(خصوصی رپورٹ):۔ چین کی ریلویز نے رواں سال2019کے حوالے سے جاری ایک رپورٹ میں واضح کیا ہے کہ چین کی ہائی اسپیڈ ریلویز نے ملک میں رواں سال2019کی پہلی سہ ماہی میں مجموعی طور پر 10بلین لوگوں کو انکی منزلِ مقصود تک پہنچایا ہے۔ اس حوالے سے چین کی وزارتِ ریلویز کی جانب سے سرکاری آفیشل لنکWechatپر شیئر کیئے گئے اعدادوشمار کے مطابق چین کی ریلویز نے رواں سال مارچ کے مہینے تک چین کی ہائی اسپیڈ ریلویز کیساتھ مسافروں نے3.34ٹریلین کلومیٹرز کا سفر کیا ہے، چین نے گزشتہ سال2018کے اختتام تک ملک میں ہائی اسپیڈ ریلویز کے حوالے سے30,000کلومیٹر طویل ریلوے ٹریک پر کام کی تکمیل یقینی بنا لی تھی۔ یہاں یہ امر واضح رہے کہ چین کا ہائی اسپیڈ ریلویز کے حوالے سے قائم کیا گیا 30,000کلومیٹر طویل ریلوے ٹریک دنیا میں موجود ہائی اسپیڈ ریلوے ٹریکس کے حوالے سے دوگنا ہے اور چین دنیا بھر میں ہائی اسپیڈ ریلویز کی سہولیت کے حوالے سے سرِ فہرست ہے۔ چین میں ہائی اسپیڈ ریلویز مسافروں کے مابین مقامی سطع پر بالخصوص ملکی سطع پر تزی سے مقبول ہو رہیں ہیں ۔ اور اس تیزی سے بڑھتی ضروریات کا اندازہ اس امر سے لگایا جا سکتا ہے کہ چین کی ریلویز اتھارٹیز سے گزشتہ سال2018میں دو بلین کے قریب ہائی اسپیڈ ریلوے وزٹس کی تکیمل بھی یقینی بنائی ہے۔ اس طرح سے چین میں ہائی اسپیڈ ریلویز کے استعمال اور فروغ میں سالانہ کی شرح کے مطابق سترہ فیصد سالانہ اضافہ ہوا ہے اور مجموعی طور پر 2-5فیصد مسافر ہائی اسپیڈ ریلویز پر سفر کرنے کو ترجیع دیتے ہیں ۔ اسی طرح سے چین میں ریلویز استعمال کرنے والے مسافروں کی مجموعی حجم میں ٹرانسپورٹیشن اور لاجسٹکس اور فریٹ سروسز کے حوالے سے بھی دنیا بھر کے مقابلے میں تیزی سے اضافہ ریکارڈ کیا جا رہا ہے۔ اس کیساتھ ساتھ ریلویز کیساتھ دیگر ٹرانسپورٹ سہولیات اورٹرانسپورٹ کے حوالے سے اقتصادی اعشاریوں میں بھی تیزی سے اضافہ ریکارڈ کیا جا رہا ہے۔ اور موجود اعدادوشمار کے مطابق چین ریلویز سہولیات اور دیگر اضافی عوامل کے حوالے سے ریلویز کے شعبے میں عالمی سطع پر سرِ فہرست ہے۔ چین عالمی سطع پر ریلویز مائیلیج کے حوالے سے بھی سرِ فہرست ہے، چین کی پہلی بیجنگ۔تیانجن، انٹر سٹی ریلوے سروسز کا آغاز 2008میں شروع کیا گیا اس طرح سے چین عالمی سطع پر ریلویز اپریٹنگ فیسیلٹیز کے حوالے سے بھی عالمی سطع پر سرِ فہرست ہے۔ چین کی وزارتِ ریلویز کی جانب سے ملک میں پہلی بار فکسنگ بلیٹ ٹرین کا آغاز 2017میں کیا جا چکا ہے۔ اور اب تک اس فکسنگ بلٹ ٹرین کی سروسز سے200ملین مسافر استعفادہ حاصل کر چکے ہیں اور مجموعی طور پر اوسط پچھتر فیصد مسافروں کے بوجھ کو سہولت کے ساتھ مزلِ مقصود تک پہنچایا ہے۔ اس طرح سے رواں سال2019کے اختتام تک چین کی وزارتِ ریلویز کی جانب سے اس عزم کا بھی اظہار کیا گیا ہے کہ ملک میں رواں سال تک850فکسنگ بلٹ ٹرینز کے اپریشن کو یقینی بنا دیا جائے گا، اس حوالے سے تمام امور پر تیزی سے عملی تعاون کو فروغ دیا جا رہا ہے فکنسگ بلٹ ٹرین ملک میں ہائی اسپیڈ ٹرینز کے بعد تیزی سے مقبولیت اور شہرت حاصل کر رہی ہیں
چین کی ہائی اسپیڈ ریلویز کا 10بلین مسافروں کی سفری استطاعت کے حوالے سے منفرد ریکارڈ
