بریکنگ نیوز

بیجنگ کے عجائب گھروں میں سیاحوں کے باہمی روابط کیلیے آن لائن عوامل کا آغاز

02_Beijing_Museums_NatlMuseum_dreamstime_xxl_47755019-800x320.jpg

(خصوصی رپورٹ):۔ چین میں بیجنگ کو عجائب گھروں کے شہر سے منسوب کرنے کے حوالے سے اقدامات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ اور اس حوالے سے 44ویں بین الاقوامی میوزیم ڈے کے حوالے سے شہر بھر میں 94مختلف سرگرمیوں کا انعقاد کیا گیا، انٹر نیشنل میوزیم ڈے ہر سال18مئی کو منایا جاتا ہے۔ بیجنگ شہر میں 187میوزیم قائم کیئے گئے ہیں جس سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ یہ شہر ثقافتی ماحول کی ترویج کے حوالے سے کس قدر فعال کردار ادا کر رہا ہے۔ اور ان عجانئب گھروں میں ثقافتی ادوار کے حوالے سے مختلف پروگرامز کا انعقاد ان عوامل کو مزید پر اثر کر دیتا ہے۔ اس حوالے رواں سال کرونا وائرس کی وجہ سے بیشتر نمائشیں آن لائن رکھی گئی ہیں۔ اس حوالے سے لایؤ سٹریمنگ شو ایک شاندار پروگرام ثابت ہوا ہے۔ ایک گھنٹے سے زائد جاری رہنے والا یہ شو آن لائن 3.2ناظرین نے براہ راست دیکھا۔ اس ضمن میں بیجنگ میں دس سے زائد میوزیم ہالز اور بیجنگ شہر میں مقیم سابق مشہور شخصیات کی رہاش گاہوں پر 13-18مئی کے دوران خصوصی طور پر لایؤ سٹریمنگ پروگرامز کا انعقاد کیا گیا۔ اور ان مشہور ومعروف شخصیات کے حوالے سے ناظرین کو ان لایؤ سٹریمنگ میں بہت کچھ نیا جاننے کو حاصل ہوا۔ پیلس میوزیم میں ان پروگرامز کے حوالے سے ایک خصوصی آن لائن نمائش کا انعقاد کیا گیا جس کا عنوان تھا ایک ممنوعی شہر میں موسمِ بہار کا استقبال، جس میں چین کے گزشتہ چالیس سالہ دور کے دوارن اصلاھات اورکشادگی پر مبنی عوامل کو ایک نمائش کی صورت پیش کیا گیا، اس کے علاوہ شہر کے دیگر عجائب گھروں میں جیسے زوکوڈیان سائٹ میوزیم، اوورسیز چینی ہسٹری میوزیم، کنفیوشن ٹیمپل، امپیریل کالج، داژونگ ٹیمپل کی جانب سے بھی آن لائن لایؤ سٹریمنگ شوز کا انعقاد کیا گیا، اور ناظرین کو براہ راست ان نمائشی پروگراموں میں آن لائن شرکت کی دعوت دی گئی، دوسری جانب بیجنگ شہر کے عجائب گھروں نے رواں سال بین الاقوامی میوزیم ڈے کے حوالے سے تنوع اور جامیعت کے دو کلیدی الفاظ پر خصوصی طور پر اپنی سرگرمیوں کا آغازکیا، اور مختلف لوگوں کے لیے شخصی خدمات فراہم کرنے اور عجائب گھروں اور مختلف گرہوں کے مابین باہمی روابط کے لیے ممکنہ عوامل کی تلاش کا بھی کام شروع کیا، چین کے کیپٹل میوزیم نے می اینڈ میوزیم کے نام سے ایک تھیم پروگرام کا آغاز کیا، جس میں ویڈیوز، آڈیوز ریکارڈنگ، پینٹگز اور میوزیم میں نمائش کو دیکھنے کے لیے آنیوالے سیاحوں کے لیے اپنے زاتی تجربات کی نمائش کے حوالے سے تصاویر شیئر کرنے کے لیے اہنی ویب سائٹ پر خصوصی آئیکن تعین کیا،اس کے علاوہ بین الاوقوامی میوزیم ڈے کے حوالے سے اسکولز کے طلباء ثقافتی ورثہ اور شہر کی ترقی کے لیے آگاہی کے مقاصد کے حوالے سے آن لائن لیکچرز کا بھی انعقاد کیا گیا، اس طرح سے ان کلاؤڈ کالس رومز میں نامور ماہرین نے ثقافتی آثار اور میوزیم کے ماہرین خصوصی محور کے حوالے سے تاریخ، ثقافتی ورثہ گریٹ وال آف چائینہ، بیجنگ کے گرینڈ کینال ہال کے حوالے سے آگاہی اور معلومات فراہم کیں، اس کے ثقافتہی ورثے کے حوالے سے بیجنگ میونسپل ایڈمنسٹریشن نے بین الاقوامی میوزیم ڈے کی تقریبات کے دوران بیجنگ واکنگ ایسوسی ایسشن کے تعاون سے آن ائن سرگرمیوں کا بھی آغاز کیا، اسی طرح مختلف موضوعات جیسے چلتے چلتے بیجنگ کو سمجھئے اور بیجنگ کے مابین کہانی کے عنوانات کے حوالے سے لوگوں کو شہر میں بیجنگ کی تاریخ اور ثقافتی ورثے کے حوالے سے معلومات فراہم کرنے کے حوالے اقدامات کا بھی آغاز کیا گیا۔ اس ضمن میں بیجنگ کو عجائب گھروں کا شہر بنانے کے حوالے سے سبھی فیصلوں کا آغاز کیا گیا۔ دوسری جانب بیجنگ میوزیم کلچرل ورثے کے سربراہ چن منکچی کے مطابق بیجنگ کو میوزیم کا شہر تعمیر کرنے کی کوششوں کے زریعے یہ شہر اپنے مقامی شہریوں اور سیاحوں کو ایک سہولت فراہم کر رہا ہے جس کے تحت شہر کے عجائب گھر کسی بھی دیکھے جا سکتے ہیں تاکہ وہ اس شہر کے منفرد ثقافتی ورثے سے لطف اندوز ہو سکیں

شیئر کریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Top

blog lam dep | toc dep | giam can nhanh

|

toc ngan dep 2016 | duong da dep | 999+ kieu vay dep 2016

| toc dep 2016 | du lichdia diem an uong

xem hai

the best premium magento themes

dat ten cho con

áo sơ mi nữ

giảm cân nhanh

kiểu tóc đẹp

đặt tên hay cho con

xu hướng thời trangPhunuso.vn

shop giày nữ

giày lười nữgiày thể thao nữthời trang f5Responsive WordPress Themenha cap 4 nong thonmau biet thu deptoc dephouse beautifulgiay the thao nugiay luoi nutạp chí phụ nữhardware resourcesshop giày lườithời trang nam hàn quốcgiày hàn quốcgiày nam 2015shop giày onlineáo sơ mi hàn quốcshop thời trang nam nữdiễn đàn người tiêu dùngdiễn đàn thời tranggiày thể thao nữ hcmphụ kiện thời trang giá rẻ