بریکنگ نیوز

چکو ہے میرے پاس

new-logoo.jpg

Aamir Shahzad

تحریر: عامر شہزاد
کون کہتا ہے پی ٹی آئی کی حکومت نے پہلے سال میں کچھ نہیں کیا۔جناب یہ پڑھا لکھا نیا پاکستان ہے، یہاں پٹواریوں اور جیالوں کی آنکھوں پر میاں نواز شریف اور بھٹو شہید کی محبت کی پٹی نہیں بندھی ہوئی۔اگر اپوزیشن کوعمران خان کے نئے پاکستان کی کامیابیاں اور کامرانیاں نظر نہیں آتیں تو وزارت اطلاعات و نشریات کا84صفحات پر مشتمل دستاویزی ثبوت پڑھ لیں۔ جس میں حکومت کی طرف سے ایک ہزار سے زائد حکومتی کامیابیاں اور فتوحات قلمبند کر رکھے ہیں۔ارے ذرا رکئے! اس میں وزیر خزانہ کی کامیابیوں کا الگ کتابچہ آپ کے ہاتھ میں تھمایا جائے گاجس میں خارجہ پالیسی کی کامرانیاں بھی شامل کر لیں تو یہ تقریبا ساڑھے بارہ سو قومی پیمانے کی کامیابیاں بنتی ہیں۔
اپوزیشن کی ”متحدہ ریسرچ“سے حاصل ہونے والی چند حکومتی ناکامیوں کو عوام کے ذہنوں میں ڈال کر عمران احمد خان نیازی کے خلاف زہر اگلا جا رہا ہے۔ اپوزیشن کی طرف سے میڈیا پر وہی پرا نی ٹیپ چلا دی جاتی ہے کہ پاکستان میں مہنگائی چھے سال بعد ڈبل فگرتک پہنچ چکی ہے۔ حج مہنگا ہو گیا، تعلیم مہنگی ہو گئی، آٹا، دالیں،گھی، چاول،چینی، سبزیاں مہنگی ہو گئیں،گیس،بجلی پانی مہنگا ہوگیا۔خان صاحب نے دعویٰ کیا تھا کہ وہ کشکول توڑ دیں گے، آئی ایم ایف سے قرضہ لینے کے بجائے خود کشی کرلوں گا۔ لیکن گزشتہ ایک برس میں ریکارڈ 13.6ارب ڈالر کے قرضے دیکھ کر لگتا ہے وزیر اعظم نے کشکول توڑ کر قرضے کے لئے بوری پکڑ لی ہے۔ ڈالر کی قیمت 161روپے تک پہنچی۔اپوزیشن غربت کا کارڈکھیلتے ہوئے کہتے ہیں غریبوں کو 50لاکھ گھر نہ دو،1 کروڑ نوکریاں نہ دومگر خدارا سرکاری ہسپتالوں میں مفت ملنے والی طبی سہولتیں تو ان سے نہ چھینو۔غریب ایک وقت کی روٹی کے لئے پیسے کمائے یا ای سی جی اور الٹرا ساؤنڈ کے لئے 100،150روپے جمع کرے۔ ایک غریب پاکستانی کو کیا پتا کہ شرح نمو اور جی ڈی پی کس چڑیا کا نام ہے۔سونا 89ہزار روپے فی تولہ ہوجائے اس سے غریب کا کیا لینا دینا۔
الیکشن سے پہلے اور گورنمنٹ ملنے کے ایک سال تک حکومتی نمایندے غریب پاکستانی کو تسلسل سے بتاتے رہے کہ وزیر اعظم ہاوس میں فرد واحد نواز شریف کو 102قیمتی گاڑیوں،آٹھ بھینسوں اور 135ایکڑ پر پھیلے وزیر اعظم ہاوس کی کیا ضرور ت تھی۔ عوام کو یہ بتا یاگیا کہ نواز شریف تو مغل بادشاہ کی طرح وزیر اعظم ہاوس میں رہ رہے تھے۔ سعودی عرب اور یو اے ای کے معزز مہمان جب پاکستان آئے تو حکومت کو پتا چلا کہ اتنا بڑا شاندار وزیر اعظم ہاوس صرف نواز شریف کے لئے نہیں بلکہ پاکستان کی شان بڑھانے کے لئے دوست ممالک سے آنے والوں کی مہمان نواز ی کے لئے ہے۔یہ بھی بتایا جا رہا ہے کہ وزیر اعظم سادگی اختیار کرتے ہوئے وزیر اعظم ہاوس سے ملحقہ رہائش گاہ میں صرف دو ملازمین کے ساتھ رہ رہے ہیں مگر یہ نہیں بتایا کہ وہ بنی گالا میں 300کنال پر محیط رہائش گاہ میں 200سیکورٹی اہلکاروں کی نگرانی میں رہ رہے ہیں۔اب اپوزیشن کو ان کی ”گیفٹیڈ“ رہائش گاہ میں رہنے پربھی اعتراض ہے۔
ٹھنڈی اپوزیشن اور کنٹرولڈ مجبور میڈیا غریب پاکستانی کونہ بتا سکے کہ کشمیر ایشو کے نام پر لندن جانے والے وزراء کیا گل کھیلا رہے ہیں،مگر یہ ضرور بتا یا گیا کہ وزیر اعظم ہاوس کی جگہ یونیورسٹی بنے گی۔ جس کے افتتاح پر صرف تین کروڑ روپے ہی خرچ ہوئے تھے۔ لیکن نئے مالی سال میں اس پراجیکٹ کے لئے ایک روپیہ بھی نہیں رکھا گیا۔ہو سکتا ہے،جس کامیابی کے ساتھ سابق چیف جسٹس سپریم کورٹ ثاقب نثار نے حکومت کا ایک پیسہ لگائے بغیر دنیا سے چندہ اکٹھا کر کے ڈیم بنایا ہے انہی شرائط پر انہیں مذکورہ یونیورسٹی بنانے کا ٹھیکہ بھی مل سکتا ہے۔ وزیر اعظم ہاوس پھر بھی یونیورسٹی نہ بن سکا تو کیا ہوا، شادی ہال کا کام تو پہلے سے ہی لیا جا رہا ہے۔ عین ممکن ہے کہ وزراء کی فوج میں سے کوئی اپنی حکومتی کامیابیاں گناتے ہوئے یہ ”سچ“ بھی بول دے کہ حکومت کے پہلے سال میں پاکستانی عوام اور پاکستانی پاسپورٹ کی بیرون دنیا میں کتنی عزت بڑھ چکی ہے۔وزراء کے بیرون ملک دوروں پرامیگریشن کا عملہ ان کو دیکھتے ہی تعظیم میں اٹھ کھڑا ہوتا ہے، پہلے پاسپورٹ کو چوم کر آنکھوں سے لگاتا ہے اور محبت بھری مسکراہٹ سے انہیں خوش آمدید کہتے ہوئے انہیں نہایت عزت کے ساتھ پاسپورٹ واپس کرتا ہے۔سیانے لوگوں نے عمران خان کا دورہ امریکا پر اور شاہ محمود قریشی کا اسی طرح کا شاہانہ استقبال چین میں ہوتا دیکھا ہے،یہ الگ بات ہے امریکا میں عمران خان کو یہ عزت شاہ محمود قریسی نے اور چین میں شاہ محمود قریشی کو اسی طرح کی عزت شاہی خاندان کے اعلی منصب پر فائز باورچیوں نے دی۔
اُمیدیں تب رنگ لاتی ہیں، جب کوئی ایک کرن پھوٹتی نظر آ رہی ہو۔لیکن یہاں تو سیدھا سیدھا کہا جا رہا ہے گھبرانا نہیں، یہ بھی نہیں پتاکہ کب تک نہیں گھبرانا۔گھبرانے یا نہ گھبرانے کا کیا پیمانہ ہے۔جہاں امیدوں کے چراغ جلنے سے پہلے ہی بجھ جائیں وہاں سورج کی روشنی بھی ڈراؤنے اندھیرے پھیلاتی ہے۔مانا کہ پہلے سال میں نااہلیت زوروں پر ہے مگر اس نااہلی کے باوجود کس کمال سے حکومت نے ساری اپوزیشن کونیب کے بنائے ہوئے کرپشن کے جال میں پھنسایا ہوا ہے۔ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما مقدمات کا سامنا کر رہے ہیں، کس نے کتنی کرپشن کی،کس پر کون سا مقدمہ چلنے والا ہے، کب گرفتاری ہو گی، جو مقدمہ چلنا ہے اس کا کیا فیصلہ آنے والا ہے اور کب آنے والا ہے۔ کس کو کتنی سزا ہو گی، اگلی باری کس کی ہے۔ غرض حکومت کے پہلے سال میں عمران خان اوروزراء نے اپوزیشن کے جن جن رہنماؤں کے بارے میں جو جو پیش گوئی کی وہ حرف بہ حرف درست ثابت ہوئی۔ اداروں کی خود مختاری کی مثال اس سے بہتر نہیں دی جا سکتی۔
حکومت کے پہلے سال آپ نااہلی چھپانے کے لئے سیاسی مخالفین کو تو دیوار کے ساتھ لگا سکتے ہیں مگر بیرونی دشمن تو نااہلی سے فائدہ اٹھاتے ہوئے وہی کچھ کرے گا جو بھارت آج کل کر رہا ہے۔ ہمارا دشمن بھارت ہم پر ایٹم بم گرانے کی دھمکیاں دے رہا ہے۔حکمران طبقہ مودی جیسے شاطر اور ظالم کو چھوڑ کر اپوزیشن کے پیچھے پڑا ہوا ہے۔دونوں ممالک ایٹمی قوت رکھتے ہیں اور ایسی حساس صورتحال میں سنجیدگی سے حکومت کو اے پی سی بلا کر تمام سیاسی قیادت سے مل بیٹھ کر مدبرانہ فیصلے کرنے چاہیے تاکہ ساری دنیا سمیت بھارت کو پاکستان کی سیاسی استحکام کا پیغام جائے۔اگر آپ اپنے دشمن کو ایٹم بم کی دھمکی بھی نہیں دے سکتے تو خدارا جمشید انصاری کا مشہور زمانہ ڈائیلاگ ”چکو ہے میرے پاس“ بول کر ساری دنیا میں پاکستان کا مزاق نہ بناؤ۔

شیئر کریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Top

blog lam dep | toc dep | giam can nhanh

|

toc ngan dep 2016 | duong da dep | 999+ kieu vay dep 2016

| toc dep 2016 | du lichdia diem an uong

xem hai

the best premium magento themes

dat ten cho con

áo sơ mi nữ

giảm cân nhanh

kiểu tóc đẹp

đặt tên hay cho con

xu hướng thời trangPhunuso.vn

shop giày nữ

giày lười nữgiày thể thao nữthời trang f5Responsive WordPress Themenha cap 4 nong thonmau biet thu deptoc dephouse beautifulgiay the thao nugiay luoi nutạp chí phụ nữhardware resourcesshop giày lườithời trang nam hàn quốcgiày hàn quốcgiày nam 2015shop giày onlineáo sơ mi hàn quốcshop thời trang nam nữdiễn đàn người tiêu dùngdiễn đàn thời tranggiày thể thao nữ hcmphụ kiện thời trang giá rẻ