بریکنگ نیوز

محسن عباس نفسیاتی ہے، مجھے بھی اور خود کو بھی تھپڑ مارتا تھا: اہلیہ فاطمہ

RZi9lCjY.jpg

لاہور: اداکار و میزبان محسن عباس حیدر کی اہلیہ فاطمہ سہیل کا کہنا ہے کہ محسن عباس نفسیاتی ہے، مجھے بھی اور خود کو بھی تھپڑ مارتا تھا۔

ایس پی کینٹ لاہور نے محسن عباس حیدر اور ان کی اہلیہ فاطمہ سہیل کو طلب کیا جہاں دونوں افراد سے تفتیش کی گئی۔

بعد ازاں میڈیا سے گفتگو میں اداکار محسن عباس کی اہلیہ فاطمہ سہیل کا کہنا تھا کہ پولیس کی طرف سے تاخیری حربے استعمال کیے جارہے ہیں اور مقدمہ درج نہیں کیا جا رہا۔
اداکار محسن عباس کی اہلیہ نے شوہر پر تشدد اور بےوفائی کا الزام عائد کر دیا

انہوں نے کہا کہ محسن عباس نفسیاتی ہے، مجھے بھی اور خود کو بھی تھپڑ مارتا تھا، جان کا خطرہ ہے اور ان کے ساتھ نہیں رہنا چاہتی، نہ ہی صلح کروں گی۔

ان کا کہنا ہے کہ صرف اپنے بیٹے کیلئے آواز اٹھائی ہے، محسن نے جھوٹی قسم کھا کرکہہ دیا کہ وہ پولیس اسٹیشن سےآیا لیکن میں بھی قسم کھاکر کہتی ہوں مجھ پر جسمانی اور ذہنی تشدد کیا گیا۔

فاطمہ سہیل نے کہا کہ میں نے گھر بچانے کی ہر ممکن کوشش کی، میرے پاس تمام میسیجز ہیں، میں نے اس دوسری عورت سے بات کی اور یہی میری غلطی تھی۔
ہمارا معاملہ بہتری کی طرف جا رہا ہے: محسن عباس

دوسری جانب اداکار محسن عباس کا میڈیا سے گفتگو میں کہنا تھا کہ ہمارا معاملہ بہتری کی طرف جا رہا ہے، میں نے فاطمہ کو کبھی تشدد کا نشانہ نہیں بنایا، وہ غلط بیانی سے کام لے رہی ہیں۔
شادی کے چند روز بعد ہی اہلیہ کے جھوٹ سامنے آنے لگے تھے: اداکار محسن عباس

انہوں نے کہا کہ فاطمہ کے پاس ایسے کوئی ثبوت نہیں ہیں کہ میں نے کبھی پیسے ان کے والد سے منگوائے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ جو بھی فیصلہ ہوگا وہ باہمی رضامندی سے ہوگا۔
دونوں کا مؤقف سن لیا ہے مزید پوچھ گچھ کی جائے گی: ایس پی کینٹ لاہور

اس حوالے سے ایس پی کینٹ صفدر رضا نے کہا کہ تاخیری حربے استعمال نہیں کررہے اور نہ ہی کسی کے ساتھ زیادتی ہوگی، دونوں کا مؤقف سن لیا ہے جس کے بعد مزید پوچھ گچھ کیلئے وقت درکار ہے۔
’حکومت اور ویمن پروٹیکشن اتھارٹی اب فاطمہ کے ساتھ ہے‘

پنجاب ویمن پروٹیکشن اتھارٹی کی چئیرپرسن فاطمہ چدھڑ نے محسن عباس کی اہلیہ فاطمہ سہیل کے ہمراہ پریس کانفرنس کی۔
اہلیہ پر مبینہ تشدد: شوبز شخصیات کی محسن عباس پر تنقید

ویمن پروٹیکشن اتھارٹی کی چئیرپرسن کا کہنا تھا کہ فاطمہ کے مطابق جب سے ان کی شادی ہوئی تب سے تشدد کیا جارہا ہے، جو بھی قانونی مدد ہوگی، وہ فاطمہ کو دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ تشدد کرنے والا کتنا بھی طاقتور کیوں نہ ہو انجام تک ضرور پہنچائیں گے، حکومت اور ویمن پروٹیکشن اتھارٹی اب فاطمہ کے ساتھ ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز اداکار محسن عباس کی اہلیہ فاطمہ سہیل نے شوہر پر بے وفائی اور تشدد کرنے کا الزام لگایا تھا تاہم محسن عباس نے پریس کانفرنس میں الزامات کو جھوٹ قرار دیا تھا

شیئر کریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Top

blog lam dep | toc dep | giam can nhanh

|

toc ngan dep 2016 | duong da dep | 999+ kieu vay dep 2016

| toc dep 2016 | du lichdia diem an uong

xem hai

the best premium magento themes

dat ten cho con

áo sơ mi nữ

giảm cân nhanh

kiểu tóc đẹp

đặt tên hay cho con

xu hướng thời trangPhunuso.vn

shop giày nữ

giày lười nữgiày thể thao nữthời trang f5Responsive WordPress Themenha cap 4 nong thonmau biet thu deptoc dephouse beautifulgiay the thao nugiay luoi nutạp chí phụ nữhardware resourcesshop giày lườithời trang nam hàn quốcgiày hàn quốcgiày nam 2015shop giày onlineáo sơ mi hàn quốcshop thời trang nam nữdiễn đàn người tiêu dùngdiễn đàn thời tranggiày thể thao nữ hcmphụ kiện thời trang giá rẻ