بریکنگ نیوز

وان گوگ کے پورٹریٹ

3eac77af-9824-4f6b-861f-4a6067cd3210.jpg

محمد وسیم

وان گوگ کے ہر پورٹریٹ میں ایک جادو ہے, ایک طلسم جو مجھے برس ہا برس پیچھے لے جاتا ہے. اس پس منظر میں جہاں میں نے پہلی بار سانس لیا. زندگی کی پہلی رت دیکھی. لیل و نہار کا تجربہ کیا. سورج اور چاند کا مشاہدہ کیا. درختوں کے پتوں کو رنگ بدلتے اور آسمان سے پانی کے قطروں کو برستے دیکھا. زندگی کی پہلی دھنگ دیکھی اور ہریالے کی باس سونگھی. میرے سامنے میرا گاؤں نت کلاں پھیلا ہے. حد نگاہ زرد دھان کے کھیت لہلہا رہے ہیں. نیلکوں دھندلکا ہے. رات کی سیاہی سارے میں گھل رہی ہے. زمرد رنگ سبزے اور گیلی مٹی کی مہک ہے. پرندے نشیمن کو لوٹ رہے ہیں. آسمان ستاروں سے پر ہے. ایک وحشت ناک سناٹا ہے. پھر جنگلی گھاس کے قطعوں میں جھینگر بولنے لگتا ہے اور بیل کے گلے کی گھنٹی بجنے لگتی ہے. دور کسی چھپڑ تلے ریڈیو کی مدھم آواز اٹھتی ہے. اکرم راہی سر لگاتا ہے. ‘ٹوٹے دلاں دے علاج نیوں ہندے وے سونیاں اس جگ تے.’ آج مجھے گاؤں چھوڑے پندرہ برس گزر چکے. وقت کے ان دو نقطوں کے درمیان بے حد طویل فاصلہ ہے لیکن تمام فاصلہ سمٹ چکا ہے اور میرا گاؤں میرے سامنے زندہ ہے. کیا وقت منجمند ہے یا رواں ہے؟ کیا ماضی, حال اور مستقبل ایک ہی ہیں؟ اگر نہیں تو پھر ہر پل, ہر لمحہ موجود انسان ماضی میں کیوں جیتا ہے اور مستقبل کی منصوبہ سازی میں کیوں رہتا ہے؟ شاید وقت کائنات کا سب سے بڑا راز ہے؟

شیئر کریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Top

blog lam dep | toc dep | giam can nhanh

|

toc ngan dep 2016 | duong da dep | 999+ kieu vay dep 2016

| toc dep 2016 | du lichdia diem an uong

xem hai

the best premium magento themes

dat ten cho con

áo sơ mi nữ

giảm cân nhanh

kiểu tóc đẹp

đặt tên hay cho con

xu hướng thời trangPhunuso.vn

shop giày nữ

giày lười nữgiày thể thao nữthời trang f5Responsive WordPress Themenha cap 4 nong thonmau biet thu deptoc dephouse beautifulgiay the thao nugiay luoi nutạp chí phụ nữhardware resourcesshop giày lườithời trang nam hàn quốcgiày hàn quốcgiày nam 2015shop giày onlineáo sơ mi hàn quốcshop thời trang nam nữdiễn đàn người tiêu dùngdiễn đàn thời tranggiày thể thao nữ hcmphụ kiện thời trang giá rẻ