بریکنگ نیوز

چیرمین نیب کی غیر اخلاقی ویڈیو

nab.jpg

حریر عٹمان غازی

فاروق نول اور ان کی اہلیہ طیبہ عرف کرن شہریوں سے جعل سازی کے تحت رقم بٹورنے کے الزام میں نیب تفتیش کا سامنا کررہے ہیں، یہ وہی طیبہ ہیں کہ جن سے چیئرمین نیب کے ہمراہ گفتگو کی وڈیوز اور آڈیوز لیک کی گئی ہیں۔

چیئرمین نیب کا یہ اسکینڈل نیوزون ٹی وی نے بریک کیا اور بعد میں اپنی ہی خبر کو حقائق کے منافی قرار دے کر روک دیا، ان آڈیوز اور وڈیوز میں حقائق کے منافی کیا ہے، عمران خان کے معاون خاص طاہر اے خان کے ادارے نیوزون ٹی وی نے اس کی کوئی وضاحت نہیں کی جبکہ نیب نے اس اسکینڈل کی تردید کرتے ہوئے اسے من گھڑت تو کہا مگر آڈیوز اور وڈیوز کے متن سے متعلق کوئی وضاحت نہیں کی گئی، جہاں پی ٹی آئی کے اہم حلقوں تک رسائی رکھنے کا بتائی جانے والی خاتون طیبہ ہراسانی کے اپنے مؤقف پر قائم ہیں وہیں ان کے شوہر فاروق کا جیل سے وڈیو بیان جاری کروایا گیا ہے جس میں وہ اپنی بیوی بچے چیئرمین نیب پر قربان کرنے کی بات کررہے ہیں۔

اس دلچسپ صورت حال کے کئی پہلو ہوسکتے ہیں، پہلا یہ کہ چیئرمین نیب نے خاتون طیبہ کے شوہر فاروق کو گرفتار کرکے ان کو ہراساں کیا جو انتہائی بداخلاقی اور جرم ہے، دوسرا یہ کہ خاتون طیبہ نے چیئرمین نیب کو اس جرم اور غیراخلاقی حرکت پر اکسانے کے لئے باقاعدہ کسی کے کہنے پر ٹریپ کیا، تیسرا یہ کہ چیئرمین نیب نے کہا تھا کہ اگر وہ حکومتی وزراء کے خلاف کرپشن کیسز کھول دیں تو حکومت گرجائے، اس بیان کے بعد نیوزون سے اس خبر کا بریک ہونا جو کہ عمران خان کے قریبی ساتھی کا ادارہ ہے ایک اور معنی خیز پہلو ہے۔

فیصل واؤڈا کی اربوں روپے کی کرپشن کی اسٹوری بمعہ ناقابل تردید ثبوتوں کے سوشل میڈیا کے ذریعے منظر عام پر آچکی ہے مگر کسی نیوز چینل کی ہمت نہیں ہوئی کہ اسے بریک کرے مگر نیب جیسے طاقت ور ادارے کے چیئرمین کے اسکینڈل کی خبر ایک مخصوص چینل پر بریک ہوجاتی ہے اور اس خبر کے بریک ہونے کے تھوڑی دیر بعد کوٹ لکھپت جیل میں قید خاتون طیبہ کے شوہر جنہیں ایک ریٹائر میجر بھی بتایا جارہا ہے، ان کی وضاحتی وڈیو بھی منظرعام پر آجاتی ہے جو اپنی اہلیہ کے مؤقف کے قطعاً برعکس ہے، یہ صورت حال بظاہر معاملہ اٹھانے والوں کی جانب سے معاملہ دبانے کی کوششوں کا اظہار لگتی ہے۔

وڈیوز اور آڈیوز کو بغور سنیں تو چیئرمین نیب کی جانب سے پیش قدمی بظاہر دوسری جانب سے رضامندی کا شاخسانہ لگتی ہے تاہم خاتون پر کیس کے تناظر میں یہ بظاہر رضامندی جبر بھی ہوسکتی ہے، یہاں واضح رہے کہ ہراسانی کے معاملے میں کسی خاتون کا مشکوک ماضی حال یا ان کا کردار معنی نہیں رکھتا بلکہ ان تمام چیزوں سے بالاتر ہوکر ہراسانی کے معاملے کی تحقیقات ضروری ہیں۔

اس تمام صورت حال کا کوئی نتیجہ نکلے یا نہ نکلے، ایک بات تو طے ہوچکی ہے کہ وڈیوز اور آڈیوز سامنے لانے والوں نے نیب کے چیئرمین کی عزت کی دھجیاں اڑادیں، جاوید اقبال کے دور میں نیب کے دباؤ میں بہت سے عزت داروں نے خود کشیاں کیں، اکثر پراسرار طور پر مردہ پائے گئے، نیب من گھڑت خبروں پر ملزمان کی کردارکشیاں کرتا رہا اور آج سب سے مضحکہ خیز حالت خود نیب کے چیئرمین کی ہے، یہ وہی صورت حال ہے کہ دوسروں پر سب سے زیادہ پھبتیاں کسنے والا فواد چوہدری آج خود ایک سب سے بڑا لطیفہ بنا ہوا ہے۔

اس سارے قضئیے میں چیئرمین نیب کا اپنے حلف سے غداری کرتے ہوئے وہ اصل معاملہ پس پشت رہ گیا ہے جس میں انہوں نے جاوید چوہدری سے ملاقات کے دوران کہا کہ وہ پی ٹی آئی وزراء کے خلاف اس لئے کارروائی نہیں کررہے کہ کہیں حکومت نہ گرجائے، یہ معاملہ براہ راست ان کے خلاف ریفرنس کا ہے۔

شیئر کریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Top

blog lam dep | toc dep | giam can nhanh

|

toc ngan dep 2016 | duong da dep | 999+ kieu vay dep 2016

| toc dep 2016 | du lichdia diem an uong

xem hai

the best premium magento themes

dat ten cho con

áo sơ mi nữ

giảm cân nhanh

kiểu tóc đẹp

đặt tên hay cho con

xu hướng thời trangPhunuso.vn

shop giày nữ

giày lười nữgiày thể thao nữthời trang f5Responsive WordPress Themenha cap 4 nong thonmau biet thu deptoc dephouse beautifulgiay the thao nugiay luoi nutạp chí phụ nữhardware resourcesshop giày lườithời trang nam hàn quốcgiày hàn quốcgiày nam 2015shop giày onlineáo sơ mi hàn quốcshop thời trang nam nữdiễn đàn người tiêu dùngdiễn đàn thời tranggiày thể thao nữ hcmphụ kiện thời trang giá rẻ