بریکنگ نیوز

فسٹولا کی اہمیت اور احتیاط

WhatsApp-Image-2019-04-03-at-10.11.05-PM.jpeg

ڈاکٹر فرقان علی

فسٹولا کیا ہے
ڈالیسسز شروع کرنے سے پہلے آپ کو ایک چھوٹی سی سرجری کروانی پڑتی ہے جس میں جلد کے نیچے دو رگوں کو آپس میں ملا دیا جاتا ہے اور اس کو فسٹولا کہتے ہیں اس سے ایک رگ یعنی وین پھول جاتی ہے . یہ عام طور پر کلائی یا کہنی کے قریب بنایا جاتا ہے

فسٹولا کب بنوانا چاہیے

اس کا فیصلہ مریض اور اس کے ڈاکٹر کے باہمی مشورے کے بعد ہی کیا جاسکتا ہے لیکن عام طور پر جب گردے کا فنکشن پندرہ (15) فیصد سے بھی کم ہوجاتا ہے اور اس کو کچھ علامات آنا شروع ہو جاتی ہیں تو فسٹولا بنوا دینا چاہیے . عام طور پر فسٹولا ڈالیسسز شروع ہونے سے تقریبا چھ ماہ قبل بنوا لینا چاہیے کیونکہ فسٹولا بنانے کے بعد کم سے کم ڈیڑھ سے دو ماہ درکار ہوتے ہیں کہ فسٹولا اس قابل ہو جائے کہ اس سے ڈالیسسز کی جاسکے . عین ممکن ہے کہ فسٹولا بننے کے بعد بند ہو جائے یا شروع ہی سے درست طریقے سے نہ بنے اور ایک مزید فیصلہ بنوانا پڑے لہذا فسٹولا بنوانے میں جلدی کرنی چاہیے تاکہ کسی قسم کی پیچیدگی سے بچا جا سکے

اگر فسٹولا نہ بنوایا جائے تو کیا ہوتا ہے

فیسٹولا نہ بنوانے کی صورت میں جب ڈالیسسز کی ضرورت پڑتی ہے تو آپ کو ایک عارضی نلکی گردن کے اندر یا ٹانگ کے اندر نلکی ڈالنی پڑتی ہے
جو کہ عام طور پر ایک ہفتے سے دو ہفتے تک رکھی جاسکتی ہے . چونکہ یہ کام ایک ایمرجنسی کی صورت میں ہوتا ہے تو بعض اوقات پیچیدگیاں پیدا ہو سکتی ہیں اور اضافی خرچہ بھی ہو جاتا ہے


فیسٹولا بنوانے کے بعد کس قسم کی احتیاط کی ضرورت ہوتی ہے

فیسٹولا بننے کے ایک ہفتے کے بعد کچھ ورزش کی جانی چاہیے جس سے فیسٹولا جلدی اس قابل ہو جاتا ہے کہ اس سے ڈائلیسس کی جاسکے اس کے علاوہ جس جن جن
چیزوں کی احتیاط کی ضرورت ہوتی ہے وہ درج ذیل ہیں

اگر آپ کا فسٹولا بنایا گیا ہے تو آپ کو چاہیئے کہ

1. آپ اس کو روزانہ صابن اور ہلکے گرم پانی کے ساتھ خاص طور پر ڈائلیسس والے دن دھوئیں.

2.آپ کو اس کا روزانہ معائنہ کرنا ہوگا کہ یہ ٹھیک کام کر رہا ہے کہ نہیں. جب یہ ٹھیک کام کر رہا ہوتا ہے تو آپ کو وائبریشن یعنی تھرتھراہٹ سی محسوس ہوتی ہے.

3. آپ کو خاص خیال رکھنا ہوگا کہ اس پر کوئی چوٹ نہ لگے.

4.آپ اپنی بازو پر بہت زیادہ خارش نہ کریں.

5.آپ بازو پر بہت زیادہ ٹائٹ کپڑے یا زیور نہ پہنیں.

5. آپ اپنی اس بازو پر سونے سے گریز کریں.

6. آپ کسی کو اپنی اس بازو سے خون نہ لینے دیں اور نہ ہی کسی کو بلڈ پریشر چیک کرنے دیں

آپ اپنے ڈاکٹر سےفوری طور پر رابطہ کریں اگر

1. آپ کو اپنی بازو پر وائبریشن یا تھرتراھٹ محسوس نہ ہو. اس کا مطلب یہ ہے کہ آپ کا فسٹولا کام نہیں کر رہا.
2. اگر آپ کی بازو بہت زیادہ سرخ ہے یا گرم ہے تو اس کا مطلب یہ ہے کہ اس کے اندر انفیکشن ہو گیا ہے.
3. اگر ڈائلیسس کی سوئی نکالنے کے بعد آپ کا خون بند ہونے میں پانچ منٹ سے زیادہ وقت درکار ہو.

ڈاکٹر فرقان علی

نیفرولوجسٹ/ ٹرانسپلانٹ فزیشن
انچارج نیفرولوجی یونٹ
فیڈرل گورنمنٹ پولی کلینک ہسپتال، اسلام آباد

شیئر کریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Top

blog lam dep | toc dep | giam can nhanh

|

toc ngan dep 2016 | duong da dep | 999+ kieu vay dep 2016

| toc dep 2016 | du lichdia diem an uong

xem hai

the best premium magento themes

dat ten cho con

áo sơ mi nữ

giảm cân nhanh

kiểu tóc đẹp

đặt tên hay cho con

xu hướng thời trangPhunuso.vn

shop giày nữ

giày lười nữgiày thể thao nữthời trang f5Responsive WordPress Themenha cap 4 nong thonmau biet thu deptoc dephouse beautifulgiay the thao nugiay luoi nutạp chí phụ nữhardware resourcesshop giày lườithời trang nam hàn quốcgiày hàn quốcgiày nam 2015shop giày onlineáo sơ mi hàn quốcshop thời trang nam nữdiễn đàn người tiêu dùngdiễn đàn thời tranggiày thể thao nữ hcmphụ kiện thời trang giá rẻ