بریکنگ نیوز

وزن کم کرنے کا نسخہ

199690_5003166_updates-1.jpg

جن افراد کا وزن بڑھ جاتا ہے وہ خاصے پریشان دکھائی دیتے ہیں کیوں کہ وزن کم کرنا اور منے کا نام رکھانا آسان کام نہیں۔ یار لوگوں نےوزن کم کرنے کے بہانے اسے کمائی کا دھندہ بنا لیا ہے وہ بھانت بھانت کے نسخے پیش کرتے ہیں نسخہ کارگر ہو یا نہ ہو مگر بندے کے پاس رقم کا ہونا ضروری ہےلیکن اب خوش خبری ہو ان تمام افراد کو جو رقم خرچ کئے بغیر اپنا وزن کم کرنا چاہتے ہیں جی ہاں حاضر خدمت ہے اب ایک ایسا جدید سائنسی نسخہ جس پر آپ کا ایک دھیلا ، یہ دھیلا وہ نہیں جس کا ذکر شہباز شریف کرتے ہیں ، بھی خرچ نہیں ہو گا تو نسخہ نوٹ فرما لیں۔

سائنس دانوں نے جدید تحقیق کے بعد انکشاف کیا ہے کہ محبوب کی جدائی میں رونے سے وزن کم ہوتا ہے اور دل کو سکون ملتا ہے۔ ماہرین نے بتایا کہ رونے کے لئے بہترین وقت شام سات بجے سے رات دس بجے تک ہےتو روئے دل کی بھڑاس نکالئے وزن خود بخود کم ہو جائے گا یعنی نہ ہلدی لگے نہ پھٹکری رنگ چوکھا ہی چوکھا۔

اس تمہید کے بعد عرض ہے کہ وہ موٹی لڑکیاں جن کی شادی موٹاپے کی وجہ سے روکی ہوئی ہے انہیں ہمارے دوست حکیم شرارتی نے مشورہ دیا ہے کہ وہ ایک ناکام محبت کر لیں اور محبوب سے جدا ہو کر رو رو کے اپنا برا حال کر لیں تا کہ ان کا وزن تیزی سے کم ہو اور وہ دل کش دکھائی دینے لگیں دیکھئے فی زمانہ ہر شخص مصروف دکھائی دیتا ہے تصور جاناں کر کے بیٹھنے کے لئے گنی فرصت چاہیے جو مرزا غالب کو بھی میسر نہیں تھی وہ خود فرماتے ہیں کہ

جی ڈھونڈتا ہے پھر وہی فرصت کے رات دن

بیٹھے رہیں تصور جاناں کئے ہوئے

محبوب کی جدائی انسان کو کیک کچھ عطا کرتی ہے یہ اب بھی تحقیق طلب مسئلہ ہے ہمارے سماج میں اگر ایسا ہو جائے تو عموما ًلوگ محض شاعری کرنے پر اکتفا کرتے ہیں لیکن محبوب کی جدائی میں اشعار کہنے سے وزن تو کم نہیں ہوتا لہذا ایسے لوگوں کو حکیم شرارتی کا مشورہ ہے کہ وہ فی الحال شاعری ترک کر دیں اور رونے پر توجہ دیں تاکہ ان کا وزن کم ہو میر تقی میر کی مثال لے لیجئے وہ اسمار ٹ انسان تھے موٹاپا ان کے قریب سے بھی نہیں گزرا تھا اور اس کی وجہ صرف یہ تھی کو وہ ہر وقت روتے رہتے تھے اور اتنا روتے تھے کہ یہ ان کی وجہ شہرت بن گئی شعر ملاحظہ فرمائے۔

سوہانے میر کے آہستہ بولو

ابھی ٹک روتے روتے سوگیا ہے

میر صاحب رونے کے لئے باقاعدہ وقت نکالا کرتے تھےمثلا یہ شعر دیکھئے

جب رونے بیٹھتا ہوں تب کیا کسر رہے ہے

رومال دو دو دن تک ابر تر رہے ہے

گمان کیا جا سکتا ہے جن شکراً کی شاعری میں رونے کا عنصر غالب ہے وہ یقیناً دبلے پتلے ہوں گےہمارے بعض شعرا کی شاعری میں اب بھی رونے کا ذکر ملتا ہےاور بعض کو دیکھ کر یہ لگتا ہے کہ وہ اب روئے یا جب روئے پتہ وہ ایسا دبلا ہونے کی خواہش میں کرتے ہیں یا قدرتاً ایسے دکھائی دیتے ہیں۔

تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ رونے کے لئے بہترین وقت شام سات بجے سے رات دس بجے تک کا ہے ۔۔ہائے ہائے ظالم یہ تو پرائم ٹائم ہوتا ہے خاص طور پر خواتین اس دوران ڈرامے دیکھتی ہیں اور شوہر گھر آ جائے تو ڈرامے بازی بھی کرتی ہیں ۔حکیم شرارتی کی تجویز ہے کہ تحقیق کرنے والوں کو رونے کا وقت تبدیل کرنا چاہیے تا کہ بندے کا جب دل چاہے وہ تب رو لے۔

اس تحقیق نے کئی سوالات کو جنم دیا ہے اب یہ بھی بتایا جائے کہ وہ افراد جو دبلے پتلے ہیں اگر وہ محبوب کی جدائی میں رونے بیٹھ گئے تو کیا ان کا وزن بھی کم ہو گا۔ اگر ایسا ہوا تو مسئلہ بن جائے گا لہذا دبلے پتلے افراد کو محبت اور محبوب کی جدائی سے ایسے ہی گریز کرنا چاہیے جیسے بجلی کا محکمہ بجلی فراہم کرنے سے گریز کرتا ہےبہر حال زائد وزن والوں کا مسئلہ تو حل ہو گیا تو پھر جائے اور رونا شروع کر دیجیے۔

شیئر کریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Top

blog lam dep | toc dep | giam can nhanh

|

toc ngan dep 2016 | duong da dep | 999+ kieu vay dep 2016

| toc dep 2016 | du lichdia diem an uong

xem hai

the best premium magento themes

dat ten cho con

áo sơ mi nữ

giảm cân nhanh

kiểu tóc đẹp

đặt tên hay cho con

xu hướng thời trangPhunuso.vn

shop giày nữ

giày lười nữgiày thể thao nữthời trang f5Responsive WordPress Themenha cap 4 nong thonmau biet thu deptoc dephouse beautifulgiay the thao nugiay luoi nutạp chí phụ nữhardware resourcesshop giày lườithời trang nam hàn quốcgiày hàn quốcgiày nam 2015shop giày onlineáo sơ mi hàn quốcshop thời trang nam nữdiễn đàn người tiêu dùngdiễn đàn thời tranggiày thể thao nữ hcmphụ kiện thời trang giá rẻ