بریکنگ نیوز

زرداری، نواز اور عمران حکومتوں میں سے کس نے زیادہ قرضہ لیا؟

download-1.jpg

تحریر: امام بخش

عمران احمد خان نیازی کے بارے میں ساری دنیا جان چکی ہے کہ یہ ایک جھوٹا ترین آدمی ہے، اِس لیے کوئی باشعور شخص عمران نیازی ایسے شرم و حیا سے نابلد شخص پر رتی برابر بھی یقین نہیں کرتا۔ ہاں البتہ کوڑھ مغز یُوتھیوں کی اور بات ہے جو عمران نیازی ایسے عظیم دروغ گو کی ڈینگوں پر مشتمل ہر یاوہ گوئی پر دل و جان سے ایمان لاتے ہیں اور انتہائی ڈھیٹ پن سے اُس کا بھرپور دفاع بھی کرتے ہیں۔

اب 11 جُون 2019ء کی مثال لے لیجیئے کہ بدترین بجٹ پیش کرنے کے بعد آنجناب دروغ گو نے یُوتھیوں کو بے قوف بنانے کے لیے کینٹینری انداز کی تقریر فرماتے ہوئے اعلان فرمایا کہ وہ پاکستان پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) کے گذشتہ ادوارِ حکومت میں ملکی قرضوں میں 24 ہزار ارب روپے کے اضافے کی وجوہات جاننے کے لیے اعلیٰ اختیاراتی کمیشن بنائیں گے۔

14 جُون 2019ء کو بی بی سی میں شائع ہونے والے ایک آرٹیکل میں جائزہ لیا گیا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) کی حکومتوں نے اپنے پچھلے پانچ پانچ سالوں اور تحریکِ انصاف کی حکومت نے اپنے ابتدائی سات مہینوں میں کتنے قرضے لیے اور یہ قرضے کتنے مہنگے سُود پر لیے گئے؟

بی بی سی کے آرٹیکل میں عمران نیازی کا مذاق اُڑاتے ہوئے لکھا گیا ہے:

“ظاہر ہے کہ عمران خان کی نگرانی میں کام کرنے والا یہ کمیشن اُس وقت کی سیاسی قیادت، مثلاً کابینہ کے اراکین سے پوچھ سکتا ہے کہ ایسے کیا حالات تھے اتنے زیادہ قرضے لینے کی منظوری دی گئی؟ اب حفیظ شیخ (وزیرِ خزانہ 2010 تا 2013) سے عمران خان یہ سوال کابینہ کے اجلاس میں پوچھیں گے یا علیحدہ میں، یہ تو وقت ہی بتائے گا مگر یہ کمیشن کن قرضوں کے بارے میں پوچھ گچھ کرے گا، یہ معاملہ قدرے دلچسپ ہے”۔

بی بی سی کے آرٹیکل کے مطابق مالی سال 2007-2008 کے اختتام سے مالی سال 2017-18 کے اختتام تک صرف بیرونی (نجی شعبے کے قرضوں کے علاوہ) اور آئی ایم ایف سے لیے گئے قرضے جمع کریں تو پاکستان پر 41.8 ارب ڈالر سے بڑھ کر 70.2 ارب ڈالر تک قرضے پہنچ گئے۔

اگر 2008 سے 2013 تک پاکستان پیپلز پارٹی کے دور کو دیکھا جائے تو اس دوران اس میں محض 6.3 ارب ڈالر کے قرضے کا اضافہ ہوا۔ عمران نیازی سے قبل لاڈلے کا اعزاز رکھنے والے نواز شریف کے دور میں یہ رقم 48.1 ارب ڈالر سے بڑھ کر 70.2 ارب ڈالر تک جا پہنچی جو کہ 22.1 ارب ڈالر کا اضافہ ہے۔ جبکہ اگست 2018ء میں تحریکِ انصاف کے برسرِ اقتدار آنے کے بعد فقط سات ماہ میں پاکستان کے حکومتی قرضوں میں 4 ارب ڈالر کا اضافہ ہوا ہے۔

مزید برآں، پاکستان پیپلز پارٹی کے دور میں قرضوں کی اوسط شرحِ سود تقریباً اتنی ہی رہی جتنی یہ جنوبی ایشیا کے دیگر ممالک کے لیے تھی۔ مگر 2013ء کے بعد مسلم لیگ (ن) اور تحریکِ اِنصاف کے رجحان کو دیکھیں تو پاکستان کو ملنے والے قرضوں پر شرحِ سود جنوبی ایشیا کے ممالک کے مقابلے میں کہیں زیادہ رہی ہے۔

مندرجہ بالا حقائق کو مدِنظر رکھتے ہوئے اصولی طور پر میڈیا، جمُورا حکومتوں یعنی مسلم لیگ (ن) اور “صاف چلی شفاف چلی” تحریکِ انصاف کے ساتھ ساتھ عدلیہ کو پروپیگنڈہ سیل بنانے والے مشہورِ زمانہ پی سی او زدہ جج صاحبان کو پاکستان پیپلز پارٹی کے خلاف بدترین پروپیگنڈہ کرنے پر معافی مانگنی چاہیئے۔

ویسے حق تو یہ بنتا ہے کہ ملٹری اور سول حکومتوں کے تمام ادوار میں لیے گئے قرضوں کے بارے میں اعلیٰ اختیاراتی کمیشن بننا چاہیئے تاکہ اصل حقائق عوام کے سامنے آ سکیں۔ مزیدبرآں، سب سے اہم بات یہ کہ اِن قرضوں کا پورا پورا حساب ہونا چاہیئے کہ یہ خطیر قرضے کہاں کہاں خرچ ہوئے، جنھیں اُتارتے اُتارتے کئی نسلیں قبروں میں اُتر جائیں گی۔

یاد رہے کہ اس سے قبل ڈکٹیٹر پرویز مشرف، پاکستان پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) کی حکومتوں کے ادوار کے تجارتی اعداد و شمار سے واضح طور پر یہ ثابت ہو چکا ہے کہ پاکستان کی معیشت کے لیے سیاسی جماعتوں میں سے پاکستان پیپلز پارٹی سب سے بہتر ہے، جس کی پچھلی وفاقی حکومت کی کارکردگی، پرویز مشرف اور مسلم لیگ (ن) کی حکومتوں سے بدرجہا بہتر رہی ہے۔

برین واشڈ دولے شاہی چوہو! اب بھی ہوش میں آ جاؤ، آمروں اور ان کے جمُوروں کی بجائے پاکستان کی واحد سیاسی پارٹی یعنی پاکستان پیپلز پارٹی کے خلاف پروپیگنڈہ کرنے والے قوم و ملک کے دُشمنوں کو پہچانو اور وطنِ عزیز کو مزید نقصانات سے بچاؤ۔ مت بھولو کہ یہ پاکستان پیپلز پارٹی ہی ہے جو ایٹم بم، میزائیل ٹیکنالوجی اور آئین کی معمار ہونے کے ساتھ ساتھ سفارتکاری، صحت، تعلیم اور عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں میں بھی سب آمرانہ اور جمُورا حکومتون کی مجموعی کارکردگی سے کئی گنا آگے ہے لیکن المیہ یہ ہے کہ جُھوٹے پروپیگنڈے کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی بدترین سیاسی جماعت کے طور پر مشہور ہے۔

شیئر کریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Top

blog lam dep | toc dep | giam can nhanh

|

toc ngan dep 2016 | duong da dep | 999+ kieu vay dep 2016

| toc dep 2016 | du lichdia diem an uong

xem hai

the best premium magento themes

dat ten cho con

áo sơ mi nữ

giảm cân nhanh

kiểu tóc đẹp

đặt tên hay cho con

xu hướng thời trangPhunuso.vn

shop giày nữ

giày lười nữgiày thể thao nữthời trang f5Responsive WordPress Themenha cap 4 nong thonmau biet thu deptoc dephouse beautifulgiay the thao nugiay luoi nutạp chí phụ nữhardware resourcesshop giày lườithời trang nam hàn quốcgiày hàn quốcgiày nam 2015shop giày onlineáo sơ mi hàn quốcshop thời trang nam nữdiễn đàn người tiêu dùngdiễn đàn thời tranggiày thể thao nữ hcmphụ kiện thời trang giá rẻ