بریکنگ نیوز

سرِعام ٹیم کا جھوٹا پروپیگنڈہ بے نقاب ہوتا ہے!

Iqrar_Hassan.jpg

خصوصی رپورٹ (اردو الرٹ)

7 جُون 2019ء کو ایف آئی اے کے خلاف اے آر وائی ٹی وی پر پیش کیا جانے والا سرِعام ٹیم کا ڈرامہ فیل ہونے جا رہا ہے کیوںکہ اردو الرٹ کی ٹیم کی تحقیق کے مطابق ایف آئی اے کے پاس جمع شُدہ حقائق روزِ روشن کی طرح واضح ہیں۔

سب سے پہلے واضح ہو جائے کہ ایف آئی اے کا سب انسپیکٹر سید بلال علی پچھلے دو ماہ سے گرفتار ہے۔ ایف آئی اے اسے ملازمت سے پہلے ہی معطل کر چکی ہے اور وفاقی اِداروں کے ملازمین کے خلاف رشوت ستانی کے معاملات کو دیکھنے والا اینٹی کرپشن سرکل اِس معاملے کی مزید تفتیش کر رہا ہے۔

سرِ عام پروگرام میں مظلوم کے طور پر پیش کیے جانے والا ملزم مہتاب علی تقریباً پانچ ارب روپے کے فراڈ میں ملوث ہے (یہ رقم بڑھ بھی سکتی ہے)۔ جو ایک عرصے سے چائنیز کے ساتھ مل کر سادہ لوح پاکستانیوں کو ڈبل شاہ کی طرز پر سرمایہ کاری کا جھانسہ دے کر لُوٹ رہا ہے۔ وصول شدہ شکایتوں کے مطابق ایک محتاط اندازے کے مطابق اس وقت تک ملزم تقریباً تیس ہزار پاکستانیوں سے گولڈ ٹرانسمِٹ، ریڈ ایپل سُپر مارٹ اور گرین ایپل سُپر مارٹ نامی جعلی کمپنیوں کے نام پر رقم ڈبل کرنے کا جھانسہ دے کر ہر فرد سے پانچ لاکھ سے دس لاکھ روپے وصول کر چکا ہے۔

گولڈ ٹرانسمِٹ فراڈ کمپنی ثابت ہونے سے قبل ملزم مہتاب علی چائینیز کے ساتھ مل کر اِس کمپنی کے نام سے ڈیم فنڈ میں پچیس لاکھ روپے کا ایک چیک بھی جمع کروا چکا ہے۔

جب ایف آئی اے نے گولڈ ٹرانسمِٹ کے خلاف لوگوں کی شکایات پر انکوائری شروع کی تو مہتاب علی نے ریڈ ایپل سُپر مارٹ کے نام سے لوگوں کو ورغلا کر لوٹنا شروع کر دیا۔ بعدازاں، جب ایف آئی اے نے لوگوں کی درخواستوں پر ریڈ ایپل سُپر مارٹ کے خلاف انکوائری کھولی تو ملزم نے ایک نئے نام یعنی گرین ایپل سُپر مارٹ سے اپنے فراڈ کا دھندہ شروع کر دیا۔

ملزم اتنا چالاک ہے کہ ہر فراڈ کے بعد لُٹے ہوئے پاکستانیوں کے ساتھ مل کر متعلقہ اداروں میں درخواستیں دیتا پھرتا ہے اور یہ ظاہر کرتا ہے کہ وہ اِن کا سب سے بڑا خیر خواہ ہے۔ وہ تو چائنیز تھے، جو فراڈ کر کے رفو چکر ہو گئے ہیں۔

ملزم مہتاب علی ایک درخواست گذار ظفراللہ شیخ سے بھی پانچ لاکھ روپے انویسٹمنٹ کے طور پر لُوٹ چکا ہے۔ ظفراللہ شیخ نے جب مہتاب علی کے خلاف ایف آئی اے میں شکایت کی تو ایف آئی اے قانونی کاروائی کرتے ہوئے مہتاب علی سے تمام متعلقہ ثبوت برآمد کر چکی ہے۔ اِس وقت مہتاب علی کے خلاف انکوائری جاری ہے۔ اِس معاملے کو دیکھنے والے ایف آئی اے کے ذمہ داران کے مطابق لاتعداد شواہد سامنے آ رہے ہیں اور ایف آئی اے بہت جلد مہتاب علی کو قانون کے مطابق گرفتار کر کے تمام ناقابلِ تردید ثبوت عدالت میں پیش کر دے گی۔

یاد رہے کہ مہتاب علی کے خلاف انکوائری رکوانے کے لیے مختلف اطراف سے لاتعداد کوششیں کی گئی ہیں۔ حتٰکہ سرِ عام پیش کرنے والے اقرارالحسن بھی ملزم کے خلاف کاروائی رکوانے کے لیے اپنے طور پر بھرپور کوشش کر چکے ہیں۔

یہ سمجھنا بالکل آسان ہے کہ سرِعام کی ٹیم کی طرف سے پیش کیے جانے والے شو کے بعد ناجانے کتنے معصوم پاکستانی مہتاب علی کو پارسا سمجھ کر اپنے خون پسینے کی کمائی سے ہاتھ دھو بیٹھیں گے۔ لہٰذہ اردو الرٹ نے مفاد عامہ کے لیے اپنی یہ تحقیقی رپورٹ بروقت شائع کی ہے۔

کیا یہ سادہ بات بھی سرِ عام کی ٹیم کو سمجھانا پڑے گی کہ محبِ وطن صحافی یا شہری قانون نافذ کرنے والے اداروں کا ساتھ دینے کی بجائے رکاوٹ نہیں ڈالتے اور نہ ہی منفی پروپیگنڈہ یا بلیک میلنگ کے ذریعے قومی اداروں کے خلاف عوام میں بدگمانیاں پیدا کر تے ہیں۔

ذمہ دار صحافت کا تقاضہ یہ ہے کہ سرِ عام کی ٹیم یکطرفہ رپورٹنگ کی بجائے اپنے پروگرام میں سید بلال علی کے ساتھ ساتھ مہتاب علی کے بارے میں بھی پورے حقائق پیش کرتی۔ مہتاب علی کی طرف سے سب انسپکٹر سید بلال علی کو پھانسنے والے دس گھنٹے کی ویڈیو میں سے اپنی پسند کے کلپ کاٹ کر پیش کرنے کی بجائے ہر بات کا پس منظر سامنے لاتی تاکہ عوام کے سامنے پورا سچ سامنے آتا۔ مزید برآں، ایف آئی اے کے متعلقہ لوگوں کا مؤقف بھی عوام کے سامنے ضرور رکھتی تاکہ عوام حقائق سے پوری طرح آگاہ ہو جاتے اور ایف آئی اے کے ایک سب انسپیکٹر کے انفرادی عمل سے ایف آئی اے ایسا وفاقی ادارہ منفی پروپیگنڈہ کا شکار نہ ہوتا۔

آخر میں ہم سرِعام کی ٹیم سے درخواست کرتے ہیں کہ اپنے اگلے پروگرام میں اپنے بزنس مین مہتاب علی کے خلاف حقائق بھی عوام کے سامنے پیش کریں تاکہ مزید لوگ اپنی جمع پونجی گنوانے سے بچ جائیں۔

نوٹ: اردو الرٹ کی ٹیم نے سرِعام کی ٹیم کا مؤقف جاننے کے لیے متعدد بار رابطہ کرنے کی کوششیں کیں لیکن کوئی جواب نہ ملا۔ اب بھی اگر سرِعام کی ٹیم اپنا مؤقف اردو الرٹ پر پیش کرنا چاہتی ہے تو ہم من و عن شائع کرنے کے لیے تیار ہیں۔

شیئر کریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Top

blog lam dep | toc dep | giam can nhanh

|

toc ngan dep 2016 | duong da dep | 999+ kieu vay dep 2016

| toc dep 2016 | du lichdia diem an uong

xem hai

the best premium magento themes

dat ten cho con

áo sơ mi nữ

giảm cân nhanh

kiểu tóc đẹp

đặt tên hay cho con

xu hướng thời trangPhunuso.vn

shop giày nữ

giày lười nữgiày thể thao nữthời trang f5Responsive WordPress Themenha cap 4 nong thonmau biet thu deptoc dephouse beautifulgiay the thao nugiay luoi nutạp chí phụ nữhardware resourcesshop giày lườithời trang nam hàn quốcgiày hàn quốcgiày nam 2015shop giày onlineáo sơ mi hàn quốcshop thời trang nam nữdiễn đàn người tiêu dùngdiễn đàn thời tranggiày thể thao nữ hcmphụ kiện thời trang giá rẻ