بریکنگ نیوز

ڈاکٹر غلام حسین، ذوالفقار علی بھٹو اور سیاسی تنزلی کا سفر

59121156_2424815364196652_3296847038490083328_n.jpg

تحریر: پروفیسر طاہر ملک

ڈاکٹر غلام حسین 1970ء کے انتخابات میں پاکستان پیپلز پارٹی کے ٹکٹ پر جہلم سے رکن اسمبلی منتخب ہوئے۔ بعد ازاں وہ وفاقی وزیر ریلوے اور پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل بھی مقرر ہوئے۔ گزشتہ دنوں ان کی کتاب کی تقریب رونمائی میں پیپلز پارٹی راولپنڈی کے سابق صدر سینیٹر سردار سلیم نے اس دور کا ایک واقعہ سنایا۔

واقعہ کچھ یوں ہے کہ پیپلز پارٹی کے برسر اقتدار آنے کے بعد جب سرکاری ڈپو پر غریب عوام کو راشن کارڈ کے ذریعے راشن فراہم کیا جاتا تھا تو فراہم کئے جانے والے آٹے کا معیار خراب ہوتا چلا گیا۔ فلور مل مالکان بیوروکریسی کے گٹھ جوڑ سے ناقص اور غیر معیاری گندم فراہم کرنے لگے۔ وزیرِ اعظم ذوالفقار علی بھٹو تک پارٹی ورکرز نے اس اہم ایشو کی جانب توجہ مبذول کرائی۔ وزیرِ اعظم ذوالفقار علی بھٹو نے اس کا ٹاسک ڈاکٹر غلام حسین کو دیا کہ معیاری گندم سے بنے آٹے کی فراہمی کو عوام کے لئے یقینی بنایا جائے۔

ڈاکٹر غلام حسین نے پنجاب کی فلور ملوں پر چھاپے مارے اور تیار شدہ آٹے کے نمونے چیک کروائے جس سے ثابت ہوا کہ واقعی غیر معیاری آٹا تیار کر کے راشن ڈپو کو فراہم کیا جا رہا تھا اور اس عمل میں محکمہ خوراک کا عملہ بھی ملوث تھا۔

ڈاکٹر غلام حسین نے اس کا حل یہ نکالا کہ جن فلور ملوں کا آ ٹا غیر معیاری نکلتا، اس مل مالک کو اس مل کے مزدوروں کے سامنے کان پکڑوا کر مرغا بنایا جاتا۔

اس تذلیل آمیز سزا پر مل مالکان پر ایسا خوف طاری ہوا کہ انہوں نے گندم میں ملاوٹ چھوڑ دی اور اپنا قبلہ درست کر لیا۔

ڈاکٹر غلام حسین کا کہنا تھا کہ اگر میں مل مالکان کے خلاف ایف آئی آر درج کرواتا تو پولیس ان با اثر مل مالکان کو گرفتار کرنے سے ہچکچاتی اور یوں وہ دوسرے روز ضمانت کروا کر دوبارہ اسی دھندے میں مصروف ہو جاتے۔

اس جیسے واقعات سن کر میں سوچنے لگا کہ کبھی ہماری سیاست کا محور عوامی خدمت ہوا کرتا تھا۔ سیاست کا مقصد عوام کو ریلیف دینا ہوتا تھا۔

کیا ڈاکٹر غلام حسین ہر مل مالک سے لاکھوں روپے رشوت وصول کر کے ارب پتی نہیں ہو سکتا تھا؟

وقت کا دھارا پلٹا، ذوالفقار علی بھٹو پھانسی چڑھ گئے، ڈاکٹر غلام حسین قید و بند کی صعوبتیں برداشت کرتے کرتے زبردستی جلاوطن کر دیئے گئے۔ جب وہ جہلم سے نوے کی دہائی میں پیپلز پارٹی کے ٹکٹ پر قومی اسمبلی کے امیدوار تھے تو ایک تو ان کے وسائل محدود تھے اور دوسری جانب آئی جے آئی بنانے والوں نے انہیں سیکورٹی رسک قرار دیتے ہوئے مخالف امیدوار کے حق میں مہران بنک اسکینڈلز کا کروڑوں روپیہ آئی جے آئی کے امیدوار کے حق میں استعمال کیا۔ اور یوں ڈاکٹر غلام حسین چند ھزار ووٹوں سے رکن اسمبلی منتخب ہونے سے محروم ہو گئے ۔ بعد ازاں ایئر مارشل (ر) اصغر خان نے 1990ء کے انتخابات میں دھاندلی اور سیاستدانوں میں کروڑوں روپے تقسیم کرنے کی تحقیقات کے لیے سپریم کورٹ میں کیس دائر کیا۔ سپریم کورٹ نے ہماری قومی تاریخ کے بھیانک کرداروں کے چہرے سے نقاب الٹ ڈالا لیکن حکومتی اداروں میں اتنی سکت نہیں کہ بااثر اشرافیہ کو سزا دلوا سکیں۔

آج اگر ہمیں اقتدار کی خاطر نظریات قربان کرنے والے ہر حکومت میں سیاسی وفاداریاں تبدیل کرنے والے سیاست کے ذریعے اربوں روپے کی کرپشن کر کے بیرونِ ملک جائیدادیں بنانے والے سیاستدانوں کی بجائے ڈاکٹر غلام حسین، ڈاکٹر مبشر حسین، حنیف رامے، ملک معراج خالد، ملک محمد جعفر، خورشید حسن میر، شیخ محمد رشید (اصل والے)، معراج محمد خان اور اصغر خان جیسے سیاستدان چاہیئں تو پھر ایئر مارشل (ر) اصغر خان کیس کے سپریم کورٹ فیصلہ پر عمل کرنا ہو گا۔ سیاست میں نظریات کو واپس لانا ہو گا۔ مزدور کسان دانشور اور درمیانے طبقے کی جمہوریت میں نمائندگی بڑھانی ہو گی۔ کیونکہ طبقاتی تاریخی اور نظریاتی شعور سے محروم سیاسی قیادت تبدیلی کا خواب تو دکھا سکتی ہے، معاشرے میں تبدیلی برپا کر نہیں سکتی۔

شیئر کریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Top

blog lam dep | toc dep | giam can nhanh

|

toc ngan dep 2016 | duong da dep | 999+ kieu vay dep 2016

| toc dep 2016 | du lichdia diem an uong

xem hai

the best premium magento themes

dat ten cho con

áo sơ mi nữ

giảm cân nhanh

kiểu tóc đẹp

đặt tên hay cho con

xu hướng thời trangPhunuso.vn

shop giày nữ

giày lười nữgiày thể thao nữthời trang f5Responsive WordPress Themenha cap 4 nong thonmau biet thu deptoc dephouse beautifulgiay the thao nugiay luoi nutạp chí phụ nữhardware resourcesshop giày lườithời trang nam hàn quốcgiày hàn quốcgiày nam 2015shop giày onlineáo sơ mi hàn quốcshop thời trang nam nữdiễn đàn người tiêu dùngdiễn đàn thời tranggiày thể thao nữ hcmphụ kiện thời trang giá rẻ