بریکنگ نیوز

آصف علی زرداری کا انٹرویو نشر نہیں ہونا چاہیئے، کیوں؟

president-asif-ali-zardari-special-interview-to-pakistani-media-2nd-june-2013.jpg

تحریر: عثمان غازی

دہشت گرد احسان اللہ احسان قومی مجرم اور ہمارے بچوں کا قاتل ہے۔ اس کا دوران حراست انٹرویو ٹی وی پر چلا مگر صدر زرداری جو اس لئے گرفتار ہیں کہ ان پر الزام لگایا جاسکے۔ ان کا ٹی وی پر چلتا انٹرویو روک دیا گیا۔

احسان اللہ احسان کا انٹرویو جیل میں ہوا مگر نشر ہوا اور صدر آصف زرداری کا انٹرویو پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوا مگر نشر نہیں ہوسکا۔ یہ کہاں کا انصاف ہے؟

دہشت گرد صولت مرزا، ملک دشمن کلبھوشن یادو ٹی وی پر انٹرویو دے سکتے ہیں، ملک کے صدر رہنے والے کو یہ حق نہ ہونا بتا رہا ہے کہ عوام کو تصویر کا وہ رخ دکھانے کی کوشش کی جا رہی ہے، جو صرف “ان” کی مرضی ہے۔

ممبر قومی اسمبلی آصف زرداری نے اسپیکر کے پراڈکشن آرڈر پر پارلیمنٹ کی حدود میں انٹرویو دیا جو ان کا قانونی حق ہے مگر یہ حق پامال ہو گیا۔ آزادی اظہار رائے کا گلا گھوٹنے پر آواز بلند کرنے والی صحافتی تنظیمیں کہاں ہیں؟

وہ میڈیا مینیجرز جو 2014 میں دھرنے کی نان اسٹاپ کوریج پر یہ کہتے تھے کہ میڈیا کا کام ہی اپوزیشن یعنی عوام کی آواز کو سنانا ہے۔ اب کہاں ہیں؟

سنسرشپ کی انتہا تو یہ ہو گئی کہ جب انٹرویو رک جانے کے بعد بلاول بھٹو زرداری سمیت دیگر سیاسی راہنماؤں کے بیانات جاری ہوئے تو ان کو بھی روک دیا گیا، یہاں تک کہ حامد میر جس پروگرام میں صورت حال بتانے جا رہے ہیں، اس پروگرام کے میزبان کو بھی حامد میر کو سنسر کرنے کے لئے کال آ رہی ہے۔
مجھے سوال کرنا ہے کہ انٹرویو روکنے کے لئے کس کی کال آئی؟ وہ کون ہے کہ جس کے اشاروں پر میڈیا چل رہا ہے اور اگر عمران خان کے معاشی اقدامات پر تین گھنٹوں تک نان اسٹاپ پروگرام کرنے والا میڈیا اتنا مجبور ہے تو اس پر کتنا اعتبار کیا جائے؟

شیئر کریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Top

blog lam dep | toc dep | giam can nhanh

|

toc ngan dep 2016 | duong da dep | 999+ kieu vay dep 2016

| toc dep 2016 | du lichdia diem an uong

xem hai

the best premium magento themes

dat ten cho con

áo sơ mi nữ

giảm cân nhanh

kiểu tóc đẹp

đặt tên hay cho con

xu hướng thời trangPhunuso.vn

shop giày nữ

giày lười nữgiày thể thao nữthời trang f5Responsive WordPress Themenha cap 4 nong thonmau biet thu deptoc dephouse beautifulgiay the thao nugiay luoi nutạp chí phụ nữhardware resourcesshop giày lườithời trang nam hàn quốcgiày hàn quốcgiày nam 2015shop giày onlineáo sơ mi hàn quốcshop thời trang nam nữdiễn đàn người tiêu dùngdiễn đàn thời tranggiày thể thao nữ hcmphụ kiện thời trang giá rẻ