بریکنگ نیوز

غیر ملکی بینکنگ اداروں کی چینی معیشت سے وابسطہ مثبت توقعات

07.jpg

(خصوصی رپورٹ):۔ رواں ماہ مئی کے آغاز سے ہی غیر ملکی عالمی بینکنگ اداروں بشمول سٹینڈرڈ چارٹرڈ، کامن ویلتھ بینک آف اسٹریلیا، اور جے پی مورگن کی جانب سے چینی معیشت اور چین کی GDPگروتھ کے حوالے سے جاری قیاس آرائیوں پر بالترتیب 6.5-6.4فیصد کے حوالے سے نظر ثانی کی گئی ہے۔ گزشتہ سال چین نے ملک میں غیر ملکی سرمایہ کے حوالے سے ممکنہ منفی فہرست کے حوالے کا سدِ باب کرتے ہوئے ایک مختصر رپورٹ جاری کی تاکہ مالیاتی انڈسٹری کا بحران کم اور محدود رکھا جا سکے اور اس کے ساتھ ساتھ ایک کوالیفائیڈ غیر ملکی انسٹی ٹیوشن کے انویسٹر کو چین میں سرمایہ کاری کے حوالے سے بہتر اور مستحکم ماحول فراہم کیا جا سکے۔ اور چین کی مارکیٹ پوٹینشل سے بھر پور انداز میں استعفادہ حاصل کر سکے۔ اس طرح سے چین کی حکومت کی جانب سے کشادگی سے متعلق ان عوامل کو اجاگر کر کے چین نے جہاں ملک میں غیر ملکی سرمایہ کاری اور مستحکم کاروباری ماحول کے حوالے سے ایک مثبت پیغام عالمی سطع پر جاری کیا ہے وہیں عالمی سطع پر غیر ملکی سرمایہکاروں کو مثبت انداز میں چین کی طرف راغب بھی کیا ہے تاکہ وہ چین کی بڑی مارکیٹ پوٹینشل سے بھر پور انداز میں استعفادہ حاصل کر سکیں ۔ چین کے بیجنگ آفس براے ڈارسی اینڈ وائٹنی انٹرنیشنل کمپنی کے ہیڈ سری لیئو نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ چین نے حالیہ برسوں میں اصلاھات اور کشادگی پر مبنی پالیسز کے سبب دنیا بھر کے سرمایہ کاروں کو چین کی جانب راغب کیا ہے، اس کیساتھ ساتھ چین کی سروسز انڈسٹریز، مینو فیکچرنگ انڈسٹریز بھی تیزی سے عالمی عوامل کو دیکھتے ہوئے اپنے سٹرکچر کو بڑھا رہے ہیں اور اس کیساتھ ساتھ دنیا بھر کیساتھ تونائی اور زراعت کے شعبوں میں باہمی سرمایہ کاری کے حوالے سے تیزی سے آگے بڑھ رہے ہیں ۔ نارتھ ایشئین ریجن کے حوالے سے لوئس ڈریفس کمپنی کے چیف ایگزیکٹوجیمز ژو کا کہنا ہے کہ چین نے کشادگی پر مبنی پالیسز کے تسلسل سے اپنی مارکیٹ کو عالمی سطع پر اوپن کر کے دنیا بھر سے سرمایہ کاروں کو چین کی جانب مرغوب کیا ہے جو ایک انتہائی مثبت امر ہے، چین کی مارکیٹ اپنے پھیلائو اور پوٹینشل کے حوالے سے اک بہت بڑی مارکیٹ ہے۔ اور آزادانہ تجارت اور زمہ درانہ کردار کے حوالے سے چین عالمی سطع پر سرمایہ کاروں اور بین الاقوامی کمپنیز اور مینو فیکچرنگ اداروں کو تیزی سے چین کی جانب راغب کر رہا ہے۔ اور یہ ہی وہ بنیادی وجہ ہے کہ چین کے زمہ درانہ کردار اور مستحکم پالیسز سے متاثر ہوکر غیر ملکی کمپنیز تیزی سے چین کی جانب سرمایہ کاری کے لیے سنجیدہ انداز میں سوچنے پر مجبور ہیں ۔Accenture Greater China کمپنی کے چیرمین ژو ویء کا کہنا ہے کہ انکی کمپنی چین میں ایک گلوبل ریسرچ اینڈ ڈیویلپمنٹ سینٹر قائم کر رہی ہے تاکہ دیگر چائینیز چائینیز کمپنیز کو ڈیجیٹل ٹرانسفورمیشن کے حوالے سے آسانی فراہم کی جا سکے۔ اور اس کیساتھ ساتھ چین میں انکی کمپنی کی سرمایہ کاری کو مزید آگے بڑھایا جا سکے۔ گلوبل لاجسٹکس پرووائیڈرز، جو چین اور عالمی سطع پر لاجسٹکس پرووائیڈر کے حوالے سے ایک مثبت شناخت رکھتی ہے گزشتہ دس سالوں سے چین میں کامیابی سے اپنا کاروبار جاری رکھے ہوئے ہے۔ گلوبل لاجسٹکس پرووائیڈر کے نائب صدرژائو منگقی نے کہا کہ انکی کمپنی ہمیشہ سے ہی چینی مارکیٹ کے پوٹینشل سے متاثر ہے اور وہ ملک میں مزید سرمایہ کاری کے حوالے سے اپنی کوششوں کو جاری رکھے ہوئے ہیں ۔ عالمی بینک نے حالیہ جاری ڈوئینگ بزنس رپورٹ میں واضح کیا ہے کہ چین نے اپنے حالیہ اقدامات کے سبب دوئینگ بزنس فہرست میں32درجے بہتر ی کو یقینی بنایا ہے۔ ایک فرینچ انشورنس کمپنی AXAجو انشورنس اور مالیاتی خدمات فراہم کرتی ہے انہوں نے کہا ہے کہ چین عالمی سطع پر دیگر شعبوں کیساتھ ساتھ انشورنس کے شعبے میں بھی عالمی سطع پر دوسری بڑی منزل بن چکا ہے انہوں نے کہا کہ چین میںکوالٹی ہیلتھ اور بڑھتی عمر کیساتھ میڈیکل انشورنس کو تیزی سے فرغ حاصل ہو رہا ہے۔

شیئر کریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Top

blog lam dep | toc dep | giam can nhanh

|

toc ngan dep 2016 | duong da dep | 999+ kieu vay dep 2016

| toc dep 2016 | du lichdia diem an uong

xem hai

the best premium magento themes

dat ten cho con

áo sơ mi nữ

giảm cân nhanh

kiểu tóc đẹp

đặt tên hay cho con

xu hướng thời trangPhunuso.vn

shop giày nữ

giày lười nữgiày thể thao nữthời trang f5Responsive WordPress Themenha cap 4 nong thonmau biet thu deptoc dephouse beautifulgiay the thao nugiay luoi nutạp chí phụ nữhardware resourcesshop giày lườithời trang nam hàn quốcgiày hàn quốcgiày nam 2015shop giày onlineáo sơ mi hàn quốcshop thời trang nam nữdiễn đàn người tiêu dùngdiễn đàn thời tranggiày thể thao nữ hcmphụ kiện thời trang giá rẻ