بریکنگ نیوز

سچ کیا اور جُھوٹ کیا؟ بلاول بھٹو زرداری نے بنگلا دیش، سندھو دیش، سرائیکی دیش اور پختون دیش کے بارے میں کیا کہا ہے؟

مُلک دُشمن اور دروغ گو کٹھ پُتلیوں کے جُھوٹے پروپیگنڈوں کی بجائے آپ بلاول بھٹو زرداری کو خُود سُنیں اور فیصلہ کریں کہ کیا وہ پاکستان کے حق میں بات کر رہے ہیں یا خلاف؟

“مختلف اکائیوں اور مختلف زبان والوں پر مشتمل وفاق کو چلانا کوئی کرکٹ میچ نہیں ہے۔ سارے صُوبوں کو جوڑ کر چلانا ہمارے وفاق کی ذمہ داری ہوتی ہے۔ ہم نے پہلے بھی بڑے مشکل حالات کا سامنا کر کے اِس وفاق کو بچایا ہے۔

جب پہلے بھی اِسلام آباد سے اِس قسم کی ذہنیت چل رہی تھی تو یہ مُلک ٹوٹا۔ اُس صُوبے میں رہنے والے لوگ ہم سے کم محبِ وطن نہیں تھے، جنھوں نے پاکستان کے لیے اکثریت میں ووٹ دیئے تھے، وہ ہم سے الگ ہو گئے۔

غیر جمہوری طاقتوں کی کٹھ پُتلیوں کو سمجھ لینا چاہیئے کہ پاکستان پیپلز پارٹی آخری وقت تک ان قوتوں کے سامنے ایک دیوار ثابت ہو گی، جو ہمارے وفاق کی طرف میلی آنکھ سے دیکھتی ہیں۔

آپ پاکستان پیپلز پارٹی اور جمہوری قوتوں کو کمزور کرتے رہو، آپ اپنے ہی عوام پر ظلم کرتے رہو، آپ اپنے عوام کے انسانی اور معاشی حقوق کو چھینتے رہو۔ اُن کے شہروں اور اُن کی زمینوں پر قبضہ کرنے کی کوشش کرتے رہو تو پھر آپ ہی بتاؤ کہ کیا پھر وفاق بچے گا؟

ہم تو آخری دم تک وفاق کو بچانے کی کوشش کریں گے۔ ہم اپنا خُون دیں گے، اپنا سر دیں گے مگر پاکستان پر آنچ نہیں آنے دیں گے۔ لیکن آپ سوچیں کہ آپ کی عوام اور وفاق دشمن پالیسیوں کی وجہ سے کل بنگلا دیش بنا تھا، اگر آپ اپنا ظلم جاری رکھو گے اور پاکستان پیپلز پارٹی ایسی جماعت کھڑی نہیں ہو گی تو پھر کل سندھو دیش بھی بن سکتا ہے، سرائیکی دیش بھی بن سکتا ہے اور پختونوں کا بھی دیش بن سکتا ہے۔

اِس کٹھ پتلی حکومت کے پیچھے جو غیر جمہوری اور غیر سیاسی سلیکٹرز ہیں، میں اُن کو پیغام دینا چاہتا ہوں کہ یہ اِسلامی جمہوری پاکستان کا جو وفاقی نظام ہے، یہی وہ نظام ہے، جس پر پاکستان قائم رہ سکتا ہے۔ آپ ہوش کے ناخن لو، اپنے عوام کا خیال رکھو، یاد رکھو کہ ظلم ایک حد تک برداشت ہو سکتا ہے۔”

شیئر کریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Top

blog lam dep | toc dep | giam can nhanh

|

toc ngan dep 2016 | duong da dep | 999+ kieu vay dep 2016

| toc dep 2016 | du lichdia diem an uong

xem hai

the best premium magento themes

dat ten cho con

áo sơ mi nữ

giảm cân nhanh

kiểu tóc đẹp

đặt tên hay cho con

xu hướng thời trangPhunuso.vn

shop giày nữ

giày lười nữgiày thể thao nữthời trang f5Responsive WordPress Themenha cap 4 nong thonmau biet thu deptoc dephouse beautifulgiay the thao nugiay luoi nutạp chí phụ nữhardware resourcesshop giày lườithời trang nam hàn quốcgiày hàn quốcgiày nam 2015shop giày onlineáo sơ mi hàn quốcshop thời trang nam nữdiễn đàn người tiêu dùngdiễn đàn thời tranggiày thể thao nữ hcmphụ kiện thời trang giá rẻ