بریکنگ نیوز

صفا گولڈ مال : غیر ذمہ دارانہ میڈیا مہم اور اربوں روپے کی سرمایہ کاری

4F49131F-CA3F-48A6-BE9E-4D4D6381ABAB.jpeg

اسلام آباد (تجزیہ : سدرہ ملک ) پاکستان اس وقت معاشی اعتبار سے جس دوراہے پر کھڑا ہے وہاں پر ٹی وی چینلوں پر چلنے والے ٹکرز اور اخباروں میں شائع دو تین سطریں اربوں روپے کی سرمایہ کاری کے لیے بہت بڑا خطرہ بن جاتی ہیں
اسلام آباد کا انتہائی خوبصورت اور جدید شاپنگ مال صفا گولڈ مال کس نے بنایا کیسے بنایا کتنے اربوں روپے کی سرمایہ کاری پاکستان کیسے آئی کس نیت سے ایک محب وطن پاکستانی نے سعودیہ میں سونے کے منافع بخش اور انتہائی مستحکم کاروبار کو خیر آباد کہہ کر پاکستان آیا ۔ کیوں ؟؟
کیا اس لیے کہ وہ یہاں زیادہ پیسہ کما لے گا ؟ وہ بھی اس وقت جب ملک میں دہشتگردی کے واقعات اور آئے روز خود کش دھماکے ہو رہے تھے جب پاکستانی اپنی سرمایہ کاری بیرون ملک منتقل کر رہے تھے تو اس وقت ایک شخص اربوں روپے پاکستان لے کر آ رہا تھا کیوں ؟؟
ایسے لوگ پاکستان کا اصل سرمایہ ہیں جن کے نام پر اربوں روپے آتے ہیں اور ان کی وجہ سے کئی اور پاکستانی بھی اپنا پیسہ پاکستان لا کر سرمایہ کاری کر سکتے ہیں
لیکن پاکستان میں ہم نے ان کے ساتھ کیا سلوک کیا ؟ کئی ماہ جیلوں میں بند ۔ آئے روز نئے لیٹر اور خبریں ۔۔۔ کہ کسی طرح ملک میں سرمایہ کاری کرنے والے دلبرداشتہ ہو جائیں اور واپس چلے جائیں
صفا گولڈ مال کے مالک کے ساتھ پاکستان میں سی ڈی اے نیب ایف آئی اے نے کیا کچھ کیا کیسے کیا ۔ اس کا بہترین جواب صرف پنجابی کی ایک کہاوت میں موجود ہے

کہ “ہر کسی نے اپنی بوٹی لئی پورا لیلہ حرام کر دتا “

خیر اس وقت انتہائی اہم معاملہ یہ ہے کہ صفا گولڈ مال میں اس وقت دنیا کے بہترین برانڈ پہنچ چکے ہیں ایسے عالمی معیار کے برانڈ ہیں کہ جن کی دنیا کے سب بڑے ممالک کے دارالحکومت میں شاخیں ہیں ایسے برانڈ جب میڈیا پر یہ دیکھتے ہیں کہ صفا مال کے بارے کوئی خبر آتی ہے تو اس کا اثر پوری دنیا سے آنے والی سرمایہ کاری پر ہوتا ہے
حکومت کو چاہیے کہ ایسے سرمایہ کاروں اور ان کے کاروبار کو مکمل تحفظ دیا جائے جو نہ صرف اربوں روپے کی سرمایہ کاری لاتے ہیں بلکہ کروڑوں روپے سالانہ ٹیکس دیتے ہیں
اگر حکومت نے ان کے تحفظ کا انتظام نہ کیا اور ایسے ہی غیر زمہ دارانہ طریقے سے میڈیا بھی خبریں چلاتا رہا تو پاکستان میں اربوں روپے لانے والے پھر باہر بھاگ جائیں گے

شیئر کریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Top

blog lam dep | toc dep | giam can nhanh

|

toc ngan dep 2016 | duong da dep | 999+ kieu vay dep 2016

| toc dep 2016 | du lichdia diem an uong

xem hai

the best premium magento themes

dat ten cho con

áo sơ mi nữ

giảm cân nhanh

kiểu tóc đẹp

đặt tên hay cho con

xu hướng thời trangPhunuso.vn

shop giày nữ

giày lười nữgiày thể thao nữthời trang f5Responsive WordPress Themenha cap 4 nong thonmau biet thu deptoc dephouse beautifulgiay the thao nugiay luoi nutạp chí phụ nữhardware resourcesshop giày lườithời trang nam hàn quốcgiày hàn quốcgiày nam 2015shop giày onlineáo sơ mi hàn quốcshop thời trang nam nữdiễn đàn người tiêu dùngdiễn đàn thời tranggiày thể thao nữ hcmphụ kiện thời trang giá rẻ