بریکنگ نیوز

ایشائی تہذیبوں کے مابین باہمی ہم آہنگی، امن اور خوشحالی مشترکہ تجربات سے ہی ممکن ہے: صدر سنگا پور حلیمہ یعقوب

3.jpg

(خصوصی رپورٹ): سنگا پور کی صدر حلیمہ یعقوب نے رواں ماہ چین میں منعقدہ کانفرنس برائے ڈائیلاگ آف ایشئین سویلائزیشن کے انعقاد سے قبل ایک انٹرویو میں اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ ایشئین سویلائزیشن دائیلاگ کانفرنس کا انعقاد موجودہ حالات میں ایک اہم ترین پیش رفت کی صورت دنیا کے سامنے موجود ہے جہاں عالمی قیادت بالخصوص ایشائی ممالک کی قیادت تمام ممکنہ عوامل تجربات اور ایشوز کے حوالے سے ایک مثبت گفتگو اور ڈائیلاگ کا حصہ بن کر یہ فکر پیدا کر سکتی ہے کہ کس طرح سے باہمی امن، ہم آہنگی خوشحالی اور اتحاد کو یقینی بنا سکتے ہیں ۔صدر سنگا پور حلیمہ یعقوب نے انٹرویو میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایشائی ممالک کے مابین باہمی روابط اور ہم آہنگی زمانہ قدیم سے ہی چلی آ رہی ہے۔ اور گلوبلائزیشن کے آغاز سے ایشائی ممالک کا یہ تہذیبی ارتقاء اور تہذیبی تعلق دنیا کے دیگر ممالک تج کامیابی سے پھیلا ہے اور اس باہمی مشترکہ پھیلائو کے علمی، ثقافتی، تجارتی اور ترقیاتی مواقعوں سے ہر ایک تہذیب نے بھر پور انداز میں استعفادہ حاصل کیا ہے۔ اس باہمی ہم آہنگی سے جہاں ایشائی ممالک نے ترقی اور ڈیویلپمنٹ یقینی بنائی ہے وہیں عالمی خوشحالی، عالمی ڈیویلپمنٹ اور عالمی جدت پرازی کے حوالے سے بھی ایک ام ترین پیش رفت ثابت ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایشائی ممالک کے مابین باہمی ثقافتی تبادلوں جو دیگر شعبوں میں باہمی معاونت اور عملی تعاون کو فروغ دیتے ہیں اس مشترکہ تجربات کی مدد سے نہ صرف سائنسی اور ٹیکنالوجیز کی ترقی میں پیش رفت حاصل ہو ئی ہے بلکہ ان باہمی تجربات کی مدد سے مختلف تہذیبوں اور ثقافتوں کو ایک دوسرے کو سمجھنے کا موقع حاصل ہوا ہے۔ اور یہ باہمی آہنگی یہ وہ بنیادی امر ہے جسکے باعث مختلف تہذیبی روایات کے حامل یہ ممالک باہمی روابط کو مضبوط کرنے میں ایک دوسرے کے بھر پور مدد گار ثابت ہوئے ہیں ۔ اور اسی باہمی روابط اور باہمی تعاون کے جذبے کے تحت یہ ممالک باہمی مشترکہ مفادات میں زمانہ قدیم سے ہی ایک دوسرے کیساتھ منسلک رہے ہیں ۔ حلیمہ یعقوب نے چینی ثقافتی عوامل کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ چین نے زمانہ قدیم سے ہی ایشائی ممالک کی تجارت اور عملی تعاون کو ہمیشہ سے جاری رکھا ہے۔ چینی عوام نے ہمیشہ سے ہی انسانی جذبات کو مقدم جانتے ہوئے انسانیت کی خدمت کو اولیت دی ہے۔ چین زمانہ قدیم سے ہی چار بنیادی ایجادات کے حوالے سے شہرت رکھے ہوئے ہے جن میں کمپاس، پیر ، پرنٹنگ اور گن پائوڈر شامل ہیں چین میں تانگ عہد کے دوران چنگان ایک بڑا تجارتی مرکز کے حوالے سے ایک بڑے شہر کی شہرت رکھتا تھا۔ اور اس تجارتی مرکز کا رخ سنٹرل ایشیا اور دیگر ایشائی ممالک کے لوگ تجارتی فروغ کے حوالے سے کرتے تھے۔ اسی طرح سے ان باہمی روابط اور عملی تعاون کے سبب چاینئز فلاسفی زمانہ قدیم سے ہی دنیا کے کئی ممالک تک کامیابی سے پہنچی، اس حوالے سے مشرقی ایشیا کیء ممالک نے چینی ثقافت اور رسوم و رواج کو بڑی حد تک اپنایا، اسی طرح سے بیشتر ایشائی ممالک اور معاشروں میں کنفوشس کے نظریات کو بھر پور انداز میں تقویت حاصل ہوئی، اور اس حوالے سے ایشائی ممالک اور تہذیبوں سے جس خوبصورتی سے ایک دوسرے کے نظریات اور کلچر و ثقافت کو اپنایا اس کی مثال دنیا کے کسی دوسرے خطے میں نہیں ملتی۔ حلیمہ یعقوب نے کہا سنگا پور کی مثال دنیا میں سب کے سامنے ہے سنگا پور مختلف تہذیب وتمدن سے منسلک لوگوں کا ملک ہے جہاں پر مختلف نسلوں اور مذہبی رجحانات کے لوگ مکمل ہم آہنگی کیساتھ رہتے ہیں ۔ انہوں نے کہا سنگا پور میں بسنے والے لوگوں کے لیے نسل، زبان اور مذہب کے حوالے سے ایک قومیت کے ضمن میں مختلف ایشوز کا سامنا رہا ہے۔ اور انہی عوامل کو دیکھتے ہوئے سنگا پور کے جدِ امجد نے ملک میں ایک کثیر الجہتی نسل اور مذہبی رجحانات کے حوالے سے لچکدار نظریات کی بنیاد رکھی اور باہمی ہم آہنگی کو فروغ دیتے ہوئے سنگا پور کے آئین و قانون کی بنیاد رکھی گئی، تاکہ سنگا پور میں بسنے والے تمام قومیتوں کے لوگوں اور نسلوں کے لوگوں کو متفقہ طور پر ایک مشترکہ اپناعیت کا حساس یقیینی بنایا جا سکے۔ اور لوگوں کو زندگی میں آگے بڑھنے کے حوالے سے بنا ء کسی تفریق و رنگ و نسل یکساں انداز میں مواقع حاسل ہوں، انہوں نے کہا کہ مختلف قومیتوں اور نسلوں کے لوگوں کے مابین ہم آہنگی ایک چانس کی صورت یقینی بنانا بہت مشکل ہے۔ اس کے لیے ایک انتھک محنت اور پالیسی سازی کی ضرورت ہے، انہوں نے واضح کیا کہ اگرچہ سنگا پور میں بسنے والے بیشتر قومیتیں اپنا جداگانہ مزہبی رنگ برقرار رکھے ہوئے ہیں وہیں سنگا پور کی حکومت ایک قومی تشخص کو یقینی بنائے رکھنے کے حوالے سے پر عزم ہے۔ انہوں نے کہا کہ سنگاپور نے ملک میں قومی تشخص کو یقینی بنانے کے لیے مساوات، شفاف، پالیسز، اور میرٹ کو ہر شعبہ زندگی میں یقینی بنایا ہے۔ ہم نحثیت قوم سنگا پور میں کثیر الجہتی تغیر کو سنگا پور کی طاقت بنائے ہوئے ہیسنگا پور میں جس طرح سے مختلف قومیتوں اور رنگ و نسل کے لوگ یکجان انداز میں باہمی اتفاق رائے اور قومی ہم آہنگی کو یقینی بنائے ہوئے ہیں اور ملک میں اقلیتوں بشمول، غیر چائینیز کو کسی بھی صورت کسی قسم کے استعصال اور اکثریتی قومیتوں کے ہاتھوں یرغمال بنائے رکھے جانے کے حوالے سے عوامل پر کنٹرول رکھا جاتا ہے تاکہ کسی بھی سطع پر اقلیتیں ممکنہ طور پر اکثریتی گروپس کے ہاتھوں استعصال کا سامنا نہ ہو، حلیمہ یعقوب نے کہا کہ سنگا پور اس حوالے سے بھی اک منفرد ملک ہے جہاں پراکثریتی آبادی چایئنیز پر مشتمل ہے، لیکن پھر بھی ہم اپنے ملک کو ایک کثیر القومیتی ملک کے طور پر دیکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگلے سال سنگا پور چین کساتھ سفارتی تعلقات کے تیس سال مکمل ہونے کے حوالے سے منا رہا ہے۔ باہمی تعلقات کے حوالے سے حلیمہ یعقوب نے کہا کہ سنگا پور اور چین کے مابین دو طرفہ سفارتی تعلقات گزشتہ تیس سالوں سے مضبوط سے مضبوط ہو رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ 2015میں سنگا پور اور چین کے مابین آل رائونڈ کوآریٹو پارٹنرشپ پروگرام کا آغاز کیا گیا تاکہ تمام شعبوں میں بامی عملی تعاون کو مستحکم کیا جا سکے۔ دونوں ممالک کے مابین باہمی اقتصادی تعاون اور معاونت کے مثبت نتائج مرتب ہو رہے ہیں ۔ چین اور سنگاپور کے مابین فری ٹریڈ معاہدہ 2008میں طے پایا، اور اس معاہدے کو گزشتہ سال ہی اپ گریڈ کیا گیا ہے۔ انہوںنے کہا کہ سنگا پور چین کے بیلٹ اینڈ روڈ پروگرام کو بھر پور سپورٹ کر رہا ہے۔ سنگا پور چی نکیساتھ تین بڑے پراجیکٹس بشمول شوزو انڈسٹریل پارک، تیانجن ایکو سٹی، اور چونگ کیانگ کونیکٹو پراجیکٹس پر حکومتی سطع پر تعاون کو بڑھا رہے ہیں اور دونوں ممالک مختلف شعبوں میں باہمی تعاون کو تیزی سے فروغ دے رہے ہیں ۔ چین اور سنگا پور کے مابین تعاون اس امر کی عکاسی کرتا ہے کہ چین بیرونی دنیا کے ممالک کیساتھ باہمی مفادات کو یقینی بناتے ہوئے بنا کسی تفریق کے عملی تعاون کو بڑھا رہا ہے، اور چین عالمی سطع پر بناء کسی تفریق رنگ و نسل باہمی مفادات اور دو طرفہ عملی تعاون کے فروغ کے حوالے سے تعلقات کو فروغ دے رہا ۔

شیئر کریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Top

blog lam dep | toc dep | giam can nhanh

|

toc ngan dep 2016 | duong da dep | 999+ kieu vay dep 2016

| toc dep 2016 | du lichdia diem an uong

xem hai

the best premium magento themes

dat ten cho con

áo sơ mi nữ

giảm cân nhanh

kiểu tóc đẹp

đặt tên hay cho con

xu hướng thời trangPhunuso.vn

shop giày nữ

giày lười nữgiày thể thao nữthời trang f5Responsive WordPress Themenha cap 4 nong thonmau biet thu deptoc dephouse beautifulgiay the thao nugiay luoi nutạp chí phụ nữhardware resourcesshop giày lườithời trang nam hàn quốcgiày hàn quốcgiày nam 2015shop giày onlineáo sơ mi hàn quốcshop thời trang nam nữdiễn đàn người tiêu dùngdiễn đàn thời tranggiày thể thao nữ hcmphụ kiện thời trang giá rẻ