بریکنگ نیوز

گردے کی پتھری وجوہات اور بچاو

WhatsApp-Image-2019-04-03-at-10.11.05-PM.jpeg

ڈاکٹر فرقان علی

گردے میں پتھری سے بچاؤ کے لئے کن ہدایات پر عمل کرنا چاہیے

پتھری سے بچاؤ کے لیے درج ذیل ہدایات پر عمل کرنے سے گردے کی پتھری سے بچا جا سکتا ہے

پانی کی مقدار

آپ کو کم سے کم اتنا پانی پینا چاہیے کہ آپ کو دو سے ڈھائ (2-2.5 ) لیٹر تک پشاب آ جائے یعنی تین سے چار لیٹر پانی پئیں. زیادہ پیشاب آنے سے کیلشیم اوکسلیٹ جو کہ گردوں میں پتھری کا باعث بنتا ہے پیشاب کے اندر نہیں ٹھہر سکتا اور خارج ہو جاتا ہے
اسی طرح یورک ا یسڈ کی وجہ سے بننے والی پتھری بھی پانی کی زیادہ مقدار پینے سے نکل جاتی ہے . عام طور پر پتھری رات کے وقت زیادہ بنتی ہے اس لیے آپ کو چاہیے کہ آپ شام میں پانی زیادہ پیئیں تا کہ آپ کو رات کو ایک دفعہ اٹھ کر پیشاب کرنا پڑے اور جب آپ اٹھے تو آپ مزید ایک گلاس پانی پی لیں.

سوڈیم یا نمک کی مقدار کتنی کم کرنی چاہیے:

سوڈیم نمک کی ایک قسم ہے. سوڈیم اور کیلشیم پیشاب میں ساتھ ساتھ خارج ہوتے ہیں اگر ہم سوڈیم کی مقدار کو خوراک کے اندر روزانہ چوبیس گھنٹوں میں 2 گرام سے کم کردیتے ہیں تو پیشاب میں کیلشیم کی مقدار کم ہوجاتی ہے اور پتھری بننے کا اندیشہ بھی کم ہوجاتا ہے ‏. ایک چائے کے چمچ میں نمک جو کہ اوپر سے برابر کیا ہوا ہو اس میں چھ گرام نمک یعنی سوڈیم کلورائیڈ ہوتا ہے اور یہ دو گرام سوڈیم کے برابر ہوتا ہے

پتھری بننے میں گوشت کی کیا اہمیت ہے:

زیادہ گوشت کے استعمال سے کئی طریقوں سے پتھری کا خطرہ بڑھ جاتا ہے جیسا کہ خون میں تیزابیت بڑھ جاتی ہے جس سےہڈیوں سے کیلشیم زیادہ نکلتا ہے اور پیشاب میں کیلشیم کی مقدار زیادہ ہو جاتی ہے اور سٹریٹ (citrate) کی مقدار بھی کم ہوجاتی ہے .گوشت ہضم ہونے کے بعد یورک ایسڈ (Uric Acid) بناتا ہے جس سے یورک ایسڈ کی پتھری بنتی ہے . کولڈ ڈرنکس کے اندر فروکتوز (Fructose ) جو ایک قسم کی شکر ہوتی ہے بہت زیادہ مقدار میں پائی جاتی ہے .فروکتوز (Fructose ) سے یورک ایسڈ بنتا ہے اور یورک ایسڈ کی پتھری بنتی ہے

کھانے میں کیلشیم کی مقدار

عام تاثر یہ پایا جاتا ہے کہ دودھ یا دودھ سے بنی ہوئی چیزوں کی وجہ سے کیلشیم کی مقدار زیادہ ہو جاتی ہے اور پتھری بننے کا سبب بنتی ہے درحقیقت یہ درست نہیں ہے کیونکہ جو کھانے کے اندر کیلشیم پایا جاتا ہے وہ آنتوں کے اندر موجود آگزیلیٹ کے ساتھ جڑ جاتا ہے اور اس کو جذب ہونے سے روک لیتا ہے اور پتھری بننے سے روک لیتا ہے . اس کے برعکس کیلشم کی گولیاں اگر کھانے کے ساتھ نہ کھائی جائیں تو پتھری بننے کا سبب بنتی ہے . لہذا یہ گولیاں کھانے کے درمیان میں کھانی چاہیے ایک سروے کے مطابق ایک دن کے اندر مرد 1 ہزار ملی گرام اور عورتیں 1200 ملی گرام تک کیلشیم استعمال کر سکتی ہیں

کیا وٹامن ڈی استعمال کیا جا سکتا ہے

جی ہاں اگر آپ کو وٹامن ڈی کی کمی ہے تو آپ یہ استعمال کر سکتے ہیں اس سے آپ کے اندر کیلشیم کی مقدار اتنی زیادہ نہیں ہوگی کہ پتھری بننے کا سبب بنے

آئیے اب ہم مختلف قسم کی پتھریوں کے بارے میں جانتے ہیں کہ وہ کس وجہ سے بنتی ہیں اوران سے بچنے کے لیے کیا کرنا چاہیے

یورک ایسڈ اسٹون کی بننے کی وجہ پیشاب میں تیزابیت کی زیادتی ہے یعنی یورن پی ایچ کا 5.5 سے کم ہو جانا. شوگر اور موٹاپا کے مریضوں میں , زیادہ گوشت کا استعمال اور لمبے عرصے کے پیچس رہنے کی وجہ سے پیشاب کی تیزابیت میں اضافہ ہو جاتا ہے . اس کے علاوہ اگر یورک ایسڈ کی مقدار خون میں پیدائشی طور پر یا کسی کینسر یا گٹھیا کی بیماری کی وجہ سے یا کچھ دوائیوں کی وجہ سے زیادہ ہو جائے تو گردے میں پتھری کا باعث بنتی ہے

یورک ایسڈ کی پتریوں کو بننے سے روکنے کے لیے جن چیزوں سے اجتناب کرنا ضروری ہے ان میں گردے ,جگر, دل اور دماغ کا گوشت شامل ہیں اس کے علاوہ چھوٹا گوشت, مرغی, بڑا گوشت, مختلف اقسام کی مچھلی کا گوشت, پالک ,مٹر, گوبھی, کھمبی ,کھمبی, لوبیا اور دالوں سے اجتناب بھی ضروری ہے

. وہ دوائیاں جن کی وجہ سے کیلشیم اوکسلیٹ کی پتھری بنتی ہیں ان میں پشاب آور دوائی,(diuretics) ,وٹامن ڈی , سٹیرائڈز, کیلشم کی گولیاں, معدے کے شربت, Fungus کے علاج کے لئے استعمال ہونے والی دوای (Amphotericin) اور مرگی کے لیے استعمال ہونے والی دوای ٹوپیرامیٹ(Topiramate) شامل ہیں.

وہ خوراک جس میں آگزیلیٹ کی مقدار زیادہ ہوتی ہے اور جس کا اجتناب ضروری ہے ان میں سبز پیاز, چکندر, سبز پھلیاں , پالک اور ساگ کی مختلف اقسام, ‏ چاکلیٹ , کوکوا (cocoa), سبز دھنیا ,عربی کے پتے(collard green) ,ککروندا (Dandelion green),سرسوں کا ساگ, اسکارول (Escharole) جو کہ ایک چوڑے پتوں والی سبزی ہے اور سلاد کے طور پر استعمال ہوتی ہے, کیل(Kale) ,جو کہ گوبھی کی ایک قسم ہے, شامل ہیں

اس کے علاوہ مالٹے اور لیموں کے چھلکے, انجیر , کشمش ,املہ ,فرنگی انگور (Goose berry ),بلیک بیری ,بلو بیری, اسٹرابیری ,رس بیری ,پیٹھا ,ڈرائی فروٹ ,سویابین سے تیار کردہ پیٹھی , روباب (Rhubab) ,(Sorrel) کھٹے گھاس یا چوکر یا چکر کے اندر , آگزیلیٹ کا لیول زیادہ ہوتا ہے اور زیادہ استعمال سے پتھری کا باعث بنتا ہے

تیسری قسم کی پتھری کیلشیئم فاسفیٹ کی وجہ سے بنتی ہے اس کے بننے کی وجہ چھوٹے پیشاب کا بار بار انفیکشن ہونا ہے اس میں کچھ خاص قسم کے جراثیم پیشاب کی تیزابیت کم کردیتے ہیں اور پتھری کا باعث بنتے ہیں. اس کے تدارک کے لیے پیشاب کے انفیکشن کو کنٹرول کرنا اور بار بار انفیکشن کی وجہ تلاش کرنا ضروری ہے عام طور پر استعمال ہونے والے کچھ سیرپ جیسا کہ سٹرالکا(citralka) سیرپ یا کچھ کرینبیری کے بنے ہوئے ساشے اس قسم کی پتھریوں کو بڑھا دیتے ہیں اس لیے ان کا بے دریغ استعمال نقصان دہ ہو سکتا ہے

یہ جاننے کے لیے کی پتھری بار بار کیوں بنتی ہے اس کے لیے آپ کو اپنے ڈاکٹر کی ہدایت کے مطابق چوبیس گھنٹے کا پیشاب اکٹھا کرنا ہوتا ہے اور اس کے اندر سوڈیم, کیلشیم فاسفورس ,آگزیلیٹ, یورک ایسڈ, کریٹینین, پی ایچ اور سٹریٹ وغیرہ کا لیول جاننا ضروری ہے اسی طرح خون کے اندر پی ٹی ایچ , یورک ایسڈ, شوگر, کیلشیم اور فاسفورس کی مقدار جاننا ضروری ہے تاکہ مزید پتھری کو بننے سے روکا جائے اور گردوں کو ضائع ہونے سے بچایا جائے

بعض لوگوں کا خیال ہے کہ چاول ,گندم , رائی (Rye) اور جو(barley) کی وجہ سے گردے میں پتھری بنتی ہے. درحقیقت یہ درست نہیں کیوں کہ یہ چیزیں فائبر اور ‏ فایٹیٹ سے بھرپور ہیں اور انتوں کے اندر کیلشیم اور آگزیلیٹ کے ساتھ جوڑ کر خون میں اس کی مقدار کم کرتے ہیں اور پتھری سے بچاتے ہیں

ڈاکٹر فرقان علی
نیفرولوجسٹ/ ٹرانسپلانٹ فزیشن
انچارج نیفرولوجی یونٹ
فیڈرل گورنمنٹ پولی کلینک ہسپتال، اسلام آباد

شیئر کریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Top

blog lam dep | toc dep | giam can nhanh

|

toc ngan dep 2016 | duong da dep | 999+ kieu vay dep 2016

| toc dep 2016 | du lichdia diem an uong

xem hai

the best premium magento themes

dat ten cho con

áo sơ mi nữ

giảm cân nhanh

kiểu tóc đẹp

đặt tên hay cho con

xu hướng thời trangPhunuso.vn

shop giày nữ

giày lười nữgiày thể thao nữthời trang f5Responsive WordPress Themenha cap 4 nong thonmau biet thu deptoc dephouse beautifulgiay the thao nugiay luoi nutạp chí phụ nữhardware resourcesshop giày lườithời trang nam hàn quốcgiày hàn quốcgiày nam 2015shop giày onlineáo sơ mi hàn quốcshop thời trang nam nữdiễn đàn người tiêu dùngdiễn đàn thời tranggiày thể thao nữ hcmphụ kiện thời trang giá rẻ