بریکنگ نیوز

نواز شریف کی سزا کے خلاف مرکزی اپیل کی سماعت 19جون تک ملتوی

197905_2998041_updates.jpg

اسلام آباد ہائیکورٹ نے العزیزیہ اسٹیل ملز ریفرنس میں نواز شریف کی سزا کے خلاف مرکزی اپیل کی سماعت 19جون تک ملتوی کردی ۔

پیپر بک مکمل نہ ہونے کے باعث سماعت آج پھر ملتوی کر دی گئی۔

نوا زشریف کے وکیل خواجہ حارث نے عدالت سے استدعا کی کہ رمضان کے بعد کی کوئی تاریخ رکھ لیں۔ عدالت نےخواجہ حارث کی استدعا منظور کرتے ہوئے اپیل پر سماعت 19 جون تک ملتوی کر دی۔

کوٹ لکھپت جیل لاہور میں قید ہونے کے باعث نواز شریف خود پیش نہیں ہوئے۔

کیس کی سماعت اسلام آباد ہائی کورٹ کے ڈویژنل بنچ نے کی ۔ بنچ میں جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی شامل ہیں۔

یاد رہے 23اپریل کو ہونے والی گذشتہ سماعت مقدمے کی پیپر بک نامکمل ہونے کے باعث ملتوی کر دی گئی تھی ۔ عدالت نے آج پیپر بک مکمل کر کے لانے کا حکم دیا تھا۔ گزشتہ سماعت میں عدالت نے ہدایت کی تھی کہ پیپر بک مکمل ہونے پر کاروائی کا آغاز کیا جائے گا۔

نواز شریف کے وکیل خواجہ حارث نے عدالت کو بتایا تھا کہ پیپر بک کے بہت سارے صفحات بھی بے ترتیب ہیں۔

عدالت نے پیپر بک کو ترتیب دینے کے لیے خواجہ حارث کے معاون وکیل منور اقبال دُگل اور نیب کے ایک نمائندے کو شامل ہونے کی ہدایت کی تھی ۔

جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیے تھے کہ ایک مرتبہ دستاویزات مکمل ہونے پر کارروائی کا آغاز کیا جائے گا۔

گزشتہ سماعت میں سابق وزیراعظم نواز شریف کے خلاف العزیزیہ ریفرنس میں مقدمہ سے متعلق کچھ دستاویزات مسنگ ہونے کا انکشاف بھی ہواتھا ۔

یہ انکشاف سابق وزیراعظم نوازشریف کے وکیل خواجہ حارث نےالعزیزیہ ریفرنس میں سزا کے خلاف اپیل کی سماعت کے دوران 23اپریل کو کیا تھا۔ خواجہ حارث نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیپر بکس میں کچھ دستاویزات شامل نہ ہونے کی نشاندہی کی۔

سابق وزیراعظم نواز شریف کے وکیل خواجہ حارث نے کہاتھا کہ پیپر بکس میں بہت سی دستاویزات مسنگ ہیں، موجود نہیں ہیں۔ پیپر بکس کو ابھی درست کرنے کی ضرورت ہے۔

شیئر کریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Top

blog lam dep | toc dep | giam can nhanh

|

toc ngan dep 2016 | duong da dep | 999+ kieu vay dep 2016

| toc dep 2016 | du lichdia diem an uong

xem hai

the best premium magento themes

dat ten cho con

áo sơ mi nữ

giảm cân nhanh

kiểu tóc đẹp

đặt tên hay cho con

xu hướng thời trangPhunuso.vn

shop giày nữ

giày lười nữgiày thể thao nữthời trang f5Responsive WordPress Themenha cap 4 nong thonmau biet thu deptoc dephouse beautifulgiay the thao nugiay luoi nutạp chí phụ nữhardware resourcesshop giày lườithời trang nam hàn quốcgiày hàn quốcgiày nam 2015shop giày onlineáo sơ mi hàn quốcshop thời trang nam nữdiễn đàn người tiêu dùngdiễn đàn thời tranggiày thể thao nữ hcmphụ kiện thời trang giá rẻ