بریکنگ نیوز

پیپلزپارٹی نے گورنر سندھ عمران اسمعیل کے استعفی کا مطالبہ کردیا

188713_5887670_updates-1.jpg

پیپلزپارٹی نے گورنر سندھ عمران اسمعیل کے استعفی کا مطالبہ کردیا ہے۔ پیپلزپارٹی کی طرف سے یہ مطالبہ آج ایوان بالا(سینیٹ) اجلاس کے دوران سامنے آیا۔

سینیٹر رضاربانی نے ایوان میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ صوبہ سندھ کا گورنر حلف لینے کے بعد سے ایسا رویہ دکھا رہے ہیں جیسے وہ وزیراعلی ہیں۔گورنر سندھ ، سندھ کی تقسیم کی بات کر رہے ہیں۔

رضاربانی نے کہا ایوان بالا میں کھڑے ہوکر یہ پیغام دینا چاہتے ہیں کہ کوئی بھی سندھ کی تقسیم برداشت نہیں کریگا۔ صوبوں میں کوئی تقسیم یا تبدیلی نہیں ہونے دینگے۔

انہوں نے کہا کہ سوچے سمجھے منصوبے کے تحت تمام اختیارات پر حاوی ہونے کی کوشش ہو رہی ہے۔ گورنر کو یہ جرات کیسے ہوئی جس صوبے کا نمک کھائے اس کی تقسیم کی بات کرے؟

رضاربانی نے کہا اگر گورنر کو تقسیم کا شوق ہے تو عہدے سے استعفیٰ دے کر بات کرے۔ خبردار کر رہے ہیں کہ اس طرح کے اقدامات سے دور رہیں۔

سینیٹر شیری رحمان نے کہا گورنر سندھ عمران اسمعیل استعفی دیں ،وہ کس سے کس سے وفاداری نبھا رہے ہیں؟

شیری رحمان نے ایوان میں مطالبہ کیا کہ وزیر اعظم عمران خان کو طلب کیا جائے ۔ وزیر اعظم نو ماہ میں صرف ایک بار آئے ہیں۔ وزیر اعظم گورنر سندھ کے بیان پر وضاحت دیں۔

انہوں نے کہا کہ وفاق کو ٹکڑے ٹکڑے کرنے کی باتیں ہورہی ہیں۔تحریک انصاف حکومت ایوان اور نظام کے ساتھ بدتمیزی کررہی ہے۔ حکومت جان بوجھ کر پارلیمانی نظام کو خراب کررہی ہے۔

شیری رحمان نے کہا کہ وفاق کے خلاف سازشیں ہورہی ہیں۔ وزراء ایوان کی بجائے ٹی وی چینلز کو ترجیح دیتے ہیں۔ وزیر اعظم کے نہ پر ایوان میں پریشانی موجود ہے۔ وزیر اعظم کو بلانے کےلئے خط لکھیں۔

اس پر چیرمین سینیٹ نے کہا کہ وہ وزیر اعظم کو بلانے کےلئے خط لکھیں گے۔

مسلم لیگ ن کے مشاہد اللہ خان نے بھی پیپلزپارٹی کے موقف کی حمایت کرتے ہوئے صدر مملکت سے مطالبہ کیا کہ گورنر سندھ کو عہدے سے ہٹا دیا جائے۔ انہوں نے کہا گورنر سندھ جس صوبے کے حقوق کے لیے مقرر کیے گئے اس کی تقسیم کی بات کیسے کررہے ہیں۔

سینیٹر مولا بخش چانڈیو نے کہاسندھ کوئی مذاق نہیں جو سندھ کی تقسیم کی بات کرتے ہیں۔حکومت کا چہرہ دکھائیں نسل پرستی کی بات نہ کریں۔ہمارے وجود اور بقاء کی بات کرتے ہیں۔ ہم پورے سندھ کو کہیں گے کہ یہ نسل پرستوں کی حکومت ہے۔ پی ٹی آئی اپنی حکومت کی وضاحت کرے۔ یہ ملک کا نہیں ایک گروہ کا وزیر اعظم ہے۔دیکھتے ہیں کہ ایک گروہ کو وزیراعظم کب تک چلتا ہے؟

مولابخش چانڈیو نے کہا ایوان میں تحریک انصاف کے وزیروں والا حصہ اب قبرستان لگتا ہے۔ ایک بار کھل کے بتاؤ مقصد کیا ہے،پھر دیکھو سندھ والے آپ کے ساتھ کیا کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ گورنر سندھ عمران اسماعیل نے سندھ کی تقیسم سے متعلق ایم کیو ایم کے موقف کی حمایت کی تھی ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پی ٹی آئی اراکین نے بھی شاہ محمود قریشی سے گورنر سندھ عمران اسماعیل کی شکایت کی تھی ۔ پی ٹی آئی اراکین صوبائی اسمبلی نے کہا گورنر سندھ عمران اسماعیل نے ایم کیو ایم کے موقف کی حمایت کرکے پی ٹی آئی کا مورال ختم کردیاہے۔

پی ٹی آئی ارکان کا کہنا ہے کہ گورنر کے موقف کے بعد سندھ میں خطرناک رد عمل آسکتا ہے، ہم علاقوں میں کیسے جائیں؟ عوامی رد عمل کا ہم سامنا نہیں کرسکتے،گورنر سندھ عوام سے معافی مانگیں۔

واضح رہے گورنر سندھ عمران اسماعیل نے گزشتہ روز سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اردو اور سندھی زبان میں اپنا پیغام جاری کیا تھا۔

شیئر کریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Top

blog lam dep | toc dep | giam can nhanh

|

toc ngan dep 2016 | duong da dep | 999+ kieu vay dep 2016

| toc dep 2016 | du lichdia diem an uong

xem hai

the best premium magento themes

dat ten cho con

áo sơ mi nữ

giảm cân nhanh

kiểu tóc đẹp

đặt tên hay cho con

xu hướng thời trangPhunuso.vn

shop giày nữ

giày lười nữgiày thể thao nữthời trang f5Responsive WordPress Themenha cap 4 nong thonmau biet thu deptoc dephouse beautifulgiay the thao nugiay luoi nutạp chí phụ nữhardware resourcesshop giày lườithời trang nam hàn quốcgiày hàn quốcgiày nam 2015shop giày onlineáo sơ mi hàn quốcshop thời trang nam nữdiễn đàn người tiêu dùngdiễn đàn thời tranggiày thể thao nữ hcmphụ kiện thời trang giá rẻ