے کے 5 شمارے شائع ہوچکے ہیں. ہر شمارے میں نظموں، غزلوں، افسانوں،خاکوں، تنقیدی و تعارفی مضامین اور کتابوں پر تبصروں کے علاوہ ایک ادبی شخصیت کا تفصیلی انٹرویو بھی شامل ہوتا ہے.اسد محمد خاں اور شمیم حنفی کے انٹرویو بھی شائع ہوچکے ہیں.
مدیران: ڈاکٹر امجد طفیل، ریاظ احمد
حصول کیلئے:صفدر حسین 03334645700

شیئر کریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Top

blog lam dep | toc dep | giam can nhanh

|

toc ngan dep 2016 | duong da dep | 999+ kieu vay dep 2016

| toc dep 2016 | du lichdia diem an uong

xem hai

the best premium magento themes

dat ten cho con

áo sơ mi nữ

giảm cân nhanh

kiểu tóc đẹp

đặt tên hay cho con

xu hướng thời trangPhunuso.vn

shop giày nữ

giày lười nữgiày thể thao nữthời trang f5Responsive WordPress Themenha cap 4 nong thonmau biet thu deptoc dephouse beautifulgiay the thao nugiay luoi nutạp chí phụ nữhardware resourcesshop giày lườithời trang nam hàn quốcgiày hàn quốcgiày nam 2015shop giày onlineáo sơ mi hàn quốcshop thời trang nam nữdiễn đàn người tiêu dùngdiễn đàn thời tranggiày thể thao nữ hcmphụ kiện thời trang giá rẻ