بریکنگ نیوز

سینیٹ کمیٹی کی اسلام آبادمیں تعلیم کے مزید منصوبے شروع نہ کرنے کی انوکھی سفارش

School-education-1.jpg

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے تعلیم نے وفاق کے زیر انتظام اسکولوں کی تعمیر کے جاری منصوبوں پر کام جاری رکھنے اور مزید منصوبے شروع نہ کرنے کی انوکھی سفارش کی ہے۔

حکام وزرات تعلیم کا کہناہے کہ یہ سفارش قابل عمل نہیں ہے، اس سے تعلیم پر منفی اثرات مرتب ہوں گے۔ سینیٹر نعمان وزیر نے کہا پہلے سے موجود اسکولوں کی مرمت کی جائے پھر نئے اسکول بنائے جائیں۔

سینیٹر راحیلہ مگسی کی زیر صدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے تعلیم کے اجلاس میں وزرات تعلیم کے حکام نے بجٹ پر بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ آئندہ مالی سال کے لیے وزارت تعلیم نے 4 ارب 97 کروڑ سے زائد بجٹ کی ڈیمانڈ کی ہے۔

وزارت کے تحت 8 پراجیکٹس اس وقت جاری ہیں، 12 پراجیکٹس کی منظوری ہوچکی جبکہ 13 پراجیکٹس کی ابھی منظوری ہونا باقی ہے۔

کمیٹی اجلاس میں سینیٹر نعمان وزیر نے کہا کہ آپ نئے تعلیمی ادارے بنارہے ہیں جو موجود ہیں انکی مرمت کا کام کون دیکھے گا؟ پہلے اسلام آباد کے 423 اسکولوں کی مرمت کا کام کروائیں۔ ان میں سے اکثر اسکولوں کی حالت خراب ہو رہی ہے ۔ جب تک وہ ادارے ٹھیک نہ ہوں قائمہ کمیٹی نئے ادارے بنانے سے روکے۔

یہ بھی پڑھیے:سندھ میں محکمہ تعلیم کا ایوننگ اسکول بند کرنے کا فیصلہ

حکام وزرات تعلیم نے کہا کہ یہ سفارش قابل عمل نہیں اس سے تعلیم پر منفی اثرات مرتب ہوں گے، کل کہا جائے گا کہ آؤٹ آف اسکول بچوں کے لیے کیا کیا گیا ہے؟

اجلاس کے دوران وزارت تعلیم حکام اور اراکین کمیٹی کے درمیان تلخ کلامی بھی ہوئی۔

شیئر کریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Top

blog lam dep | toc dep | giam can nhanh

|

toc ngan dep 2016 | duong da dep | 999+ kieu vay dep 2016

| toc dep 2016 | du lichdia diem an uong

xem hai

the best premium magento themes

dat ten cho con

áo sơ mi nữ

giảm cân nhanh

kiểu tóc đẹp

đặt tên hay cho con

xu hướng thời trangPhunuso.vn

shop giày nữ

giày lười nữgiày thể thao nữthời trang f5Responsive WordPress Themenha cap 4 nong thonmau biet thu deptoc dephouse beautifulgiay the thao nugiay luoi nutạp chí phụ nữhardware resourcesshop giày lườithời trang nam hàn quốcgiày hàn quốcgiày nam 2015shop giày onlineáo sơ mi hàn quốcshop thời trang nam nữdiễn đàn người tiêu dùngdiễn đàn thời tranggiày thể thao nữ hcmphụ kiện thời trang giá rẻ